Results 1 to 1 of 1

Thread: ورلڈ کپ 2011: آئر لینڈ نے انگلینڈ کو 3 وکٹ سے شکست &

  1. #1
    Join Date
    07 Jan 2011
    Location
    Bruxelles
    Gender
    Male
    Posts
    19,938
    Threads
    1080
    Credits
    172,407
    Thanked
    3333

    Default ورلڈ کپ 2011: آئر لینڈ نے انگلینڈ کو 3 وکٹ سے شکست &








    ورلڈ کپ 2011: آئر لینڈ نے انگلینڈ کو 3 وکٹ سے شکست دے دی





    ورلڈکپ کے پندرہویں میچ میں انگلینڈ نے آئرلینڈ کو جیت کیلئے تین سو اٹھائیس رنز کا ہدف دیا جو آئر لینڈ نے انچاس اعشاریہ ایک اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

    میچ کے آغاز میں آئر لینڈ کو پہلی ہی گیند پر پورٹر فیلڈ کی شکل میں نقصان اٹھانا پڑا۔ پال سٹرلنگ اور ایڈ جوئیسی نے سکور میں 64 رنز کا اضافہ کیا۔ پال سٹرلنگ بریسنن کی گیند پر پیٹرسن کے ہاتھوں 32 رنز بنا کر کیچ آؤٹ جبکہ جوئیسی 32 ہی رنز بنا کر سوان کی گیند پر میٹ پرائر کے ہاتھوں سٹمپ آؤٹ ہوئے۔ نیئل اوبرائن 29 رنز کا اضافہ کر کے سوان کا شکار بن گئے۔ گیری ولسن صرف تین رنز کا اضافہ کر کے سوان ہی کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو کر پویلین واپس لوٹ گئے۔ ان کے بعد آنے والے کیون اوبرائن نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے 6 چھکوں اور 13 چوکوں کی مدد سے 133 رنز بنا کر میچ کا پانسہ ہی پلٹ دیا۔ اوبرائن نے ورلڈ کپ کی تاریخ کی تیز ترین سنچری بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔ آئر لینڈ نے انچاس اعشاریہ ایک اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا۔ بنگلور میں کھیلے گئے گروپ بی کے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ پچاس اوورز میں آٹھ وکٹ پر تین سو ستائیس رنز کے ٹوٹل کا پہاڑ کھڑا کر دیا جسے آئر لینڈ نے سر کر لیا۔ انگلینڈ کی اننگز میں جوناتھن ٹروٹ بانوے، این بیل اکاسی اور کیون پیٹرسن انسٹھ رنز کیساتھ نمایاں رہے۔ کپتان سٹراس نے چونتیس رنز کا اضافہ کیا۔ آئرلینڈ کے مُونی نے چار حریف کھلاڑیوں کی اننگز کا خاتمہ کیا۔ جونسٹن نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
    Attached Images Attached Images  

    ایک طرف لمبی لمبی امیدیں
    دوسری طرف کل نفس ذائقۃ الموت

Similar Threads

  1. Replies: 1
    Last Post: 27th March 2011, 12:26 AM
  2. Replies: 2
    Last Post: 18th March 2011, 10:22 PM
  3. Replies: 1
    Last Post: 16th March 2011, 12:19 AM
  4. Replies: 6
    Last Post: 10th March 2011, 02:14 AM
  5. Replies: 1
    Last Post: 6th March 2011, 11:39 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •