پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹرز کی جانب سے شہر قائد میں پہیہ جام ہڑتال کی جا رہی ہے،شہر کی سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے باعث شہریوں کے معمولات زندگی بُری طرح متاثر ہو رہے ہیں.
پبلک ٹرانسپورٹرز کی پہیہ جام ہڑتال نے اہلیان کراچی کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے،شہر بھر کی سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے برابر ہےاور بس اسٹاپوں پر لوگ ٹولیوں کی شکل میں اپنے اپنے روٹس کی بسوں کا انتظار کرتے نظر آ رہے ہیں،بچے،بوڑھے،نوجوان ،طالب علم غرض شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والا ہر شخص پریشان ہے۔
دُنیانیوز
Bookmarks