حالیہ برسوں*میں مچھلیوں*کے ذریعے مساج کرانے کا طریقہ بہت مقبولیت حاصل کررہا ہے لیکن اب برطانیہ میں*اس حوالے سے صحت حکام تحقیقات کررہے ہیں*کہ مچھلیوں*کا مساج صحت کے لیے نقصان دہ تو نہیں.
مچھلیوں*کے ذریعے مساج کرانے کا طریقہ کار یہ ہے کہ ایک پانی سے بھرے ٹب میں*دانتوں*کے بغیر گارا مچھلی کو چھوڑا جاتا جو ڈاکٹر مچھلی کے نام سے بھی مشہور ہے پھر مساج کرانے والے افراد اس ٹب میں*اپنے پاوں*رکھ دیتے ہیں*.اور ڈاکٹر مچھلی ان کے پاوں*کو چاٹتی ہے جس سے جلد نرم ہوجاتی ہے. برطانوی ہیلتھ پروٹیکشن ایجنسی کے حکام کا کہنا ہے کہ اس طریقے مساج کرانے کے بارے میں*تحقیقات شروع کی گئی ہے کہ کہیں*اس سے انفکیشن تو نہیں*ہوجاتی ابھی کسی طرف سے کوئی شکایت تو نہیں*ملی تاہم ہم اپنی تسلی کرنا چاہتے ہیں. ایجنسی کا کہنا ہے کہ ہم ایسے مساج کے لیے حفاظتی تدابیر جاری کرنے سے قبل اس کے نقصانات کے بارے میں*اندازہ لگانا چاہتے ہیں.
Bookmarks