ایڈوانس لیول
ایک استاد کے تین انتہائی ذہین شاگردوں نے ایک دن اس سے کہا کہ آپ ہمارا کوئی امتحان لیں تاکہ پتہ چلے کہ ہم میں سے کون زیادہ ذہین ہے۔
استاد نے تینوں کو ایک دوسرے کے پیچھے ایک قطار میں بیٹھا دیا اور انہیں 5 ٹوپیاں دیکھائیں جن میں سے 2 سفید اور 3 کالی تھیں۔
استاد نے کہا کہ وہ ان کی آنکھوں پر پٹی باندھ کر یہ ان میں سے کوئی بھی ایک ایک ٹوپی تینوں کے سر پر رکھے گا۔ پٹی کھلنے کے بعد جس نے بتا دیا کہ اس کے سر پر کس رنگ کی ٹوپی ہے وہ سب سے زیادہ ذہین ہوگا۔ ساتھ ہی یہ شرط بھی رکھ دی کہ آگے والے مڑ کر پیچھے نہیں دیکھ سکتے۔
اب استاد نے تینوں کی آنکھوں پر پٹی باندھ کر ان کے سروں پر 3 ٹوپیاں رکھ دیں اور باقی دونوں ٹوپیاں چھپا دیں۔
پٹی کھلنے کے بعد پوزیشن یہ تھی کہ سب سے پیچھے والا دیکھ سکتا تھا کہ آگے والے دونوں کے سر پر کس رنگ کی ٹوپیاں ہیں۔ بیچ والا صرف سب سے آگے والے کی ٹوپی دیکھ سکتا تھا اور سب سے آگے والا کسی کو بھی نہیں دیکھ سکتا تھا۔
کافی دیر تک تو وہ تینوں خاموش بیٹھے رہے پھر سب سے آگے والے نے کہا کہ میں بتا سکتا ہوں کہ میرے سر پر کس رنگ کی ٹوپی ہے۔
اس نے یہ دعوی کس بنیاد پر کیا؟
Bookmarks