(میڈیم لیول)
کسی اسکول میں اردو پڑھانے کیلئے ایک نئے ٹیچر کا اپائنمنٹ ہوا۔
پہلے ہی دن اسے معیوب محسوس ہوا کہ سب سے پوچھے کہ کون کس سبجیکٹ کا ٹیچر ہےاسلیئے اس نے سوچا کہ سب کے بارے میں معلومات تو چپڑاسی سے بھی حاصل ہوسکتی ہیں۔
وہ بیچارہ نہیں جانتا تھا کہ اسکول کا بوڑھا چپڑاسی ایک انوکھا انسان ہے جو کبھی کسی کا پورا نام نہیں لیتا تھا۔ کبھی نام کا پہلا اور کبھی دوسرا حصہ اپنی گفتگو میں استعمال کرتا تھا جس سے اکثر کنفوژن ہوجاتی تھی۔ مثال کے طور پر اگر وہ آکر کہے کہ آج احمد صاحب نے چھٹی کی ہے لیکن کل کمال صاحب ضرور آئیں گے تو سننے والے کو خود ہی سمجھنا پڑتا تھا کہ بات لیبارٹری انچارج کی ہورہی ہے جسکا پورا نام احمدکمال ہے اور اس نے آج چھٹی کی ہے مگر کل آجائے گا۔
تو جب چپڑاسی آیا تو اس نئے ٹیچر نے پوچھا کہ یہاں کون ٬ کونسا سبجیکٹ پڑھاتا ہے۔
چپڑاسی نے جواب دیا۔
ابھی اس اسکول میں صرف 4 ٹیچرز ہیں۔ بشیر صاحب ٬ انصاری صاحب ٬ قریشی صاحب اور شیخ صاحب
ہر ٹیچر 2 الگ الگ سبجیکٹ پڑھاتا ہے۔
تین ٹیچرز انگلش پڑھاتے ہیں۔
میتھ کا ٹیچر صرف ایک ہی ہے۔
دو ٹیچرز سائنس پڑھاتے ہیں۔
شیخ صاحب انگلش نہیں پڑھاتے۔
جاوید صاحب سائنس پڑھاتے ہیں۔
اقبال صاحب کوئی ایسا سبجکٹ نہیں پڑھاتے جو بشیر صاحب یا انصاری صاحب پڑھاتے ہوں۔
عارف صاحب اور افضل صاحب اسلامیات پڑھاتے ہیں۔
یہ معلومات دے کر چپڑاسی تو چلاگیا لیکن یہ نیا ٹیچر سر پکڑے بیٹھا ہے۔
آپ اسکی مدد کیجئے اور بتایئے کہ
ہر ٹیچر کا پورا نام کیا ہے اور وہ کون کون سے 2 سبجیکٹ پڑھاتا ہے؟
Bookmarks