میرے عزیز دوست آپ ایک طرف بات کر رہے ہیں پاکستان کی ٹیم کی اور دوسری طرف
یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ پاکستان کی ٹیم میں پچھلے دو سال سے کونسی اہم کامیابی حاصل
کی ہے اور پاکستان کی ٹیم میں*کونسا تسلسل ہے
میرے بھائی اگر آپ پاکستان کی بات کر رہے ہیں تو تسلسل کی بات ہی نہیں*کریں
کیونکہ تسلسل سے جیتنے اور تسلسل سے ہارنے سے پاکستان کوکوئی فرق نہ تو
پہلے کبھی پڑا ہے اور نہ ہی اب اور اس ورلڈ کپ میں پڑنے والا ہے
جیسا کہ دنیا کی تمام کرکٹ سے دلچسپی رکھنے والے لوگ یہ جانتے ہیں کہ پاکستان
سے ایسی غیر یقینی ٹیم ہے جس سے کبھی بھی کسی بھی چیز کے ہونے یا نہ ہونے
کی امید نہیں لگائی جاسکتی اس لیے آپکا یہ کہنا بھی بے معنی لگتا ہے کہ پاکستان
کی پچھلی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ورلڈ کپ میں کوارٹر فائنل تک امید لگائیں
جیسے پاکستان ٹیم 92 کے ورلڈ کپ میں کہیں سے بھی فائنل میں*پہنچتی دکھائی
نہیں دے رہی تھی اور پھر بھی قسمت سے پہنچی اور وہ کارنامہ کردکھایا جوکہ
ایک مرتبہ پھر پوری قوم دیکھنا چاہتی ہے
ٹیم پاکستان زندہ باد
Bookmarks