ورلڈ کپ 2011: جنوبی افریقہ نےبھارت کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی
بھارت نے پہلےکھیلتے ہو ئے 296 رنز بنائے ،جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے 7وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا .
بھارت کے شہر ناگپور کے ویدربھا کرکٹ سٹیڈیم میں جاری میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔بھارت کی جانب سے اوپنرز نے سہواگ اور ٹنڈولکر نے انتہائی جارحانہ کھیل سے آغاز کیا اور 18ویں اوور میں 142 رنز پر اس کی پہلی وکٹ گری جب سہوگ 66 گیندوں پر 73 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔سہواگ کے بعد نئے آنے والے کھلاڑی گوتم گمبیر تھے جنہوں نے ٹنڈولکر 125رنز کا اضافہ کیا جس کے بعد ٹنڈولکرچالیسویں اوور میں 101 گیندوں پر 111 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئے۔اگلے ہی اوور میں گمبیر بھی368 کے مجموعی سکور پر 75 گیندوں پر 69 رنز بنا کر پولین لوٹ گئے۔گوتم گمبیر کے جانے کے بعد کوئی بھی بھارتی کھلاڑی جنوبی افریقی بائولرز کا سامنا نہ کر سکا اور آنے والے سات کھلاڑی محض 28 رنز ہی اجافہ کر سکے جس کے بعد بھارت کی تمام ٹیم 48.4اوورز میں48.4اوورز میں 296 رنز پر آئوٹ ہو گئی۔
بھارت اور جنوبی افریقہ اس سے پہلے 1992 اور 1999 کے ورلڈ کپ میں آمنے سامنے ہوئیں اور دونوں میں پروٹیز کی ٹیم کو کامیابی نصیب ہوئی جبکہ مجموعی طور پر دونوں ٹیموں کے درمیان 65 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گئے جن میں 39 بار جنوبی افریقہ اور 24 بار بھارتی ٹیم فاتح رہی جبکہ دو میچز بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گئے۔
Bookmarks