Results 1 to 2 of 2

Thread: maray baray main

  1. #1
    naseerhaider's Avatar
    naseerhaider is offline Senior Member+
    Last Online
    17th February 2016 @ 02:53 PM
    Join Date
    13 Jan 2006
    Location
    Gujrat
    Age
    38
    Posts
    64
    Threads
    6
    Credits
    965
    Thanked
    0

    Default maray baray main

    17 اگست 1985۔
    رات کا پچھلا پہر تھامستقبل کا سیٹھ بل گیٹس کسی گہری سوچ میں گم تھا نیند اس کی آنکھوں سے کوسوں دور تھی۔ شاید وہ ونڈو 1.0کی ریلیز کے متعلق سوچ رہا تھااس کا دوست سٹیو بلیمر ڈیسک ٹاپ کیسنگ کو بند کرنے کی کوشش کر رہا تھالیکن ہر دفعہ پیچ اس کے ہاتھ سے پھسل جاتا۔اس نے کافی کوشش کی کہ پیچ کسی طرح کیسنگ کو بند کر دے لیکن آج کی رات میں کچھ خاص تھا جو کامیابی نے اس سے منہ موڑے رکھا۔تنگ آکر اس نے بل گیٹس کو مخاطب کیا ،بل پیچ نہیں لگ رہا۔بل جو مسلسل چھت کو گھور رہاتھا نے بغیر دیکھے جواب دیا۔
    آر ڈی پیچ
    ایم ڈی پیچ
    انسرٹ پیچ تو کانٹینیو

    سی ایل ایس؟

    سٹیو نے پیچ دوبارہ لگانے کی کوشش کی لیکن ایک دفعہ پھر اسے ناکامی کا سامنا تھا۔
    آج کی رات غیر معمولی ہے جو مجھ سے پیچ نہیں لگ رہاسٹیو بڑبڑایا،ہاں کیوں نہ چارلس بابیج یا مادام آدا( Ada)کی روح سے مدد لی جائے،یس وہ چلایا
    IF Babage available
    Then
    Excute rooh.babage
    Else
    Excute rooh.Ada
    وہ تیزی سے کسی وچ ڈاکٹر کا خالیہ کمپائل شدہ منتر دھرا رہا تھا نہ آندھی چلی نہ بادل گرجے اور مادام آدا کی روح حا ضر ہو گی ۔شاید اینالاگ کا دور آخری سانسوں پر تھا اس لئے روحوں کی آمد کا طریقہ بھی ڈیجٹلائزڈ ہو چکا تھا۔
    کیا ہے اوئے؟
    میڈم پیچ نہیں لگ رہا
    تو میں نے خرادکی دوکان کھول رکھی ہے؟
    نہیں نہیں میڈم آپ غلط سمجھیں پیچ کا سائز ٹھیک ہے صرف آپ یہ بتادیں کہ جس لمحے میں پیچ لگا نے کی کوشش کر رہاتھا وہ کیوں خاص ہے؟۔
    اچھا میں دیکھتی ہوںآدا نے خوبصورت سا پی ڈی اے نکالا اور کچھ ٹائپ کیاسٹیو اس لمحے دنیا میں اوپن سورس کا ایک اور خامی آیا ہے۔
    کیا سٹیو بے ہوش ہوتے ہوتے بچا۔ کون ہے وہ؟کس شہرسے تعلق ہے اس کا؟
    اس کا نا م نصیر حید ر ہو گا اور اس کا تعلق گجرات سے ہے۔
    انڈیا کے یا پاکستان کے؟
    پاکستان کے
    کون سے پاکستان سے مشرف کے یا محمد علی جناح کے؟
    بکواس بند کرواوراپنے کام سے کام رکھو۔
    بہت بہتر،اچھا آپ بتائیں گی کہ اس کی حمایت سے لوگ ونڈو کا استعمال ترک کر دیں گے؟
    نہیں۔
    کیا اوپن سورس سافٹ وئیر کو بہت مقبول بنا دے گا؟
    نہیں۔
    تو بھر کیا کرئے گا؟
    کسی آئی ایس پی میں جھک مارے گا اور کیا کرنا ہے۔
    تو پھر پیچ کیوں نہیں لگ رہا؟
    کھانا کھانے کے بعد ہاتھ اگر اچھی طرح صابن سے دھو لئے جائیں تو چکنائی دور ہو جاتی ہے اور پیچ نہیں پھسلتا ۔
    او تو یہ بات ہے میڈم آپ نے میری بہت مدد کی آپ بتائیں میں آپ کے لئے کیا کر سکتا ہوں؟
    ونڈو کا سورس لیک کر دو۔
    کیا؟
    اینڈ ٹاسک سٹیو چلایا۔
    اس کے ساتھ ہی روح غائب ہو گی۔
    -----------------------------------------------------------------------------------------------------------
    علی :شاہ جانتے ہواب آپ کمپیوٹر سائنس کے ساتھ میٹرک کا امتحان دے سکتے ہو۔
    نصیر: کیا واقعی
    علی:ہاں ،لیکن یا ر ہم تو اب دسویں میں ہیں جبکہ کمپیوٹر کی کتاب تو نویں اور دسویں کے لئے ہے یعنی دوسری کتابوں کی طرح ہمیں آدھا نصاب نویں میں اور آدھا دسویں میں پڑھنا ہوتاہے ہم شاید کمپیوٹر کے ساتھ میٹرک نہ کر سکیں۔
    نصیر:نہیں یا ر اب اگر میٹرک کرنا ہے تو کمپیوٹر سائنس کے ساتھ ہی کرنا ہے میں ابھی پرنسپل صاحب سے بات کرتا ہوں۔
    سر میں میں بائیو کی جگہ کمپیوٹر پڑھنا چاہتا ہوں
    پرنسپل : لیکن آپ بائیو کے اچھے سٹوڈنٹ ہیں اور ویسے بھی ایک سال آپ نے بائیو پڑھی ہے اس لئے یہ آپ کے لئے مشکل ہو گا،اس سے آپ کے نتیجہ پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
    نصیر : سر یہ میری سردردی ہے میں کیسے کورس مکمل کرتا ہوں آپ براہ مہربانی مجھے کمپیوٹر کے ساتھ میٹرک کرنے کی اجازت دے دیں۔
    پرنسپل : ٹھیک ہے لیکن ایک مرتبہ پھر سوچ لو بائیو میں تم نے 94 نمبر حاصل کئے ہیں۔
    کمپیوٹر لیب میں
    علی: شاہ ،جی ڈیلیو بیسک سے تو باہر نکل میں نے پرنس آف پرسیا تیرے سسٹم میں کاپی کر دی ہے
    2007
    اور۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    ہم ابھی تک کمپیوٹر سائنس طالب علم ہیں
    -----------------------------------------------------------------------------------------------------------
    لائیبرین:بیٹا یہ آپ کیا آپ ک یہی ناول چاہے؟اس نے ابن صفی کے پہلے ناول رائی کا پربت کی تعرف اشارہ کیا۔
    جی انکل بالکل یہی چاہیے۔
    لائیبرین:بیٹا آپ پھول،چاند نگریا نونہال وغیرہ پڑھا کریں۔
    وہ سب تو میں پڑھتا ہی ہوں۔

    پسندیدہ مصنفین:
    ابن صفی،نسیم حجازی،اشفاق احمد،بانو قدسیہ،شوکت علی شاہ،ممتاز مفتی،قدرت اللہ شہاب،اشتیاق احمد،منٹو۔۔۔۔۔۔۔
    پسندیدہ کتب۔
    جزیرے جمال کے،عشق کاعین ،اندلس میں اجنبی،شاہین،اور تلوار ٹوٹ گئی،دائرے کا سمندر۔۔۔۔۔۔
    Fear Allah wherever you are; if you follow an evil deed with a good one you will obliterate it; and deal with people with a good disposition. (Tirmidhi)

  2. #2
    Niqash's Avatar
    Niqash is offline Advance Member
    Last Online
    12th August 2021 @ 10:35 AM
    Join Date
    30 Jun 2008
    Posts
    4,569
    Threads
    160
    Credits
    58
    Thanked
    4

    Default

    wowwwwwwww kewlllllll

Similar Threads

  1. you tube k baray main
    By mianrashid in forum Ask an Expert
    Replies: 5
    Last Post: 25th February 2010, 06:37 PM
  2. Maray hum nafas, maray hum safer. . . .
    By MShahzad in forum Urdu Adab & Shayeri
    Replies: 4
    Last Post: 6th February 2010, 11:04 PM
  3. Cd Writing Ke Baray Main.
    By mianrashid in forum Ask an Expert
    Replies: 2
    Last Post: 12th September 2009, 07:20 PM
  4. maray dil main
    By ABDULLAH. in forum Islamic History aur Waqiat
    Replies: 1
    Last Post: 28th August 2008, 10:46 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •