ورلڈ کپ 2011:نیوزی لینڈ نے کینیڈا کو97 رنز سے شکست دیدی
کینیڈا نے پہلے کھیلتے ہوئے 359 پہاڑ جیسا ہدف دیا ، جواب میں کینیڈا نے مقررہ 50 اوور میں 9 وکٹوں پر 161 رنز بنائے
کینیڈا کی پہلی وکٹ دو رنز پر گری جب گنوسیکرا دو رنز بناکر آؤٹ ہوئے ۔چار رنز پر دوسری وکٹ گری جب سرکاری ایک رنز بنا کر پویلین لوٹے۔پٹیل آؤٹ ہونے والے تیسرے کھلاڑی تھے جو31 رنز بنا کر اورم کا شکار بنے ۔اشیش بگائی 64 اور ہنسارا 35رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے دو وکٹیں ملزنے حاصل کیں جنہیں اپنے تیسرے اوور کے دوران ان فٹ ہو کر گراؤنڈ سے باہر جانا پڑا۔ان کااوور رائیڈر نے مکمل کیا۔ ایک وکٹ اورم نے حاصل کی ۔ قبل ازیں ممبئی کے ویکھنڈے سٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں کینیڈا نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی جس کا نیوزی لینڈ نے خوب فائدہ اٹھایا اور مقررہ 50 اوورز میں6 وکٹوں کے نقصان پر 358رنز بنائے ۔ برینڈن میکلم نے شاندار 101 ، کیوی کپتان راس ٹیلر نے 44 گیندوں پر 74 ، رائیڈر نے 38 ، سٹائرس نے 35 ، فرینکلن 8 گیندوں پر 31 اور ولیمسن 27 گیندوں پر 34 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ کینیڈا کی طرف سے ایچ بیدوان نے تین ، بالاجی راؤ نے دو اور ڈیویسن نے ایک وکٹ حاصل کی ۔
Bookmarks