پاکستانی نوجوان کا 34 منٹ 30 سیکنڈ تک انگلی پر فرائی پین گھمانے کا ریکارڈ
کراچی کے نوجوان جواد اقبال گابا نے فرائی پین کو 34 منٹ 30 سیکنڈ تک انگلی پر گھما کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے ۔
جواد اقبال نے ایکسپو سنٹر کراچی میں سینکڑوں افراد کے سامنے مسلسل 34 منٹ 30 سیکنڈ تک فرائی پین کو انگلی پر گھما کر اٹلی کے ڈومینو سیلسی اونی کا ریکارڈ توڑ دیا۔ اٹلی کے نوجوان نے 2010ء میں 17 منٹ اور 47 سیکنڈ تک فرائی پین کو انگلی پر گھمانے کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔عالمی ریکارڈ قائم کرنے کے بعد جواد اقبال نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہ انہیں ملک کا نام روشن پر فخر ہے۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی وہ باصلاحیت نوجوانوں کی سرپرستی کرے تاکہ وہ نئے عالمی ریکارڈ قائم کر کے ملک کا نام روشن کر سکیں۔
Bookmarks