ورلڈ کپ 2011: انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 18 رنز سے شکست دے دی
ورلڈ کپ میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، ایک ایسے ہی دلچسپ مقابلے میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 18 رنز سے شکست دیدی۔
چنائے میں کھیلے گئے میچ میں ٹاس انگلینڈ نے جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ جوناتھن ٹروٹ47 ، لیوک رائٹ 44 جبکہ کپتان اینڈریو سٹراس 31 رنز کیساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے اینڈرے رسل نے چار، ڈیبیو باؤلر ڈوینڈرا بیشو نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے تین جبکہ کیمار روش نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ہدف کے تعاقب میں اوپنر کرس گیل نے تینتالیس رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا۔ ڈیرل سیمی نے ٹوٹل میں 41 رنز کا اضافہ کیا۔ ایک سو پچاس رنز پر چھ وکٹوں کے گر جانے کے بعد اینڈرے رسل نے ٹیم کو سہارا دیا جنہوں نے انچاس رنز کی اننگز کھیلی۔ انگلش ٹیم کی جانب سے ٹریڈ ویل نے 4 اور گریم سوان نے تین کھلاڑی جبکہ روی بوپارا دو کھلاڑی آؤٹ کئے۔
Bookmarks