ورلڈ کپ 2011: پاکستان نے آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
ورلڈ کپ 2011 کے گروپ اے کے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ آسٹریلیا کی پوری ٹیم چھیالیس اعشاریہ چار اوورز میں 176 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ پاکستان نے 177 رنز کا ہدف 41 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔
پریما داسا اسٹیدیم کولمبو میں ایک سو ستتر رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے گرین شرٹس کا آغاز جارحانہ نہیں تھا۔ بارہ کے مجموعے پر پہلی وکٹ گری، جب اوپنر محمد حفیظ صرف پانچ رنز بنا کر چلتے بنے۔ انہیں بریٹ لی نے آوٹ کیا۔ چھیالیس رنز پر دوسری وکٹ گری تو کامران اکمل تئیس رنز کیساتھ پیویلین لوٹے۔ اس موقع پر تجربہ کار بیٹسمین یونس خان اور نوجوان اسد شفیق نے تریپن رنز کی شراکت جوڑی۔ لیکن یونس اکتیس رنز بنا کر ساتھ چھوڑ گئے۔ پاکستان کی چوتھی وکٹ بھی اٹھانوے پر ہی گری، جب مصباح کو کھاتہ کھولنے کا موقع نہ ملا، وہ بریٹ لی کا چوتھا شکار بن گئے۔ ایک سو انتالیس پر گرین شرٹس کو پانچواں جھٹکا لگا تو اسد شفیق چھیالیس رنز پر ہمت ہار گئے۔ اس کے بعد کپتان شاہد آفریدی دو رنز بنا کا آؤٹ ہو گئے۔
اس موقع پر عمر اکمل اور عبدالرزاق کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی وجہ سے ٹیم فتح سے ہمکنار ہوئی۔ عمر اکمل نے 44 جبکہ عبدالرزاق نے 20 رنز بنائے۔
آسٹریلیا کی طرف سے بریٹ لی نے میں پاکستان کی چار وکٹیں اڑائیں۔
Bookmarks