کتاب یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں
کتاب کا نام : الصارم المسلول علی شاتم الرسول -اپ ڈیٹ
مصنف : شیخ الاسلام احمد بن عبدالحلیم ابن تیمیہ
صفحات 749
جاہلیت جدیدہ کے علم برداروں نے آزادی اظہار کے نام پر انبیائے کرام علیہم السلام کو بالعموم او رحضور حتمی المرتبت حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تنقیص و اہانت کو اپنا منتہائے نگاہ ٹھہرا لیا ہے،جس کے مظاہر حالیہ چند برسوں میں مختلف یورپی ممالک میں دیکھنے کو ملے۔ان حالات میں یہ لازم تھا کہ جناب محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی تقدیس و تعظیم کے تصور کو اجاگر کیا جاتا اور توہین رسالت کی شناعت و قباحت اور اس کی سزا وعقوبت کو کتاب وسنت کی روشنی میں واضح کیا جاتا۔اسے شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی کرامت کہیے یا عنداللہ ان کی مقبولیت کہ ناموس رسالت کے دفاع و تحفظ پر جو کچھ شیخ الاسلام رحمہ اللہ کے قلم سے نکلا ہے سات صدیوں سے زائد عرصہ گزر جانے کے بعد بھی وہ اس قدر جاندار،زندہ اور مدلل ہے کہ اس مسئلہ میں آج بھی سند اور اولین مرجع کی حیثیت رکھتا ہے۔زیر نظر کتاب حضرت شیخ الاسلام رحمہ اللہ نے خاص اسی مسئلہ پر تحریر کی ہے اور اپنے خاص انداز تحریر میں اس قضیہ کے ہر پہلو پر سیر حاصل بحث کی ہے۔ توہیں رسالت کا مسئلہ کوئی نیا مسئلہ نہیں ہے۔۔ اس مسئلہ پر شیخ الاسلام نے آج سے تقریبا سات سو سال پہلے ہی بہت وضاحت سے بیان کردیاہے۔ آج کل بعض لوگ اس مسئلے کو فرقہ واریت کے زمرے میں شمار کرتے ہیں جو سراسر بد دینی اور گمراہی ہے۔
اللہ تعالی ہم کو ختم نبوت کو اور توہین رسالت کو سمجھنے کی توفیق عطا فرمائیں اور اس کے لئے تن من دھن کی بازی لگانے کی توفیق وہمت عطا فرمائیں۔۔۔۔آمین یا رب العالمین
دعاؤں کا طالب
محمد سفیان قاسمی
Bookmarks