اذلان شاہ ہاکی: برطانیہ نے پاکستان کو 2-3 سے ہرا دیا






اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں ایشین چیمپئن پاکستان کیخلاف برطانیہ نے تین، دو سے کامیابی حاصل کر لی ۔
ایپوہ ملائیشیا میں ٹورنامنٹ کے تیسرے روز قومی ٹیم برطانیہ کیخلاف میچ میں روایتی کھیل نہ پیش کر سکی۔ برطانوی ٹیم نے ساتویں منٹ میں گول کر کے برتری حاصل کی۔ پہلا ہاف ختم ہونے سے تین منٹ قبل سہیل عباس نے پنالٹی کارنر پر گول کر کے برتری ختم کر دی۔ دوسرے ہاف میں پاکستانی کھلاڑیوں نے گول کرنے کے متعدد مواقع ضائع کیے۔ برطانیہ نے سنتسیویں منٹ میں میچ کا دوسرا اور باسٹھویں منٹ میں تیسرا گول کر دیا۔ میچ ختم ہونے سے چھے منٹ پہلے پاکستانی فارورڈ حسیم خان نے گیند جال میں پھینک کر اسکور دو، تین کر دیا جو فیصلہ کن ثابت ہوا۔ تین میچز میں پاکستان کی یہ پہلی شکست ہے۔ اس سے پہلے بھارت اور آسٹریلیا کا میچ ایک ایک گول سے برابری پر ختم ہوا۔