آئرلینڈ کیخلاف 16 رکنی قومی ٹیم کا اعلان
آئر لینڈ کے خلاف سولہ رکنی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔ شاہد آفریدی کی جگہ مصباح الحق ون ڈے کے کپتان بن گئے ۔
پی سی بی کی جانب سے اعلان کردہ ٹیم میں یونس خان اور شاہد خان آفریدی بھی شامل ہیں۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ بوم بوم آفریدی بطور کھلاڑی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ سولہ رکنی ٹیم میں توفیق عمر، محمد حفیظ، اسد شفیق، اظہر علی، عمر اکمل، محمد سلمان، شاہد خان آفریدی، یونس خان، عمر گل، جنید خان، وہاب ریاض، تنویر احمد، سعید اجمل، حماد اعظم، عبدالرحمان اور مصباح الحق شامل ہیں۔ قومی ٹیم آئرلینڈ کے خلاف دو ون ڈے میچز اٹھائیس اور تیس مئی کو کھیلے گی۔
Bookmarks