ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک بادشاہ کا ہار گم ہو گیا، ہار بہت قیمتی تھا، بادشاہ نے اعلان کروا دیا کہ جو شخص اس ہار کو ڈھونڈ کے لائے گا اس کو انعام کے طور پر اس ہار کا ایک موتی انعام کے طور پر دیا جائے گا، کچھ دن بعد ایک شخص نے چور کو دیکھا جو اس ہار کے موتی گن رہا تھا،، اس شخص نے چور سے کہا کہ میں تمہیں بادشاہ کہ پاس لے جاؤں گا، چور نے کہا تم مجھے بادشاہ کے پاس لے کر نہ جاؤ، ہم موتی آپس میں تقسیم کر لیتے ہیں، وہ شخص راضی ہو گیا، لیکن جب انہوں نے موتی تقسیم کیے تو ایک موتی بچ گیا، اب اس موتی کے لیے ان دونوں میں لڑائی شروع ہو گئی، ابھی وہ لڑ ہی رہے تھے کہ ایک اور شخص وہاں آ گیا، اس نے جب ہار دیکھا تو اس نے کہا کہ اب میں تم دونوں کو بادشاہ کے پاس لے جاؤں گا، چور نے کہا کہ ہم موتی آپس میں بانٹ لیتے ہیں، دوسرا شخص بھی اس پر راضی ہو گیا، لیکن جب انہوں نے موتی آپس میں بانٹے تو ایک موتی پھر بچ گیا، اب اس موتی کو لینے کے لیے وہ تینوں آپس میں جھگڑنے لگے، ابھی وہ جھگڑ ہی رہے تھے کی ایک اور شخص وہاں پر آ گیا، وہ کہنے لگا کہ میں تم تینوں کو بادشاہ کے پاس لے جاؤں گا، اس بار چور نے پھر وہی مشورہ دیا کہ موتی آپس میں تقسیم کر لیتے ہیں، وہ شخص بھی راضی ہو گیا، جب انہوں نے موتی تقسیم کیے تو ایک موتی پھر بچ گیا، اب ان چاروں کی لڑائی شروع ہو گئی،اسی طرح جب وہ ایک موتی کی خاطر آپس میں جھگڑا کرتے تو ایک شخص اور آ جاتا اور ہر بار ایک موتی بچ جاتا،اسی طرح جب چھٹا شخص وہاں آیا تو انہوں نے موتی آپس میں تقسیم کیے تو موتی چورسمیت ان ساتوں لوگوں میں پورے پورے تقسیم ہو گئے،،،
آپ بتائیں کہ اس ہار میں کل کتنے موتی تھے
Bookmarks