السلام علیکم ورحمۃ وبرکۃ

کل میں کمپیوٹر پر کام کررہا تھا کہ اچانک میرے دیکھتے ہی دیکھتے مونیٹر کی سکرین بائیں اور دائیں جانب سے تقریبا 2،2 انچ سکڑگئی باوجود کوشش کہ اور کوئی حل تاحال نہیں نکل سکا اور سکرین بدستور ویسے کی ویسی ہی ہے۔یعنی سکرین سکڑ گئی ہوئی ہے اور دونوں اطراف پر دو سے ڈھائی انچ کی بلیک سکرین دیکھائی دے رہی ہے۔۔میں نے ونڈوز بھی دوبارہ انسٹال کی ہے اور ویڈیو کارڈ کے ڈرائیورز بھی صحیح طور پر انسٹال ہیں اور کسی قسم کا ایرر بھی نہیں آرہا۔۔میرا اس سے پہلے بار واسطہ پڑا ہے اگر کوئی دوست حل بتا سکے تو بہت مہربانی ہوگی