پینٹاگون کو دشمن پر کمپیوٹروائرس حملوں کا اختیار
واشنگٹن : امریکی صدر باراک اوبامہ نے دشمن سے نمٹنے کیلئے سائبر حملوں کیلئے پینٹاگوں کو جوہری ہتھیاروں یا میزائلوں کی بجائے کمپیوٹر وائرس جیسا غیرروایتی ہتھیار استعمال کرنے کے اختیارات دیدئیے ہیں۔
امریکی صدر نے اس حوالے سے ایک حکم نامے پر دستخط کردیئے ہیں، جس کے تحت امریکہ سائبر حملوں کو باقاعدہ جنگ تصور کریگا، اور اپنے دشمنوں کیخلاف ہرحربہ استعمال کریگا۔
امریکی دفاعی حکام کے مطابق دوران جنگ فوج اپنے دشمنوں کے دفاعی نظام کو کتم کرنے کیلئے کمپیوٹر وائرس یا ایسے ہی دیگر سائبر حربے استعمال کریگی، جبکہ امن کے زمانے میں ساری توجہ ہیکرز سے نمٹنے پر دی جائیگی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مستقبل میں بموں یا میزائلوں کا استعمال نہیں ہوگا، بلکہ جدید دور کے تقاضوں کے تحت دشمن سے نمٹا جائیگا۔
حکام کا کہنا ہے کہ سائبر حملوں کا تصور پینٹاگون کی نئی حکمت عملی ہے، جس سے ہم اپنے قیمتی اثاثوں کو دشمنوں کا دفاعی نظام ختم کرکے بغیرکوئی گولی چلائے بچالیں گے۔
ابھی اس حکمت عملی کے چندپہلو ہی سامنے آئے ہیں، مکمل پالیسی میں ہوسکتا ہے کہ امریکی سوچ اس سے بھی زیادہ جارحانہ ثابت ہو۔
Bookmarks