Results 1 to 6 of 6

Thread: جنوں اور انسانوں کے پیدا کرنے کی حکمت

  1. #1
    asimmithu's Avatar
    asimmithu is offline Senior Member+
    Last Online
    3rd September 2021 @ 07:32 PM
    Join Date
    07 Mar 2010
    Location
    Gujrat
    Posts
    91
    Threads
    18
    Credits
    89
    Thanked
    24

    Lightbulb جنوں اور انسانوں کے پیدا کرنے کی حکمت

    جنوں اور انسانوں کے پیدا کرنے کی حکمت



    امت مسلمہ کے لوگو ! جان لو کہ اللہ تبارک و تعالی نے ہر چیز کو کسی حکمت کی بنا پر پیدا کیا ہے جس کو وہی جانتا ہے اور اس کا ارادہ کرتا ہے ۔ مسلمان سے تو یقین کرنے اور اسے مان لینے کا مطالبہ کیا جائے گا ۔ اب برابر ہے کہ انسان اس حکمت کو جانے یا نہ جانے اگر اس نے اس حکمت کو جان لیا تو یہ نورٌ علی نور ہے اور اگر اس نے اس کی نہیں جانا تو اس پر لازم ہے کہ وہ مطیع اور فرمانبردار بن جائے اس لئے کہ عقل بشری ہر حکمت کے جاننے سے عاجز ہے ۔

    صحابہ رضوان اللہ علیھم اجمعین ان اوامر پر عمل کرتے اور نواہی سے بچتے تھے جن کا ذکر قرآن کریم اور احادیث نبوی میں آتا ہے نہ کہ وہ اس حکمت کے متعلق سوال کرتے ۔ اس پر حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے قول سے زیادہ کوئی چیز دلالت نہیں کرتی جس وقت وہ حجر اسودکے پاس آئے اوراسے بوسہ دینے لگے توانہوں نے فرمایا :


    انی اعلم أنک حجر لا تضر ولا تنفع ولولا أنی رأیت رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم یقبلک ما قبلتک (بخاری و مسلم ۲/۱۸۰) مسلم (۳/۶۷)

    بے شک میں جانتا ہوں تو ایک پتھر ہے نقصان دیتا ہے نہ نفع ۔ اگر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو تیرا بوسہ لیتے ہوئے نہ دیکھتا تو میں تیرا بوسہ نہ لیتا


    اللہ تبارک و تعالی نے جنوں اور انسانوں کو بہت بڑی حکمت کے تحت پیدا کیا ہے اور وہ حکمت یہ ہے کہ اکیلے اللہ تبارک و تعالی کی عبادت کرنا ا س کے سوا اوروں کی عبادت سے بچنا جیسا کہ اللہ سبحانہ و تعالی نے فرمایا :

    وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ والاِنْسَ الاَّ لِیَعْبُدُوْنَ (سورۃ الذاریات آیت ۵۶)
    میں نے جنوں اور انسانوں کو اس لئے پیدا کیا کہ وہ میری عبادت کریں ۔

    اور اللہ تبارک و تعالی نے فرمایا :

    وَمَا اُمِرُوْا اِلاَّ لِیَعْبُدُ اﷲَ مُخْلِصِیْنَ لَہُ الدِّیْنَ حُنَفَائَ وَیُقِیْمُوْا الصَّلوٰۃَ وَیُؤْتُوا الزَّکَاۃَ وَذَالِکَ دِیْنُ الْقَیِّمَۃِ (سورۃ البینۃ آیت ۵)

    انہیں اس کے سوا کوئی حکم نہیں دیا گیا کہ صرف اللہ کی عبادت کریں اس کے لئے دین کو خالص رکھیں (ابراھیم حنیف کے دین پر) نماز کو قائم رکھیں ، زکاۃ دیتے رہیں ۔ یہی دین درست اور مضبوط ہے ۔

    اس توحید والے مسئلہ کے متعلق قرآن کریم کی بہت سی آیات وارد ہیں جن کا اس مقام میں احاطہ نہیں کیا جا سکتا ۔ یہ مذکورہ بالا آیات اس بات پر دلالت کرتی ہیں کہ اکیلے اللہ تعالی کی ہی عبادت کرنا واجب ہے جو شخص اکیلے اللہ تعالی کی عبادت نہیں کرتا بلکہ اوروں کو بھی اس کے ساتھ شریک ٹھہراتا ہے تو وہ مشرک اور کافر ہے ، دائرہ اسلام سے اس کا کوئی تعلق نہیں اور اگر وہ کوئی بھی عمل کرے تو وہ عنداللہ قابل قبول نہیں ہے بلکہ وہ عمل اس کے منہ پر دے مارا جائے گا اس لئے کہ اس نے توحید کی شرط کو ثابت نہیں کیا ۔

    جیسا کہ اللہ تبارک و تعالی نے فرمایا ْ

    وَقَدِمْنَا إِلیٰ مَا عَمِلُوْا مِنْ عَمَلٍ فَجَعلْنَاہٗ ھَبَآئً مَنْثُورًا (سورۃ الفرقان آیت نمبر ۲۳)

    انہوں نے جو اعمال کئے تھے ہم نے ان کی طرف متوجہ ہو کر انہیں اڑے ہوئے ذروں کی طرح کر دیا ۔

    نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حدیث قدسی میں فرمایا :

    من عمل عملاً اشرک فیہ معی غیری ترکتہ و شرکہ (رواہ مسلم کتاب الزھد ۴۶ ج ۴ ص ۲۸۹)

    جس نے کوئی عمل کیا اور اس عمل میں میرے ساتھ اس نے کسی دوسرے کو شریک کیا تو میں اس عمل کو اور اس کے شرک کو چھوڑ دوں گا ۔

    اللہ ہم سب کلمہ پڑھنے والوں کو کفر اور شرک سے بچاکر رکھے آمین



  2. #2
    sufibhai's Avatar
    sufibhai is offline Senior Member
    Last Online
    3rd December 2017 @ 07:29 PM
    Join Date
    06 Feb 2011
    Location
    (¯`·.¸¸R-a-w-a-
    Age
    35
    Gender
    Male
    Posts
    2,287
    Threads
    74
    Credits
    65
    Thanked
    82

    Default

    subhan Allah nice information
    :bbp:

  3. #3
    ITDUNYA78 is offline Member
    Last Online
    14th January 2024 @ 12:27 PM
    Join Date
    16 Jun 2011
    Location
    Man lives on hopes.
    Gender
    Male
    Posts
    404
    Threads
    52
    Thanked
    26

    Default

    اسلام و علیکم
    ماشا اللہ جی
    شکریہ
    اپ کا اسلامی علم عام کرنے کا
    االلہ کرم کر اپ بر
    وسلام

  4. #4
    rehankhilji's Avatar
    rehankhilji is offline Advance Member
    Last Online
    17th December 2020 @ 02:45 AM
    Join Date
    04 Jul 2009
    Location
    islamabad
    Age
    33
    Gender
    Male
    Posts
    646
    Threads
    104
    Credits
    1,293
    Thanked
    9

    Default

    Assalam-o-Alaikum,

    Jazakallah

    Great Sharing.............

  5. #5
    *Xpert~Baba*'s Avatar
    *Xpert~Baba* is offline SHD38SK
    Last Online
    11th January 2018 @ 08:47 PM
    Join Date
    01 May 2010
    Location
    GHAR
    Gender
    Male
    Posts
    12,921
    Threads
    907
    Credits
    983
    Thanked
    2337

    Default

    Jazakallah

  6. #6
    Nasir rana1's Avatar
    Nasir rana1 is offline Advance Member
    Last Online
    20th December 2020 @ 03:28 AM
    Join Date
    22 May 2010
    Location
    Cape Town
    Gender
    Male
    Posts
    2,724
    Threads
    225
    Credits
    62
    Thanked
    482

    Default

    Plz Resize ur Signature (MAX Size is 30 KB )

Similar Threads

  1. Replies: 5
    Last Post: 22nd March 2018, 07:54 PM
  2. Replies: 15
    Last Post: 22nd April 2016, 05:28 PM
  3. Replies: 0
    Last Post: 3rd November 2011, 12:24 AM
  4. Replies: 19
    Last Post: 7th December 2009, 02:30 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •