السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ

اردو املا میں سب سے زیادہ اور عام غلطیاں " ہمزہ (ء)" اور " ی" کے انتخاب میں سرزد ہوتی ہیں ۔ یعنی " ی" کی جگہ " ہمزہ " لکھ دیا جاتا ہے ۔۔۔۔ مگر سب سے بڑی غلطی اس وقت ہوتی ہے جب " ی" اور " ہمزہ" کو جمع کر دیا جاتا ہے ۔ جیسے ؛ لیے کو لئے یا لیئے لکھنا ۔۔۔۔۔
ایک چھوٹی سی بات ذہن میں رکھی جائے کہ کسی بھی لفظ میں اگر " ی " سے پہلے والے حرف پر " زیر " ہو گا تو وہاں دو " ی " ہی آئیں گی ، یعنی پہلی " ی " کی جگہ " ہمزہ" کبھی بھی نہیں آئے گا ۔۔۔۔۔ جیسے ؛ لیے ( لِ ی ے ) ، پیے ( پِ ی ے ) ، دیے ( دِ ی ے ) وغیرہ
" ہمزہ " اُس صورت میں آئے گا جب " ی" سے پہلے حرف پر " زبر" ہو یا " الف " یا " واو" ساکن ہو ۔ جیسے ؛ نئے ( نَ ء ے )،
گئے ( گَ ء ے) ، لائے ( ل ا ء ے) ، پائے ( پ ا ء ے) ، گائے ( گ ا ء ے ) ، بوئے ( ب و ءے) ، کھوئے (کھ و ء ے ) وغیرہ