اسلام و علیکم
سرفراز شاہ قتل کیس اختتامی مراحل میں داخل ہوگیا
Date : 7/23/2011 Updated at 2210 PST
کراچی...تقریباً ڈیڑھ ماہ سے میڈیاپرچھایارہنے والا سرفراز شاہ قتل کیس اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہوگیا ہے اور استغاثہ نے 46 میں سے 26 افرادکی گواہی نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔انسداد دہشت گردی کے قانون اورسپریم کورٹ کی ہدایت کے تحت سرفرازشاہ قتل کیس کا فیصلہ تیس دن میں کیا جانا ضروری ہے اوریہ مدت 28 جولائی کو ختم ہورہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے ملزمان کو سزا دلوانے کے لیے جتنی شہادتوں کی ضرورت تھی وہ پوری ہوچکیں اور باقی گواہ غیر ضروری ہیں۔آج عدالت نے ڈی ایس پی الطاف حسین پر جرح مکمل کرکے مزید سماعت پچیس جولائی تک ملتوی کردی۔پیرکو آخری بیان تفتیشی افسر ڈی آئی جی خواجہ سلطان سے لیا جائیگا اور استغاثہ کی طرف سے عدالت کو گواہیاں مکمل ہونے کی تحریری طور پر اطلاع دی جائے گی جس کے بعد وکیل صفائی کے گواہوں اور ملزمان کے بیانات ہوں گے اور حتمی دلائل سنے جائیں گے۔توقع ہے اس مقدمے کا فیصلہ آئندہ ہفتے سنایاجائے گا۔