Results 1 to 11 of 11

Thread: ہم رمضان کیسے گزاریں؟؟ آؤ رمضان کی تیاری ک

  1. #1
    Join Date
    23 Jun 2010
    Location
    Chiniot
    Gender
    Male
    Posts
    4,241
    Threads
    497
    Credits
    1,540
    Thanked
    480

    Default ہم رمضان کیسے گزاریں؟؟ آؤ رمضان کی تیاری ک

    ہم رمضان کیسے گزاریں؟؟ آؤ رمضان کی تیاری کریں…

    July 29, 2011
    اے ایمان والو! تم پر روزے فرض کیے گئے جیسا کہ تم سے پہلے لوگوں پر فرض کئے گئے تا کہ تم تقوٰی اختیار کرو. (سورۃ البقرہ)
    حضرت سلمان فارسی رضی اللہ تعالٰی عنہہ سے روایت ہے کہتے ہیں کہ ماہِ شعبان کی آخری تاریخ کو آپ صلی اللہ علیہ وسلّم نے ہمیں ایک خطبہ دیا. اس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلّم نے فرمایا:
    ” اے لوگو تم پر بڑے مرتبے والے مہینے نے سایہ ڈال دیا ہے. وہ بہت برکت والا مہینہ ہے. اس مہینے کی ایک ایسی رات ہے جو ہزار مہینوں سے بہتر ہے”
    “اللہ تعالٰی نے اس کے روزے فرض کر دئیے اور رات کے قیامِ تراویح کو نفل کیا ہے”
    ” جو اس مہینے میں کسی نیک عادت کے ساتھ اللہ تعالٰی کی نزدیکی تلاش کرے تو اس کو اس نفل کا اتنا ثواب ملتا ہے جتنا کہ دوسرے مہینے میں ستّر فرض ادا کرنے سے ملتا ہے”
    ” اور یہ صبر کا مہینہ ہے اور صبر کا بدلہ جنت ہے اور یہ غمخواری اور ہمدردی کا مہینہ ہے اور یہ ایسا مہینہ ہے جس میں مومن کی روزی بڑھا دی جاتی ہے”
    ترجمہ:
    اور جس نے کسی کا روزہ افطار کرا دیا تو اس کے بدلے میں اس کے گناہ معاف ہو جاتے ہیں اور اس کی گردن آگ سے آزاد ہو جاتی ہے اور اس کو روزہ دار کے برابر ثواب دیا جائے گا بغیر اس کے کہ روزہ دار کے ثواب میں کوئی کمی آ جائے. ہم صحابہ نے عرض کیا اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلّم ہم سب لوگ اتنی چیزیں نہیں پاتے کہ جس سے ہم روزہ دار کے روزے کو افطار کرا دیں. تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلّم نے فرمایا اللہ تعالٰی اس کو بھی اتنا ہی ثواب دیتے ہیں جو کسی کا روزہ لسّی کے ایک گھونٹ یا ایک کھجور سے یا ایک گھونٹ پانی پلا کر کھلوا دے گا اور جو روزہ دار کو پیٹ بھر کے کھلا دے گا تو اللہ تعالٰی اسے حوض کوثر سے سیراب کرے گا جو کبھی بھی پیاسا نہ ہو گا یہاں تک کہ جنّت میں چلا جائے”
    ” اس مہینے میں اول رحمت ہے اور درمیان میں مغفرت و بخشش ہے اور آخر میں دوزخ سے آزادی ہے”
    “جو اس مہینے میں اپنے غلام، نوکر سے کم کام لے گا اللہ تعالٰی اس کو بخش دے گا اور جہنم سے آزاد کر دے گا”
    نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلّم نے فرمایا:
    ” جس نے ایمان اور ثواب کی نیت سے رمضان کے رعزے رکھے اس کے گزشتہ سارے گناہ معاف کر دئیے جائیں گے”
    سورۃ البقرہ میں ارشاد ہوتا ہے:
    ” رمضان وہ مہینہ ہے جس میں قرآن نازل کیا گیا ہے جو انسانوں کے لئے سراسر ہدایت ہے اور ایسی واضح تعلیمات پر مشتمل ہے جو راہِ راست دکھانے والی اور حق و باطل کا فرق کھول دینے والی ہے’ لہٰزا اب سے جو شخص اس مہینے کو پائے’ اس کو لازم ہے کہ اس پورے مہینے کے روزے رکھے اور جو کوئی مریض ہو یا سفر پر ہو تو دوسرے دنوں میں روزوں کی تعداد پوری کرے. اللہ تمھارے ساتھ نرمی کرنا چاہتا ہے اور سختی کرنا نہیں چاہتا. اس لئے یہ طریقہ تمھیں بتایا جا رہا ہے تا کہ تم روزوں کی تعداد پوری کر سکو اور جس ہدایت سے اللہ نے تمھیں سرفراز کیا ہے اس پر کبریائی کا اظہارو اعتراف کرو اور شکر گزار بنو”
    روزہ قیامت کے دن روزہ دار کی سفارش کرے گا:
    حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ تعالٰی عنہہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلّم نے فرمایا: “روزہ اور قرآن قیامت کے دن بندے کے لئے سفارش کریں گے” روزہ کہے گا” اے میرے رب!میں نے اس بندے کو کھانے پینے اور اپنی خواہشات(پوری کرنے) سے روکے رکھا لہٰزا اس کے بارے میں میری سفارش قبول فرما” قرآن کہے گا” اے میرے رب!میں نے اس بندے کو رات (قیام کے لئے) سونے سے روکے رکھا لہٰزا اس کے بارے میں میری سفارش قبول فرما” چنانچہ دونوں کی سفارش قبول ہو جائے گی.
    غیبت کرنا، جھوٹ بولنا، گالی دینا، لڑائی جھگڑا کرنا روزے کی حالت میں بدرجہ اولٰی ناجائز ہیں
    حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلّم نے فرمایا: “جو شخص (روزہ رکھ کر) جھوٹ بولنا اور اس پر عمل کرنا ترک نہ کرے تو اللہ تعالٰی کو اس بات کی کوئی حاجت نہیں کہ وہ کھانا پینا چھوڑ دے”
    روزہ میں کرنے کے کام
    حقوق اللہ کی ادائیگی:
    (عبات، روزہ، زکوٰۃ، ذکرودعا)
    حقوق العباد کی ادائیگی:
    (رشتہ داروں اور مسکینوں وغیرہ سے ہمدردی و غم خواری، صدقہ و خیرات، افطار کرانا، دوسروں کو اذیت نہ دینا)
    اپنا جائزہ لیجئے (کیا کھویا، کیا پایا؟)
    حقوق اللہ:
    کیا میں نے رمضان المبارک کی آمد پر اللہ کا شکر ادا کیا؟
    کیا میں نے روزہ بغیر بیماری یا عذر کے تو نہیں چھوڑا؟
    کیا میں نے سحروافطار میں وقت کی پابندی کی؟
    کیا میں نے فرض نمازوں کو وقت کی پابندی کے ساتھ ادا کیا؟
    کیا میں نے قیام اللیل (نماز تراویح) کا اہتمام کیا؟
    کیا میں نے تلاوت قرآن پاک اور اس کے معنی میں غورو فکر کیا؟
    کیا میں نے ہر حال میں اللہ تعالٰی کا ذکر کیا؟
    کیا میں نے قبولیت کے اوقات میں دُعائیں مانگیں؟
    کیا میں نے آخری عشرے کی طاق راتوں میں خصوصی عبادت کا اہتمام کیا؟
    کیا روزے کے مقصد تقوٰی کو پانے میں کامیابی حاصل ہوئی؟
    حقوق العباد:
    کیا میں نے کسی کا روزہ افطار کرایا؟
    کیا میں نے دوسروں کی غمخواری اور ہمدردی کی؟
    کیا میں نے اللہ کی رضا کے لئے اپنا مال خرچ کیا؟
    کیا میں نے بیماروں کی تیمارداری کی؟
    کیا میں نے گھر کے ملازمین کے کاموں میں کمی کی؟
    کیا میں نے اپنے گھر والوں کے آرام کا خیال رکھا؟
    کیا میں نے جھوٹ بولنا اور اس پر عمل کرنا چھوڑا؟
    کیا میں نے غیبت، بد گمانی، تجسس اور عیب جوئی سے بچنے کی کوشش کی؟
    کیا میں نے کسی کا دل تو نہیں دکھایا؟
    کیا میں نے جھگڑا چھوڑا؟
    کیا میں نے مشکلات و مصائب پر صبر کیا؟
    کیا میں نے روزے کے مقصد تقوٰی کو پانے میں کامیابی حاصل کی؟

  2. #2
    Imran Niazi's Avatar
    Imran Niazi is offline Senior Member+
    Last Online
    15th July 2019 @ 11:02 PM
    Join Date
    17 Jul 2011
    Location
    Mianwali
    Age
    40
    Gender
    Male
    Posts
    315
    Threads
    11
    Credits
    860
    Thanked
    11

    Default

    Good Sharing

  3. #3
    ZAIN099 is offline Senior Member+
    Last Online
    19th August 2017 @ 11:41 AM
    Join Date
    19 Jun 2009
    Posts
    84
    Threads
    0
    Credits
    1,116
    Thanked: 1

    Default

    nice sharing JAZAKALLAH

  4. #4
    Nadeem_saqi is offline Senior Member+
    Last Online
    30th January 2013 @ 05:17 PM
    Join Date
    29 Sep 2009
    Location
    Multan
    Gender
    Male
    Posts
    572
    Threads
    7
    Credits
    1,060
    Thanked
    25

    Default


  5. #5
    Farhankhan82's Avatar
    Farhankhan82 is offline Advance Member
    Last Online
    30th March 2021 @ 04:23 PM
    Join Date
    21 Nov 2009
    Location
    Peshawar
    Gender
    Male
    Posts
    1,445
    Threads
    87
    Credits
    983
    Thanked
    71

    Default

    Masha'ALLAh
    ALLAH knows Better Always.............

  6. #6
    lovtam is offline Advance Member
    Last Online
    4th December 2021 @ 09:57 PM
    Join Date
    05 Jul 2008
    Location
    Baharoo main Nazaroo Main
    Age
    39
    Posts
    1,923
    Threads
    316
    Credits
    324
    Thanked
    15

    Default

    Quote Imran Niazi said: View Post
    Good Sharing
    mashallah g

  7. #7
    Join Date
    23 Jun 2010
    Location
    Chiniot
    Gender
    Male
    Posts
    4,241
    Threads
    497
    Credits
    1,540
    Thanked
    480

    Default

    شکریہ

  8. #8
    Nabeel Jutt is offline Senior Member+
    Last Online
    29th July 2013 @ 01:24 PM
    Join Date
    21 Apr 2012
    Location
    Barcelona
    Age
    30
    Gender
    Male
    Posts
    396
    Threads
    3
    Credits
    925
    Thanked
    10

    Default


  9. #9
    Saifullah878's Avatar
    Saifullah878 is offline Senior Member+
    Last Online
    7th April 2016 @ 06:57 AM
    Join Date
    15 Jun 2010
    Location
    ❤❤
    Gender
    Male
    Posts
    4,554
    Threads
    312
    Credits
    945
    Thanked
    952

  10. #10
    khanwasim is offline Senior Member+
    Last Online
    28th April 2014 @ 01:21 PM
    Join Date
    13 Oct 2008
    Age
    40
    Posts
    76
    Threads
    5
    Credits
    0
    Thanked
    2

    Default

    masha allah

  11. #11
    Join Date
    19 Jun 2012
    Location
    Rawalpindi
    Gender
    Male
    Posts
    238
    Threads
    3
    Credits
    910
    Thanked
    7

    Default

    Mashallah!

Similar Threads

  1. Replies: 7
    Last Post: 14th July 2019, 12:46 AM
  2. کیا نماز تراویح پڑھنا ضروری ہے؟؟
    By amjadattari in forum Ramadan Kareem رمضان كريم
    Replies: 141
    Last Post: 11th June 2016, 03:10 PM
  3. Replies: 6
    Last Post: 1st May 2011, 09:29 PM
  4. Replies: 6
    Last Post: 10th February 2010, 03:21 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •