کراچی ،پانچ منزلہ عمارت گرنے سے 3 افراد جاں بحق،8 زخمی



کراچی کے علاقے لیاری میں موسی لین میں عمارت گرنے سے کمسن بہن بھائی سمت تین افراد جاں بحق جبکہ 8زخمی ہوگئے۔جبکہ 8ماہ کا ننھابچے کو معجزاتی طور پر معمولی خراشیں آئیں ۔
موسی لین میں عمارت گرنے سے زخمی ہونے والوں کو سول اسپتال پہنچاہا گہا جہاں فوری طور پر ہنگامی حالات نافذ کردیئے ۔عمارت گرنے سے 8سالہ عائشہ دم گھنٹے سے جاں بحق ہوگئی۔جبکہ زخمی ہونے والوں میں زیادہ تعداد خواتین کی تھی۔زخمی ہونے والوں میں ایک 65 سالہ سمیرا بھی شامل تھی۔سمیرا کی بہن کا کہنا تھا کہ ان کے بھانجے بھانجیاں اسکول کی وجہ سے ملبے تلے دبنے سے بچ گئے۔ ملبے تلے سے ایک 8 ماہ کے بچے کو بھی نکالا گیا جسے معجزاتی طور پر محض معمولی خراشیں ہی اآئیں۔بچے کی ماں اپنے لال کو صحیح سلامت دیکھ کر اسے فورا ہی اسپتال سے کے لر روانہ ہوگئی۔ لیکن تاہم کچھ افراد اسپتال میں ایسے بھی تھے جو اپنے پیاروں کا ملبے سے زندہ بچ نکلنے کے لئے دعاگو تھے۔ زخمی ہونے والوں میں سمیرا عمران،عالیہ،کلثوم،کومل،اربیہ ،عمران،عادل ،فرقان شامل ہیں ۔