آدم بن ابی ایاس، شعبہ، حمید طویل، انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا

کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم بازار میں تھے تو ایک شخص نے کہا اے ابو القاسم! نبی صلی اللہ علیہ وسلم اس کی طرف متوجہ ہوئے

اس نے کہا کہ میں نے اس شخص کو پکارا ہے تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم میرے نام پر نام رکھو لیکن میری کنیت پر کنیت نہ رکھو۔

صحیح بخاری:جلد اول:حدیث نمبر 1991