Results 1 to 3 of 3

Thread: یمن اور شام اور اویس قرنی کے ذکر کا باب

  1. #1
    A Aleem's Avatar
    A Aleem is offline Senior Member+
    Last Online
    19th October 2011 @ 11:03 AM
    Join Date
    09 Aug 2011
    Location
    Karachi
    Age
    36
    Gender
    Male
    Posts
    61
    Threads
    34
    Credits
    1,055
    Thanked
    3

    Default یمن اور شام اور اویس قرنی کے ذکر کا باب

    مشکوۃ شریف:جلد پنجم:حدیث نمبر 961
    " یمن " ان شہروں اور بستیوں کو کہتے تھے جن کا محل وقوع خانہ کعبہ کے دائیں سمت پڑتا تھا ، اب ایک مشہور تاریخی ملک کی حیثیت سے جانا جاتا ہے جو جزیرہ نمائے عرب کے جنوب مغربی گوشہ پر واقع ہے ۔گوموجود عہد میں یمن ان تمام خطوی پر مشتمل نہیں ہے ،جن پر عہد سابق میں مشتمل تھا ، تاہم اس وقت کے مرکزی اور بڑے حصے اب بھی یمن ہی میں شامل ہیں ۔ جو چیز یاجو شخص یمن کی طرف منسوب ہو اس کو " یمنی " بھی کہتے ہیں ، " یمان " بھی کہتے ہیں اور " یمانی " بھی بعض حضرات اس لفظ (یمانی ) کوی کی تشدید کے ساتھ " یمانی " بھی بیان کرتے ہیں ۔ " شام " ان شہروں اور بستیوں کو کہا جاتا تھا جن کو محل وقوع خانہ کعبہ کے بائیں سمت پڑتا تھا کیونکہ عربی میں شام بائیں جانب کو کہتے ہیں جیسا کہ دائیں طرف یمین یا ایمن کہا جاتا ہے ،شام اور مشام کا لفظ ہمزہ کے ساتھ بھی آتا ہے اور ہمزہ کے بغیر بھی ، شام اب بھی ایک مشہور ملک کی حیثیت سے جانا جاتا ہے " قرن " (ق اور رکے زبر کے ساتھ ) ایک بستی کا نام ہم جو یمن میں واقع ہے ، یہ ایک شخص قرن بن رومان بن نامیہ بن مراد کے نام منسوب تھی ،جو حضرت اویس قرنی کے اجداد میں سے تھا ۔ ایک قرن اور ہے (جس کو اب قرن المنازل کہا جاتا ہے ) لیکن یہ " قرن " ر کے جزم کے ساتھ " قرن " ہے ، یہ دراصل ایک پہاڑی کا نام ہے جو مکہ سے تقریبا بیس میل کے فاصلے پر مشرقی جانب نجد جانے والے راستہ پر واقع ہے ، اہل نجد کی میقات یہی قرن ہے ،جوہری نے جو اس " قرن" کو ر کے زبر کے ساتھ لکھا ہے اور حضرت اویس قرنی کو اسی طرف منسوب کیا ہے وہ ان کی غلط فہمی ہے ۔




    حضرت عمربن الخطاب سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ، ایک شخص یمن سے تمہارے پاس آئے گا جس کا نام اویس ہوگا ، وہ یمن میں اپنی ماں کے سوا کسی کو نہیں چھوڑے گا ، اس کے بدن میں سفیدی (یعنی برص کی بیماری ) تھی ۔ اس نے اللہ سے دعا کی اور اللہ تعالیٰ نے اس کے بدن سے سفیدی کو ختم کردیا ہاں صرف ایک درہم یا ایک دینار کے بقدر سفیدی باقی رہ گئی ہے ۔ پس تم میں سے جو شخص اس (اویس ) سے ملے اس کو چاہئے کہ اس سے اپنے لئے مغفرت کی دعا کرائے ، ایک اور روایت میں یوں ہے کہ (حضرت عمر نے بیان کیا کہ ) میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ، تابعین میں بہتر شخص وہ ہم جس کا نام اویس ہے اس کی ایک ماں ہوگی اور اس کے بدن پر برص کا نشان ہے ، پس تم اس سے اپنے لئے دعا مغفرت کرانا ۔"

    مشکوۃ شریف:جلد پنجم:حدیث نمبر 962

  2. #2
    Jalila's Avatar
    Jalila is offline Advance Member
    Last Online
    2nd November 2023 @ 08:07 AM
    Join Date
    02 Apr 2010
    Location
    Multan
    Age
    44
    Gender
    Male
    Posts
    5,059
    Threads
    160
    Credits
    1,683
    Thanked
    370

  3. #3
    usmanprince7 is offline Member
    Last Online
    17th September 2015 @ 06:07 AM
    Join Date
    20 Sep 2014
    Location
    lahore
    Gender
    Male
    Posts
    1,641
    Threads
    43
    Thanked
    137

    Default

    jazak Allah

Similar Threads

  1. Replies: 10
    Last Post: 3rd November 2011, 01:59 AM
  2. Replies: 13
    Last Post: 5th August 2010, 09:37 AM
  3. Replies: 10
    Last Post: 11th April 2010, 12:17 PM
  4. Replies: 3
    Last Post: 4th February 2010, 12:10 PM
  5. Replies: 2
    Last Post: 24th November 2009, 04:18 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •