Results 1 to 2 of 2

Thread: جلوہء قاتل سے کچھ ایسا میں حیراں رہ گیا

  1. #1
    Friend_Sania's Avatar
    Friend_Sania is offline Senior Member+
    Last Online
    24th May 2012 @ 05:52 PM
    Join Date
    18 Jun 2011
    Location
    Maan Ki Aghosh
    Age
    35
    Gender
    Male
    Posts
    1,804
    Threads
    199
    Credits
    821
    Thanked
    148

    Default جلوہء قاتل سے کچھ ایسا میں حیراں رہ گیا


    جلوہء قاتل سے کچھ ایسا میں حیراں رہ گیا
    اک تڑپنے کا تھا ارماں وہ بھی ارماں رہ گیا

    شکر ہے لاشہ مرا مقتل میں عریاں رہ گیا
    مرحبا اے عشق تیرے ہاتھ میداں رہ گیا

    رازِ اُلفت داغ بن کر دل میں پنہاں رہ گیا
    آہ تک میں نے نہ کی گھٹ گھٹ کے ارماں رہ گیا

    تجھ سے اے اشکِ ندامت کیا یہی اُمید تھی
    دامنِ دل پر جو اپنے داغِ عصیاں رہ گیا

    انتظار یار میں آنکھیں کھلیں ہیں رات دن
    یہ وہی در ہیں کہ جن کو شوقِ مہماں رہ گیا

    اہلِ محفل دید کے قابل ہے ناز اُس شوخ کا
    دل میں آبیٹھا مگر آنکھو*ں سے پنہاں رہ گیا

    زندگی بھر تک تو شرمندہ نہ تھے یاروں سے ہم
    لاش اُٹھانے کا مگر آخر اک احساں رہ گیا

    چل رہی تھی سانس اپنی خود چُھری کی طرح سے
    تیغِ قاتل کا عبث گردن پہ احساں رہ گیا

    مرنے والے جذب دل کی نارسائی دیکھ لیں
    آنکھ اُٹھا کر وہ سوئے گورِ غریباں رہ گیا

    خاک چھانی عمر بھر کوئے بتاں میں یاس نے
    وائے ناکامی کہ اس پر بھی مسلماں رہ گیا

  2. #2
    Join Date
    10 Jul 2010
    Location
    Lahore
    Gender
    Male
    Posts
    2,829
    Threads
    317
    Credits
    1,005
    Thanked
    204

    Default

    nice sharing thanx for ITD

Similar Threads

  1. Replies: 4
    Last Post: 16th February 2011, 01:45 AM
  2. Replies: 4
    Last Post: 7th February 2011, 02:56 PM
  3. Replies: 9
    Last Post: 14th December 2010, 07:53 PM
  4. تجھ سے میری چاہتوں کا سلسلہ اپنی جگہ
    By BARi_Bhatti in forum Urdu Adab & Shayeri
    Replies: 3
    Last Post: 28th June 2010, 04:57 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •