Results 1 to 6 of 6

Thread: قرآن نے میرے دل کی دنیا بدل دی

  1. #1
    Friend_Sania's Avatar
    Friend_Sania is offline Senior Member+
    Last Online
    24th May 2012 @ 05:52 PM
    Join Date
    18 Jun 2011
    Location
    Maan Ki Aghosh
    Age
    35
    Gender
    Male
    Posts
    1,804
    Threads
    199
    Credits
    821
    Thanked
    148

    Default قرآن نے میرے دل کی دنیا بدل دی

    قرآن نے میرے دل کی دنیا بدل دی



    قرآنی آیات کی معجزانہ تاثیر دیکھئے کہ آسٹریلیا کی ایک خاتون سورہ یٰسین کی آیات کا انگریزی ترجمہ پڑھ کر مشرف بہ اسلام ہو گئیں
    اسلام کی جانفزاخوشبو سے جن پاکیزہ نفوس نے اپنے مشام جان کومعطر کیاہے اُن میں ایک نام ” ام امینہ بدریہ“ کا بھی آتا ہے ۔ان کی ایمان افروز داستان قبول اسلام انہی کی زبانی سنےے۔ وہ کہتی ہیں
    میرے والد کا تعلق تھائی لینڈ سے تھا۔ وہ پیدائشی لحاظ سے مسلمان تھے لیکن عملی طور پر ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہ تھا۔ جبکہ میری والدہ بدھ دھرم کوماننے والی تھیں اور والد صاحب سے شادی کے وقت مسلمان ہوئی تھیں۔ وہ دونوں بعدمیں آسٹریلیا آ کر آباد ہو گیے تھے۔ میرا پیدائشی نام ( ٹے نی تھیا ) Tanidthea تھا۔ میں نے یونیورسٹی آف نیوانگلینڈ، آرمیڈیل سے ایم اے اکنامکس کیا اور بزنس مارکیٹنگ اور ہیومن ریسورسز کے مضامین پڑھے۔ پھر میں بطور ٹیوٹر پڑھانے لگی۔ اسی اثناءمیں شادی ہو گئی ، شادی اسلامی قانون کے مطابق ہوئی۔ میرے شوہر کمپیوٹر گرافکس ڈیزائنر تھے۔ وہ شادی کے وقت مسلمان ہوئے تھے لیکن نام کے مسلمان تھے۔ اسلام پر ہرگز عامل نہیں تھے۔
    میرے باپ بھی نام کے مسلمان تھے اور انہیں دین کے بارے میں کچھ معلوم نہ تھا ‘نہ انہوں نے ہمیں کچھ بتایا۔ یہی وجہ تھی کہ ہم بھی دین سے مکمل طور پر عاری تھے۔ میں کسی مذہب پر یقین نہیں رکھتی تھی۔ اللہ مجھے معاف کرے، میں ملحد تھی۔ میں جب اپنے شوہر کے ساتھ تقریباً ڈیڑھ سال کا عرصہ گزار چکی تو ایک وقت مجھ پر ایسا آیا کہ دنیا سے میرا دل اچاٹ ہو گیا اور میں پریشانی کی حالت میں تھی۔ اس پر میں نے سوچا کہ مجھے نماز پڑھنی چاہیے جیسا کہ میں نے ایک دفعہ اپنے والد صاحب کو کہیں پڑھتے ہوئے دیکھا تھا۔ لیکن جب میں نے اپنے شوہر کو اس کے بارے میں بتایا تو اس نے اس بات کا بہت بُرا مانا۔ اس نے کہا ( نعوذ باللہ ) کوئی اللہ واللہ نہیں ہے اور نہ نماز وغیرہ کچھ ہے۔ دریں اثنا میرے والدین وفات پا گیے تھے۔
    تقریبا سات سال پہلے آسٹریلیا کی نیوساوتھ ویلز سٹیٹ کے شہر آرمیڈیل کی ایک چھوٹی سی مسجد میں گئی جو کہ غیر ملکی مسلم طلبہ کیلئے تعمیر کی گئی تھی۔ وہاں سے میں نے انگلش ترجمے والا قرآن مجید پڑھنے کیلئے مستعار لیا۔ یہ قرآن مجید خادم الحرمین شریفین الملک فہد بن عبدالعزیز آل سعود ( سعودی عرب ) کی جانب سے شائع شدہ تھا۔ میں اسے گھر لے جا کر محض اس کی ورق گردانی ( Flip ) کر رہی تھی کہ سورہ یاسین کی ان آیات کا ترجمہ میرے سامنے آیا جن میں چاند اور سورج کی حرکت کے بارے میں سائنسی انداز میں بیان کیا گیا ہے: ” اور سورج اپنی معین راہ پر گردش کر رہا ہے‘ یہ اللہ عزیز و علیم کی منصوبہ بندی ہے اور چاند کی ہم نے منزلیں مقرر کر رکھی ہیں یہاں تک کہ وہ لوٹ کر کھجور کی سوکھی ٹہنی کی طرح ہو جاتا ہے۔ نہ سورج کی یہ مجال کہ چاند کو جا پکڑے اور نہ رات دن پر سبقت لے جا سکتی ہے اور یہ سب اپنے اپنے مدار میں گردش کر رہے ہیں۔ “
    یہ ترجمہ پڑھنا تھا کہ میرے رونگٹے کھڑے ہو گیے اور میرے جسم میں ایک عجیب سی کیفیت پیدا ہوئی۔ میں نے سوچا کہ نبی ں امی تھے۔ یعنی پڑھے لکھے نہ تھے لیکن اتنے بہترین سائنسی انداز میں جو آپ انے بیان کیا ہے تو ضرور ان پر اللہ کی طرف سے وحی ہو سکتی ہے۔
    بس اس لمحے میرے دل کی دنیا بدل گئی اور میں نے اللہ کی کتاب قرآن عظیم کا مطالعہ اور اس میں غور و فکر شروع کر دیا۔ میں جب بھی اسلامی تعلیمات کا مطالعہ کرتی ہوں پہلے اپنے سابقہ عمل پر اللہ تعالیٰ سے استغفار کرتی ہوں اور پھر ان پر پورا پورا عمل کرنے کی کوشش کرتی ہوں۔ میں قبول اسلام کے بعد مسجد میں جاتی رہی۔ شروع شروع میں، میں پردہ نہیں کرتی تھی پھر جب نمازیوں نے مجھے بتایا کہ یہ گناہ ہے تو اسی دن سے میں نے اپنے گھر جا کر اسکارف لیا اور پہننا شروع کر دیا، نیز اسلام کا گہرائی سے مطالعہ کرنے لگی۔ میں نے خاصی کوشش کی کہ میں اپنے شوہر کو اسلام کے بارے میں قائل کر سکوں لیکن وہ نہ مانا، حالانکہ میری اس سے بیٹی بھی پیدا ہو چکی تھی۔ آخر میں نے اس سے کہا کہ یا اسلام قبول کر لو یا مجھے چھوڑ دو۔
    تب اس نے مجھے طلاق دے دی اور مجھ سے اور میری بیٹی سے دستبردار ہو گیا۔ دریں اثنا میں انٹرنیٹ پر اپنے ایک پاکستانی بھائی عبدالصمد سے چیٹنگ کرنے لگی اور ان سے اسلام کے بارے میں معلومات حاصل کرتی رہی جو وہ مجھے وقتاً فوقتاً بہم پہنچاتے رہے۔ آخر میں نے فیصلہ کیا کہ میں آسٹریلیا سے اسلام کیلئے ہجرت کر لوں۔ میں نے پاکستان کی جانب ہجرت کرنے کو ترجیح دی۔ اسلام لانے سے پہلے میری بیٹی کا نام ( توان وارٹ ) تھا۔ اسلام قبول کرنے کے بعد میں اس کا نام تبدیل کر کے امینہ رکھ دیا۔ میں نے اپنا نام غزوہ بدر کی نسبت سے بدریہ رکھا تھا بیٹی کے حوالے سے میں ام امینہ کہلاتی ہوں۔ میں نے اپنی بیٹی کو آسٹریلیا کے کسی سکول میں بھجوانا مناسب نہ سمجھا کیونکہ وہاں تعلیم میں موسیقی اور ان کے پرچم کے آگے ادب و احترام کیلئے مختلف افعال کی ادائیگی شامل تھی جو کہ مجھے پسند نہیں تھی، لہٰذا میں نے اپنی بیٹی کو اپنے گھر ہی میں اسلام کی ابتدائی تعلیم و تربیت دی ہے۔
    آسٹریلیا میں اکثریت عیسائی مذہب پر یقین رکھتی ہے لیکن الحمد للہ اب لوگ اسلام کی طرف متوجہ ہو رہے ہیں اور خاص طور پر خواتین بڑی تیزی سے اسلام کی طرف آ رہی ہیں۔ چند خواتین نے مسلمانوں کے ساتھ شادیاں کی ہیں۔ اکثر خواتین اپنے تحفظ اور احترام کیلئے اسلام کی طرف متوجہ ہو رہی ہےں جو کہ صرف اسلام عطا کرتا ہے۔
    میں ہر چیز کیلئے اللہ تعالیٰ سے رہنمائی کی دعا کرتی رہتی ہوں کہ ”اے اللہ! تو میری رہنمائی فرما “اگر انسان اللہ تعالیٰ سے اخلاص کے ساتھ سیدھے راستے کی درخواست کرے تو اللہ تعالیٰ ضرور اپنے بندے کی رہنمائی فرماتا ہے۔ میں ہر کام میں صراط مستقیم کے لیے اللہ تعالیٰ سے دعا کرتی رہتی ہوں۔ اللہ تعالیٰ میری رہنمائی فرماتا ہے۔ میں پاکستانی مسلمان عورتوں سے بھی کہوں گی کہ وہ اپنے دین کی طرف متوجہ ہوں۔
    دنیا کی کچھ حیثیت نہیں ہے یہ چند روزہ زندگی ہے اسے گزر ہی جانا ہے، اگر یہ حقیقت سمجھ لی جائے تو مال، جائیداد، آل واولاد ان سب کی حقیقت انسان پر آشکارا ہو جاے۔ اس لیے ان کو چاہیے کہ صحیح معنوں میں اسلام کو بطور دین قبول کریں اور رسم و رواج سے ہٹ کر اس پر عمل کریں۔ لیکن میں نے یہاں دیکھا ہے کہ اکثر عورتیں شرعی پردہ نہیں کرتیں۔ صرف رواجی پردہ کرتی ہیں، جب گھر سے باہر نکلنا ہوتا ہے تو خوب پردہ کر لیتی ہیں لیکن گھروں میں نوکروں، دیوروں اور رشتے داروں کے سامنے پردے کا حق ادا نہیں کرتیں جس کا سارا گناہ ان کے ساتھ ساتھ ان کے شوہروں کو بھی ہو گا۔ میں ان سے یہی کہوں گی کہ وہ اپنے اللہ کی طرف رجوع کریں۔ ان شاءاللہ ان کا یہ عمل دنیا و آخرت کی کامیابی کے لیے اجر کا ذریعہ ہو گا۔

  2. #2
    razamustafa76's Avatar
    razamustafa76 is offline Senior Member+
    Last Online
    11th July 2020 @ 01:16 PM
    Join Date
    06 Jan 2011
    Location
    Saudi Arabia
    Gender
    Male
    Posts
    615
    Threads
    37
    Credits
    341
    Thanked
    42

    Default

    السلام وعلیکم

    ماشاءاللہ بہت ہی پیاری شیئرنگ کی ہے آپنے
    اللہ سبکو سیدھی راہ دکھائے
    razamustafa76@itdunya.com

  3. #3
    Terminator's Avatar
    Terminator is offline Senior Member+
    Last Online
    14th February 2017 @ 09:13 AM
    Join Date
    17 Dec 2005
    Location
    PAKISTAN
    Age
    40
    Posts
    6,183
    Threads
    319
    Credits
    904
    Thanked
    8

    Default

    سبحان اللہ ......آپ کا تھریڈ پڑھ کر بہت خوشی ہوئی.... جزاک اللہ خیر
    اللہ ہمیں سیدھے رستے پر چلنے کی توقیق اعطا فرمائے ..... آمين

  4. #4
    libran's Avatar
    libran is offline Advance Member
    Last Online
    18th August 2023 @ 02:28 AM
    Join Date
    23 Jul 2010
    Location
    always in dream
    Age
    31
    Gender
    Male
    Posts
    2,935
    Threads
    101
    Credits
    1,164
    Thanked
    153

    Default


  5. #5
    Sufyan Qasmi is offline Senior Member
    Last Online
    11th April 2021 @ 10:37 AM
    Join Date
    02 Feb 2011
    Age
    42
    Gender
    Male
    Posts
    3,684
    Threads
    326
    Thanked
    908

    Default

    ماشاء اللہ بہت پیاری شیئرنگ
    مغرب کے لوگ بہت پیاسے ہیں۔۔ اگر ان تک صحیح ڈھنگ سے اسلام پہونچایا جائے
    تو وہ لوگ سکون کے لئے بے تاب ہے۔۔۔۔ جو اسلام کے دامن میں ہی ہے

  6. #6
    ABDULLAH.'s Avatar
    ABDULLAH. is offline VIP
    Last Online
    22nd December 2016 @ 06:40 PM
    Join Date
    26 Feb 2006
    Location
    HONG KONG
    Posts
    3,607
    Threads
    1451
    Credits
    1,186
    Thanked
    335

    Default

    Mashallah subhanalah
    allah paak aap ko jazay khair day aameennnnnnnnnnnnnn





Similar Threads

  1. Replies: 5
    Last Post: 29th August 2011, 12:02 AM
  2. Replies: 18
    Last Post: 9th July 2011, 02:23 PM
  3. Replies: 15
    Last Post: 20th June 2011, 09:04 AM
  4. Replies: 1
    Last Post: 22nd February 2011, 09:09 AM
  5. Replies: 13
    Last Post: 3rd January 2011, 01:19 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •