Page 1 of 2 12 LastLast
Results 1 to 12 of 16

Thread: Hazrat Moosa Alay salam ka waqia

  1. #1
    A Aleem's Avatar
    A Aleem is offline Senior Member+
    Last Online
    19th October 2011 @ 11:03 AM
    Join Date
    09 Aug 2011
    Location
    Karachi
    Age
    36
    Gender
    Male
    Posts
    61
    Threads
    34
    Credits
    1,055
    Thanked
    3

    Default Hazrat Moosa Alay salam ka waqia

    عبداللہ بن محمد السندی، سفیان، عمرو، سعید بن جبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے کہا کہ نوف بکالی کہتے ہیں کہ موسیٰ جو خضر سے ہم نشین ہوئے تھے، بنی اسرائیل کے موسیٰ نہیں تھے، وہ کوئی دوسرے موسیٰ ہیں، تو ابن عباس نے کہا کہ (وہ) خدا کا دشمن جھوٹ بولتا ہے، ہم سے ابی بن کعب نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کی کہ موسیٰ (ایک دن) بنی اسرائیل میں خطبہ پڑھنے کے لئے کھڑے ہوئے تو ان سے پوچھا گیا کہ سب سے زیادہ جاننے والا کون ہے؟ تو انہوں نے کہا کہ زیادہ جاننے والا میں ہوں، لہذا اللہ نے ان پر عتاب فرمایا کہ انہوں نے علم کو خدا کے حوالے کیوں نہ کردیا، پھر اللہ نے ان کی طرف وحی بھیجی کہ میرے بندوں میں سے ایک بندہ مجمع البحرین میں ہے وہ تم سے زیادہ جاننے والا ہے، موسیٰ کہنے لگے اے میرے پروردگار! میری ان سے کیسے ملاقات ہوگی؟ تو ان سے کہا گیا کہ مچھلی کو زنبیل میں رکھو اور مجمع البحرین کی طرف چل پڑو، جب اس مچھلی کو نہ پاؤ تو سمجھ لینا کہ وہ بندہ وہیں ہے، موسیٰ علیہ السلام چلے اور اپنے ہمراہ اپنے خادم یوشع بن نون علیہ السلام کو بھی لے لیا، اور ان دونوں نے ایک مچھلی زنبیل میں رکھ لی، یہاں تک کہ جب پتھر کے پاس پہنچے تو دونوں نے اپنے سر (اس پر) رکھ لئے اور سوگئے، مچھلی زنبیل سے نکل گئی اور دریا میں اس نے راستہ بنا لیا، بعد میں (مچھلی کے زندہ ہو جانے سے) موسیٰ اور ان کے خادم کو تعجب ہوا، پھر وہ دونوں باقی رات اور ایک دن چلتے رہے، جب صبح ہوئی تو موسیٰ علیہ السلام نے اپنے خادم سے کہا کہ ہمارا ناشتہ لاؤ بے شک ہم نے اپنے اس سفر سے تکلیف اٹھائی اور موسیٰ جب تک کہ اس جگہ سے آگے نہیں گئے، جس کا حکم دیا گیا تھا، اس وقت تک انہوں نے کچھ تکلیف محسوس نہیں کی، ان کے خادم نے دیکھا تو مچھلی غائب تھی، تب انہوں نے کہا کہ کیا آپ نے دیکھا جب ہم پتھر کے پاس بیٹھے تھے تو میں مچھلی کا واقعہ کہنا بھول گیا، موسیٰ نے کہا یہی وہ (مقام) ہے، جس کی تلاش کرتے تھے، پھر وہ دونوں اپنے قدموں پر لوٹ گئے، پس جب اس پتھر تک پہنچے تو کیا دیکھتے ہیں کہ ایک آدمی کپڑا اوڑھے ہوئے یا یہ کہا کہ اس نے کپڑا اوڑھ لیا تھا، بیٹھا ہوا ہے موسیٰ نے سلام کیا تو خضر علیہ السلام نے کہا اس مقام میں سلام کہاں ؟ موسیٰ نے کہا میں (یہاں کا رہنے والا نہیں ہوں میں) موسی ٰہوں، خضر علیہ السلام نے کہا بنی اسرائیل کے موسی؟، انہوں نے کہا ہاں، موسیٰ نے کہا کیا میں اس امید پر تمہارے ہمراہ رہوں کہ جو کچھ ہدایت تمہیں سکھائی گئی ہے، مجھے بھی سکھلا دو، انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ رہ کر میری باتوں پر ہرگز صبر نہ کر سکو گے، اے موسی! میں اللہ کے علم میں سے ایک ایسے علم پر (حاوی) ہوں کہ تم اسے نہیں جانتے وہ خدا نے مجھے سکھایا ہے اور تم ایسے علم پر حاوی ہو جو خدا نے تمہیں تلقین کیا ہے کہ میں اسے نہیں جانتا، موسیٰ نے کہا انشاء اللہ! تم مجھے صبر کرنے والا پاؤ گے، اور میں کسی بات میں تمہاری نافرمانی نہ کروں گا، پھر وہ دونوں دریا کے کنارے کنارے چلے ان کے پاس کوئی کشتی نہ تھی، اتنے میں ایک کشتی ان کے پاس (سے ہو کر) گذری، تو کشتی والوں سے انہوں نے کہا کہ ہمیں بٹھا لو، خضر رضی اللہ تعالیٰ عنہ پہچان لئے گئے اور کشتی والوں نے انہیں بے اجرت بٹھا لیا پھر (اسی اثنا میں) ایک چڑیا آئی، اور کشتی کے کنارے پر بیٹھ گئی اور اس نے ایک چونچ یا دو چونچیں دریا میں ماریں، خضر علیہ السلام بولے کہ اے موسیٰ میرے علم اور تمہارے علم نے خدا کے علم سے اس چڑیا کی چونچ کی بقدر بھی کم نہیں کیا ہے، پھر خضر علیہ السلام نے کشتی کے تختوں میں سے ایک تختہ کی طرف قصد کیا اور اسے اکھیڑ ڈالا، موسیٰ کہنے لگے، ان لوگوں نے ہم کو بے کرایہ (لئے ہوئے) بٹھا لیا اور تم نے ان کی کشتی کے ساتھ برائی کا) قصد کیا، اسے توڑ دیا، تاکہ اسکے لوگوں کو غرق کر دو، خضر علیہ السلام نے کہا کیا میں نے تم سے یہ نہیں کہا تھا کہ تم میرے ہمراہ رہ کر میری باتوں پر صبر نہ کر سکو گے، موسیٰ نے کہا جو میں بھول گیا، اس کا مواخدہ مجھ سے نہ کرو اور میرے کام میں مجھ پر تنگی نہ کرو، راوی کہتا ہے کہ پہلی بار موسیٰ سے بھول کر یہ بات اعتراض کی ہوگئی، پھر وہ دونوں کشتی سے اتر کر چلے، تو ایک لڑکا ملا جو اور لڑکوں کے ہمراہ کھیل رہا تھا، خضر علیہ السلام اس کا سراوپر سے پکڑ لیا اور اپنے ہاتھ سے اس کو اکھیڑ ڈالا، موسیٰ نے کہا کہ ایک بے گناہ بچے کو بے وجہ قتل کردیا، خضر علیہ السلام نے کہا میں نے تم سے نہ کہا تھا کہ تم میرے ہمراہ رہ کر میری باتوں پر ہرگز صبر نہ کر سکو گے، پھر وہ دونوں چلے، یہاں تک کہ ایک گاؤں کے لوگوں کے پاس پہنچے، وہاں کے رہنے والوں سے انہوں نے کھانا مانگا، ان لوگوں نے ان کی مہمان نوازی کرنے سے انکار کر دیا، پھر وہاں ایک دیوار ایسی دیکھی جو گرنے کے قریب تھی، خضر نے اپنے ہاتھ سے اس کو سہارا دیا اور اس کو درست کردیا، موسیٰ نے ان سے کہا کہ اگر تم چاہتے تو اس پر کچھ اجرت لے لیتے، خضر بولے کہ (بس اب) یہی ہمارے اور تمہارے درمیان جدائی ہے، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہاں تک بیان فرما کر ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالی موسیٰ پر رحم کرے، ہم یہ چاہتے تھے کہ کاش موسیٰ صبر کرتے تو اللہ تعالی ان کا (پورا) قصہ ہم سے بیان فرماتا۔

    صحیح بخاری:جلد اول :علم کا بیان 123

  2. #2
    apovtigrt is offline Senior Member+
    Last Online
    23rd July 2016 @ 07:11 PM
    Join Date
    14 May 2009
    Location
    Gujrat
    Gender
    Male
    Posts
    233
    Threads
    2
    Credits
    1,014
    Thanked
    7

    Default

    Nice

  3. #3
    Jalila's Avatar
    Jalila is offline Advance Member
    Last Online
    2nd November 2023 @ 08:07 AM
    Join Date
    02 Apr 2010
    Location
    Multan
    Age
    44
    Gender
    Male
    Posts
    5,059
    Threads
    160
    Credits
    1,683
    Thanked
    370

  4. #4
    interesting's Avatar
    interesting is offline Senior Member+
    Last Online
    20th December 2017 @ 03:57 PM
    Join Date
    18 Nov 2006
    Posts
    231
    Threads
    28
    Credits
    793
    Thanked: 1

    Default

    Mash:

  5. #5
    Ahmad Muteeb's Avatar
    Ahmad Muteeb is offline Senior Member+
    Last Online
    7th August 2019 @ 02:08 PM
    Join Date
    11 Aug 2009
    Location
    Sialkot
    Gender
    Male
    Posts
    3,159
    Threads
    99
    Credits
    1,163
    Thanked
    250

    Default

    Asslamo Alaikum!

    Jazak Allah bhai
    ALLAH GIVES AND FORGIVES HUMAN GETS AND FORGETS

  6. #6
    rana_akeel is offline Senior Member+
    Last Online
    14th July 2017 @ 10:19 AM
    Join Date
    09 Mar 2009
    Location
    jeddaha saudia arabia
    Age
    42
    Posts
    5,623
    Threads
    3
    Credits
    20
    Thanked
    314

    Default

    nice

  7. #7
    Join Date
    10 Jul 2010
    Location
    Lahore
    Gender
    Male
    Posts
    2,829
    Threads
    317
    Credits
    1,005
    Thanked
    204

    Default

    good

  8. #8
    Join Date
    07 Jan 2011
    Location
    Bruxelles
    Gender
    Male
    Posts
    19,938
    Threads
    1080
    Credits
    172,407
    Thanked
    3333

    Default

    جزاک الله خیرا

    ایک طرف لمبی لمبی امیدیں
    دوسری طرف کل نفس ذائقۃ الموت

  9. #9
    imdadkhan is offline Senior Member+
    Last Online
    25th January 2013 @ 03:40 PM
    Join Date
    16 Feb 2010
    Location
    dubai
    Age
    34
    Posts
    1,855
    Threads
    4
    Credits
    0
    Thanked
    90

    Default

    JazakAllah

  10. #10
    Arshyat's Avatar
    Arshyat is offline Senior Member
    Last Online
    29th December 2017 @ 09:29 AM
    Join Date
    11 Apr 2009
    Location
    SAHIWAL
    Age
    28
    Gender
    Male
    Posts
    1,107
    Threads
    153
    Credits
    67
    Thanked
    147

    Default

    Jazak allah
    [URL="http://www.ubqari.org/data/speaches/VOL_0259_DT_21_02_13.mp3"]نماز سکوں سے ادا کریں یہاں کلک کریں[/URL]

  11. #11
    usmanprince7 is offline Member
    Last Online
    17th September 2015 @ 06:07 AM
    Join Date
    20 Sep 2014
    Location
    lahore
    Gender
    Male
    Posts
    1,641
    Threads
    43
    Thanked
    137

    Default

    jazak Allah

  12. #12
    SHonas's Avatar
    SHonas is offline Advance Member+
    Last Online
    2nd December 2021 @ 10:42 PM
    Join Date
    20 Sep 2013
    Location
    Karachi
    Gender
    Female
    Posts
    11,115
    Threads
    287
    Credits
    3,413
    Thanked
    1722

    Default

    جزاک اللہ خیرا
    اس کا ذکر سورہ کہف میں بھی موجود ہے

Page 1 of 2 12 LastLast

Similar Threads

  1. way of Hazrat Moosa(HS) and village o) f Hazrat SHoaib(HS
    By raja shoaib in forum Photo Gallery
    Replies: 30
    Last Post: 10th May 2021, 07:11 AM
  2. Hazrat Moosa (A.S)
    By mehtab123 in forum Sunnat aur Hadees
    Replies: 2
    Last Post: 10th June 2014, 05:16 PM
  3. Hazrat Abdullah bin Salam Razi Allah Anhu ka Islam lanay ka waqia
    By Shaukat Hayat in forum Islamic History aur Waqiat
    Replies: 2
    Last Post: 27th December 2012, 12:11 AM
  4. Hazrat Moosa & Hazrat Haroon (A.S)
    By aliusmancbp in forum Islamic History aur Waqiat
    Replies: 5
    Last Post: 27th April 2011, 03:16 PM
  5. Replies: 2
    Last Post: 27th December 2008, 01:38 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •