السلام علیکم
چونکہ طب کا سیکشن نہیں ہے اس لئے میں نے اس تھریڈ کو یہاں پوسٹ کر دیا ہے
گیس اور بلڈ پریشر کی سستی ترین گھریلو دوائی
میرا آزمایا ہوا نسخہ ہے۔ جس کو پہلی بار تیار بھی میں نے ہی کیا ہے
اللہ تعالیٰ کے فضل سے نہائیت کارآمد ہے
1 -----------> ادرک 100 گرام
2 -----------> لہسن 10 جوئے
3 -----------> پودینہ 3 ٹہنیاں
4 -----------> دہی 250 گرام
5 -----------> چینی 1 چائے کا چمچ
ادرک لہسن کو صاف کریں۔ اور پودینہ کے پتوں کو ٹہنیوں سے علیحدہ کر لیں۔
مندرجہ بالا پانچوں چیزوں کو مصالحہ پیسنے والی گرائنڈنگ مشین میں اکٹھا ہی ڈال دیں
اور اس مشین کو صرف ایک منٹ چلائیں اور
اس پیسٹ کو نکال کر کسی برتن میں ڈال کر فریج میں رکھ دیں۔
طریقہ استعمال
ایک چمچ صبح نہار منہ
ایک چمچ دوپہر کو کھانے سے پہلے
اور اسی طرح ایک چمچ رات کھانے سے پہلے۔
اس کو پندرہ دن مسلسل استعمال کرنا ہے
اس کے بعد صرف ایک چمچ نہار منہ جب تک استعمال کرنا چاہیں
اس کے استعمال کا فائدہ ان شاء اللہ استعمال کے دوسرے دن تک معلوم ہو جائے گا
سستا نسخہ ہے
استعمال کرکے ضرور بتائیں
Bookmarks