Results 1 to 8 of 8

Thread: اعتکاف کی نیتیں

  1. #1
    Friend_Sania's Avatar
    Friend_Sania is offline Senior Member+
    Last Online
    24th May 2012 @ 05:52 PM
    Join Date
    18 Jun 2011
    Location
    Maan Ki Aghosh
    Age
    35
    Gender
    Male
    Posts
    1,804
    Threads
    199
    Credits
    821
    Thanked
    148

    Default اعتکاف کی نیتیں


    اعتکاف کی نیتیں

    شیخ طریقت امیر اہلسنّت بانی دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّار قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ
    فرمانِ مصطفےٰ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلَم : "نِیَّۃُ الۡمُؤۡمِن خَیۡر مِّنۡ عَمَلِہٖ۔ ” مسلما ن کی نیت اسکے عمل سے بہتر ہے۔ “ (طبرانی معجم کبیر حدیث ۲۴۹۵ج۶ص۵۸۱)
    اپنے اعتکاف کی عظیم الشان نیکی کے ساتھ مزید اچھی اچھی نیتیں شامل کر کے ثواب میں خوب اضافہ کیجئے ۔ مکتبۃ المدینہ کی طرف سے شائع کردہ کارڈ میں سے سرکار اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی بیان کردہ مسجد میں جانے کی40 نیتوں کے ساتھ ساتھ مزیدیہ نیتیں کر کے گھر سے نکلئے ،( مسجد میں آ کر بھی حسب حال نیتیں کی جا سکتی ہیں، جب بھی اچھی اچھی نیتیں کریں ثواب کی نیت پیش نظر رکھا کریں)

    *
    1. رمضان المبارک کے آخری دس دن (یا پورے ماہ)کے( سنت) اعتکاف کیلئے جا رہا ہوں
    2. تصوف کے ان مدنی اصولوں ( الف ) تقلیل طعام ( یعنی کم کھانا) (ب) تقلیل کلام ( یعنی کم بولنا ) (ج) تقلیل منام ( یعنی کم سونا) پر کار بند رہوں گا
    3. روزانہ پانچوں نمازیں پہلی صف میں
    4. تکبیر اولیٰ کے ساتھ
    5. با جما عت ادا کروں گا
    6. ہر اذان اور
    7. ہر اقامت کا جواب دوں گا
    8. ہر بار مع اول و آخر درود شریف اذان کے بعد کی دعا پڑھوں گا
    9. روزانہ تہجد
    10. اشراق
    11. چاشت اور
    12. اوابین کے نوافل ادا کروں گا
    13. تلاوت اور
    14. درود شریف کی کثرت کروں گا
    15. روزانہ رات سورة الملک پڑھو ں یا سنوں گا
    16. کم از کم طاق راتوں میں صلوۃ التسیح ادا کروں گا
    17. تمام سنتوں بھرے حلقوں اور
    18. بیانات میں اول تا آخر شرکت کروں گا
    19. رشتے دار وں اور ملاقاتیوں کو بھی انفر ادی کوشش کر کے سنتوں بھرے حلقوں میں بٹھاؤں گا
    20. زبان پر قفل مدینہ لگاؤں گا یعنی فضول گوئی سے بچوں گا اور ممکن ہوا تو اس نیت خیر کے ساتھ ضرورت کی بات بھی حتی الامکان لکھ کر یا اشارہ سے کروں گا تاکہ فضول یا بری باتوں میں نہ جا پڑوں یا شوروغل کاسبب نہ بن جاؤں
    21. مسجد کو ہر طرح کی بد بو سے بچاؤں گا
    22. مسجد میں نظر آنے والے تنکے اور بالوں کے گچھے وغیرہ اٹھاتے رہنے کیلئے اپنی جیب میں شاپر رکھوں گا
    فرمان مصطفٰےصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم: جو مسجد سے اذیت کی چیز نکالے اللہ عزوجل اس کیلئے جنت میں ایک گھر بنائیگا ( سنن ابن ماجہ ج۱ ص ۹۱۴ حدیث ۷۵۷ )
    23. اپنے پسینے ، منہ کی رال وغیرہ کی آلودگی سے مسجد کے فرش یا دری کو بچانے کیلئے صرف اپنی چادر یا چٹائی پر ہی سوؤں گا
    24. بہ نیت حیا سونے میں پردے میں پردہ کا ہر طرح سے خیال رکھوں گا( سوتے وقت پاجامے پر تہبند باندھ کر مزید اوپر سے چادر اوڑھ لینی مفید ہے۔ مدنی قافلے میں،گھر میں اور ہر جگہ اس کا خیال رکھنا چاہئے )
    25. وضو خانہ فنائے مسجد میں ہونے کی صورت میں ( اگر کوئی وضو کیلئے منتظر ہوتو نشست سے ہٹ کر تیل کنگھی کیجئے ) تیل کنگھی وہیں کروں گا اور جو بال جھڑیں گے اٹھا لوں گا
    26. بغیر اجازت کسی کی کوئی چیز مثلاًاستنجا خانے جانے کیلئے دوسروں کے چپل وغیرہ استعمال نہیں کروں گا بلکہ
    27. چپل، چادر تکیہ وغیرہ کسی چیز کیلئے دوسروں سے سوال بھی نہیں کروں گا
    28. کھانا فنائے مسجد میں وہ بھی کھانے کی مخصوص دری پر کھاؤں گا نماز کی دری پرہر گز نہیں کھاؤں گا
    29. کھانا کم ہونے کی صورت میں ایثار کی نیت سے آہستہ آہستہ کھاؤں گا تا کہ دوسرے اسلامی بھائی زیادہ کھا سکیں ۔ ایثار کا ثواب بے شمار ہے چنانچہ تاجدار رسالت،ماہ نبوت صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کا فرمان بخشش نشان ہے: ”جو شخص اس چیز کوجس کی خود اسے حاجت ہو دوسرے کو دے دے تو اللہ عزوجل اسے بخش دیتا ہے ۔ “ (اتحاف السادة المتقین ج۹ص۹۷۷)
    30. پیٹ کا قفل مدینہ لگاؤں گا یعنی خواہش سے کم کھاؤں گا
    31. اگر کسی نے زیادتی کی تو صبر کروں گااور
    32. اس کواللہ عزوجل کی رضا کیلئے معاف کروں گا
    33. پڑ و سی معتکف کے ساتھ حسن سلوک کروں گا
    34. اپنے اعتکاف کے حلقے کے نگران کی اطاعت کروں گا
    35. فکر مدینہ کرتے ہوئے روزانہ مدنی انعاما ت کا رسالہ پُر کروں گا
    36. اسلامی بھائیوں کے سامنے مسکرا مسکرا کر صدقہ کرنے کا ثواب کماؤں گا
    37. کوئی میری طرف دیکھ کر مسکرائے گا تو یہ دعا پڑھوں گا: اَضَحَکَ اللہُ سِنَّکَ یعنی( اللہ عزوجل تجھے ہنستا بستا رکھے)
    38. اپنے لئے ، گھر والوں ، احباب اور ساری امت کیلئے دعائیں کروں گا
    39. اگرکوئی معتکف بیمار ہو گیا تو ممکنہ حد تک اس کی دلجوئی اور خدمت کروں گا
    40. عمر رسیدہ معتکفین کے ساتھ بہت زیادہ حسن سلوک کروں گا
    41. دوران اعتکاف حسب توفیق لنگر رسائل تقسیم کروں گا ( ہر معتکف اسلامی بھائی کی خدمت میں درد بھری مدنی التجاء ہے کہ کم از کم 25 روپے کے مکتبۃ المدینہ کے رسائل یا سنتوں بھرے مدنی پھولوں کے مدنی پمفلٹ ضرور تقسیم فرمائیں اور اگر حیثیت ہو تو زیادہ تقسیم کریں۔ آنے والے ملاقاتیوں کو سنتوں بھرے بیان کی کیسیٹ (آڈیو / ویڈیو) یا رسالہ یا کم از کم مدنی پھولوں کا ایک پمفلٹ ضرور تحفے میں پیش کیا جائے کہ رمضان المبارک میں ثواب زیادہ ملیگا بانٹنے میں بد نظمی نہ ہو اس کا خیال رکھنا ضروری ہے۔

  2. #2
    faizanelahi's Avatar
    faizanelahi is offline Senior Member
    Last Online
    22nd March 2018 @ 12:02 AM
    Join Date
    30 May 2011
    Location
    gujranwala
    Age
    32
    Gender
    Male
    Posts
    636
    Threads
    49
    Credits
    63
    Thanked
    24

    Default

    جزاک اللہ
    NOBODY IS PERFECT
    I AM NOBODY

  3. #3
    Shani25's Avatar
    Shani25 is offline Senior Member+
    Last Online
    10th October 2011 @ 04:25 PM
    Join Date
    24 Feb 2011
    Location
    Sialkot
    Age
    34
    Gender
    Male
    Posts
    110
    Threads
    3
    Credits
    945
    Thanked
    6

    Default

    جزاک اللہ

  4. #4
    Shani25's Avatar
    Shani25 is offline Senior Member+
    Last Online
    10th October 2011 @ 04:25 PM
    Join Date
    24 Feb 2011
    Location
    Sialkot
    Age
    34
    Gender
    Male
    Posts
    110
    Threads
    3
    Credits
    945
    Thanked
    6

    Default

    جزاک اللہ

  5. #5
    Shani25's Avatar
    Shani25 is offline Senior Member+
    Last Online
    10th October 2011 @ 04:25 PM
    Join Date
    24 Feb 2011
    Location
    Sialkot
    Age
    34
    Gender
    Male
    Posts
    110
    Threads
    3
    Credits
    945
    Thanked
    6

    Default

    جزاک اللہ

  6. #6
    ALITA's Avatar
    ALITA is offline Senior Member+
    Last Online
    22nd October 2016 @ 12:50 PM
    Join Date
    20 Jul 2011
    Location
    Pakistan
    Age
    29
    Gender
    Male
    Posts
    213
    Threads
    18
    Credits
    0
    Thanked
    3

    Default


  7. #7
    telepathy is offline Senior Member+
    Last Online
    26th April 2012 @ 07:37 PM
    Join Date
    02 Mar 2012
    Age
    36
    Gender
    Male
    Posts
    233
    Threads
    2
    Credits
    0
    Thanked: 1

    Default

    پوسٹ کرنے کا شکریہ

  8. #8
    telepathy is offline Senior Member+
    Last Online
    26th April 2012 @ 07:37 PM
    Join Date
    02 Mar 2012
    Age
    36
    Gender
    Male
    Posts
    233
    Threads
    2
    Credits
    0
    Thanked: 1

    Default

    پوسٹ کرنے کا شکریہ

Similar Threads

  1. Replies: 72
    Last Post: 29th July 2018, 05:33 PM
  2. قادیانی خلیفوں کا عبرت ناک انجام
    By amjadattari in forum Khatm-e-Nabuwat
    Replies: 16
    Last Post: 6th November 2014, 11:00 PM
  3. Replies: 3
    Last Post: 2nd January 2014, 09:58 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •