Results 1 to 4 of 4

Thread: سائبر آرڈیننس کے اجراء پرغور

  1. #1
    Danish Gul's Avatar
    Danish Gul is offline Senior Member+
    Last Online
    3rd February 2010 @ 01:32 PM
    Join Date
    30 Jan 2007
    Location
    The City Of Lig
    Age
    32
    Posts
    1,633
    Threads
    138
    Credits
    0
    Thanked
    15

    Thumbs down سائبر آرڈیننس کے اجراء پرغور

    NOTE This News Is Taken From BBC ThankYou

    سائبر آرڈیننس کے اجراء پرغور

    پاکستان میں حکومت سائبر کرائمز یعنی انٹرنیٹ کے ذریعے ہونے والے جرائم سے متعلق ایک آرڈیننس کے اجراء پر غور کر رہی ہے جس کے تحت بغیر اجازت کسی کی تصویر کھینچنا، انٹرنیٹ یا موبائل کی مدد سے کسی کو ایسا پیغام بھیجنا جسے ناپسندیدہ، غیراخلاقی یا بے ہودہ سمجھا جائے اور مہلک ہتھیاروں کے بارے میں انٹرنیٹ سے معلومات حاصل کرنا جرم ہوگا اور اس پر سات سال تک قید یا تین لاکھ روپے تک سزا سنائی جاسکتی ہے
    نفارمیشن ٹیکنالوجی کی صنعت سے وابستہ افراد اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے اس قانون کے مسودے پر سخت اعتراضات کیے ہیں۔
    مجوزہ قانون کا نام پریوینشن آف الیکٹرانک کرائم آرڈیننس ہے۔ سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کی کابینہ نے تو اس کی منظوری بھی دے دی تھی لیکن بوجوہ یہ نافذ نہیں ہوسکا۔
    حکومت کا کہنا ہے کہ اس قانون کا مقصد دوسرے ملکوں کی طرح پاکستان کو انٹرنیٹ کے ذریعے ہونے والے جرائم کی روک تھام کے لیے قوانین سے لیس کرنا ہے لیکن انفارمیشن ٹیکنالوجی کی صنعت سے وابستہ افراد اور دوسرے ماہرین کہتے ہیں کہ اس قانون میں صرف انٹرنیٹ ہی نہیں بلکہ موبائل، کیمرہ اور تصویر کشی اور پیغام رسانی کے لئے استعمال ہونے والے دوسرے برقی آلات کے استعمال کا بھی احاطہ کیا گیا ہے اور اسکے نفاذ سے فائدہ کے بجائے نقصان کا خطرہ ہے۔
    انفارمیشن ٹیکنالوجی کے عالمی قوانین پر دسترس رکھنے والے قانون دان زاہد جمیل کہتے ہیں کہ اس قانون کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے اور مجموعی طور پر ملکی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے اور اس سے غیرملکی سرمایہ کاری بھی متاثر ہوگی۔
    ’اس قانون میں تو یہ کہا گیا ہے کہ جی اگر آپ میری مرضی نہ ہو اور آپ نے گزرتے ہوئے میری فوٹو لے لی اور تو یہ الیکٹرانک کرائم ہے، تو پھر تو الیکٹرانک جرنلزم تو ختم ہوگئی نا یہ تو آزادی صحافت پر بھی ایک وار ہے۔‘
    ان کا کہنا ہے کہ اس قانون کا غلط استعمال کرکے کسی کے خلاف بھی ایف آئی آر داخل کرائی جاسکتی ہے۔
    ان کا کہنا ہے کہ اس قانون میں جن جرائم کی نشاندہی کی گئی ہے ان کی پوری طرح وضاحت نہیں کی گئی ہے مثلاً انٹرنیٹ یا موبائل کی مدد سے کسی کو ایسا پیغام بھیجنا جسے ناپسندیدہ، فحش، غیراخلاقی یا بے ہودہ سمجھا جائے اسے جرم قرار دیا گیا ہے لیکن یہ وضاحت نہیں کی گئی کہ کس طرح کا پیغام غیراخلاقی تصور کیا جائے گا۔
    ’کسی بھی قانون میں جرم کی پوری طرح وضاحت کی جاتی ہے میرے خیال میں جو نان ٹیکنیکل لوگ ہیں انہوں نے اس قانون کو ڈیفائن کیا ہے اور اس طرح ڈیفائن کیا ہے کہ یہ دوسرے ملکوں کے قوانین کے بالکل برعکس ہے۔‘
    مجوزہ قانون میں ویسے تو مختلف جرائم کے لئے بھاری جرمانوں کے ساتھ ساتھ تین ماہ سے دس سال تک قید کی سزا تجویز کی گئی ہے لیکن اس میں ایسے شخص کو سزائے موت کا حقدار قرار دیا گیا ہے جو کسی الیکٹرانک سسٹم یا ڈیٹا سے ایسی چھیڑ چھاڑ میں ملوث پایا جائے جس سے کسی کی موت واقع ہوگئی ہو۔
    زاہد جمیل کے بقول یہ ایک نئی مثال ہے۔ ’دنیا کے مہذب ممالک میں مثلاً امریکہ، برطانیہ وغیرہ میں اس طرح کے جرائم کے لئے سزائے موت کہیں بھی نہیں ہے۔‘
    انٹرنیٹ پر معلومات کے حصول کی مکمل آزادی ہوتی ہے لیکن اس قانون میں کچھ اور کہا گیا ہے۔ زاہد جمیل کے مطابق اس قانون میں یہ کہا گیا ہے کہ اگر کوئی بھی شخص انٹرنیٹ پر بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے بارے میں اگر معلومات تلاش کرکے کاپی کرتا ہے تو اسے بھی سائبر ٹیررازم قرار دیا گیا ہے۔
    واضح رہے کہ اس قانون کے اجراء سے پہلے ہی لوگوں نے انٹرنیٹ پر ای میلز اور بلاگس کے ذریعے اسکے خلاف مہم شروع کردی ہے
    This Is My Life,You Decide Yours

  2. #2
    Join Date
    09 Nov 2005
    Location
    @itdunya.com
    Age
    39
    Gender
    Male
    Posts
    20,633
    Threads
    1118
    Credits
    28,335
    Thanked
    4779

    Default

    Great Info.........
    Thanks for sharing with us

    Click Here to View All My Important Threads (Afridi)

    وتُعِزُّ مَنْ تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَنْ تَشَاءُ
    اور تو جسے چاہے عزت دے اور جسے چاہے ذلت دے۔
    Pakistan Zindabad


  3. #3
    Sabih.'s Avatar
    Sabih. is offline Advance Member
    Last Online
    9th November 2020 @ 08:52 AM
    Join Date
    19 Jun 2007
    Gender
    Male
    Posts
    4,829
    Threads
    382
    Credits
    681
    Thanked
    95

    Default

    Nice Thread
    Shukria

  4. #4
    Hassan Ramzan's Avatar
    Hassan Ramzan is offline Senior Member+
    Last Online
    25th March 2021 @ 08:16 AM
    Join Date
    01 Jun 2017
    Location
    HaSiLPuR PunJaB
    Age
    27
    Gender
    Male
    Posts
    387
    Threads
    43
    Credits
    2,983
    Thanked
    11

    Default

    Good
    ‎میں ہوں پاکستان‎

Similar Threads

  1. Replies: 14
    Last Post: 9th March 2013, 10:55 PM
  2. Replies: 4
    Last Post: 19th July 2011, 01:22 PM
  3. Replies: 12
    Last Post: 15th June 2010, 10:21 AM
  4. Replies: 24
    Last Post: 7th March 2010, 12:12 AM
  5. Replies: 11
    Last Post: 17th February 2010, 06:31 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •