Page 1 of 3 123 LastLast
Results 1 to 12 of 28

Thread: must read بلی کا بچہ مرگیا۔۔

  1. #1
    Join Date
    07 Jan 2011
    Location
    Bruxelles
    Gender
    Male
    Posts
    19,938
    Threads
    1080
    Credits
    172,407
    Thanked
    3333

    Thumbs down must read بلی کا بچہ مرگیا۔۔






    بلی کا بچہ مرگیا۔۔


    یہ دوست کی آپ بیتی آپ کے ساتھ شئیر کر رہا ہوں امید ہے آپ ضرور اپنے قیمتی ریپلاۓ دیں گئے


    ایک بار میں اپنے کزن کے ساتھ بائیک پر جارہا تھا۔۔کچھ ضروری کام تھا اس لئے کافی رات کو نکلنا پڑا۔۔
    ایک گلی سے گزرنے لگے تو سامنے ایک بلی کا بچہ آگیا۔۔
    میں نے بائیک روک لی اور وہ بھی رک گیا۔۔
    میں نے سوچا کہ اب وہ نہیں آئے گا تو میں بائیک چلادی۔۔
    اور وہ اچانک بھاگ کر بائیک کر سامنے آگیا۔۔
    کافی کوشش کی اسے بچانے کی لیکن گلی تنگ ہونے کی وجہ سے ایسا نہ کرپایا۔۔
    اور پچھلا وہیل اس کے سر پر چڑھ گیا۔۔
    اور خون بہنا شروع ہوگیا۔۔
    میں رک کر بائیک سے اترا ہی تھا کہ وہ بے زبان اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔۔
    اس کی حالت دیکھ کر میرا دل بہت خراب ہوا۔۔
    اور میں نے اللہ سے خوب معافی مانگی کہ اے اللہ مجھ سے ایک بے زبان جانور کا خون ہوگیا۔۔انجانے میں ہی سہی لیکن گناہ گار تو میں ہی تھا۔۔
    پھر مجھ سے بائیک بھی نہیں چلائی گئی۔۔بار بار وہ بلی کا بچہ اور اس کا تڑپنا آنکھوں کے سامنے آرہا تھا۔۔
    میں نے اپنے کزن کو بائیک دے دی اور اس کو کہا کہ گھر چلو۔۔
    گھر آکر بھی طبیعت بوجھل رہی اور کسی کام میں دل نہ لگا۔۔
    سونے کے لئے لیٹا تو وہی واقعہ کسی فلم کی طرح دوبارہ سامنے آگیا۔۔
    اور کافی دنوں تک میں اس واقعہ کو بھلا نہ سکا۔۔
    آج کراچی کے حالات دیکھ کر اچانک یہ واقعہ میرے ذہن میں آیا۔۔
    کہ ایک بے زبان جانور کی موت پر مجھے اتنی تکلیف ہوئی اور جس کی موت مجھ سے انجانے میں ہوئی۔۔
    اور آج لوگ لاشوں پر لاشیں گرارہے ہیں اور انہیں کوئی دکھ افسوس یا اللہ سے ڈر محسوس نہیں ہورہا۔۔
    کیا صرف سیاست اور اپنی برتری ثابت کرنے کے لئے اتنے بے گناہوں کا خون بہانا کہاں کی بہادری ہے۔۔
    پتہ پوچھنے کے بہانے مخصوص قومیت کے لوگوں کو اغوا کرنا جو بے چارے اپنے بچوں کے لئے عید کی شاپنگ پر نکلے تھے اور انہیں بے دردی سے قتل کرکے ٹکڑے کرکے بوری میں بند کرکے پھینک دینا معمول بن چکا ہے۔۔
    آج گھر سے نکلتے ہوئے ڈر لگتا ہے کہ پتہ نہیں ہم واپس زندہ پہنچیں گے بھی یا نہیں۔۔
    کسی ایسے علاقے میں جہاں کوئی اور قومیت رہتی ہو وہاں جانے سے پہلے سوبار سوچنا پڑتا ہے۔۔
    یہ سوچ کر بھی دکھ ہوتا ہے کہ کون کررہا ہے کیوں کررہا ہے؟؟
    کیا ہم پاکستانی ہیں؟؟
    کیا ہم مسلمان ہیں؟؟
    بلکہ کیا اب ہم انسان کہلائے جانے کے قابل ہیں؟؟
    ایسے میں مجھے ان پر ہنسی آتی ہے کہ جو کہتے ہیں کہ ہمیں پتہ ہے دہشت گردی کون کررہا ہے یا ہم کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے۔۔
    آج تک کس نے اجازت لی ہے کسی بندے کو مارنے کی؟؟
    لوگ بھی بے حس ہوچکے ہیں ۔۔اب تک کراچی میں تقریباً 70لوگوں کو موت کے گھاٹ اتاردیاگیا ہے۔۔
    لیکن اگر کل امن ہوجائے تو ان اموات کو سب بھلادیں گے۔۔
    جیسے کچھ ہوا ہی نہیں۔۔
    ان ماوں سے پوچھیں جن کے لخت جگر اب اس دنیا میں نہیں۔۔کہ ان کی عید ماتم میں تبدیل کردی گئی۔۔

    کیا ہوگا پاکستان کا۔۔یہ سوچ کر بھی خوف محسوس ہوتا ہے۔۔
    اللہ ہی رحم کرے ہم پر اور ہمارے ملک پر۔۔
    آمین ثم آمین

    جزاک الله خیر
    آپ کے ٹائم دینے کا بہت شکریہ
    دعا گو
    درویش
    Last edited by Derwaish; 20th August 2011 at 05:26 PM. Reason: word correction

    ایک طرف لمبی لمبی امیدیں
    دوسری طرف کل نفس ذائقۃ الموت

  2. #2
    Doctor_rana's Avatar
    Doctor_rana is offline Senior Member
    Last Online
    20th December 2012 @ 07:12 PM
    Join Date
    09 Feb 2010
    Gender
    Male
    Posts
    4,761
    Threads
    192
    Thanked
    1167

    Default

    yaqeen kren boht dukh hua ap ka article parh k.
    boht dard e dil.khuda jane kia hoga karachi ka.halat thek hone me hi nhi atay

  3. #3
    Fatima Iqbal's Avatar
    Fatima Iqbal is offline Advance Member+
    Last Online
    28th May 2021 @ 07:59 PM
    Join Date
    02 Mar 2009
    Location
    JEDDAH ,SAUDI A
    Gender
    Female
    Posts
    23,336
    Threads
    1155
    Credits
    1,495
    Thanked
    4053

    Default

    وعلیکم السلام
    پتہ نہیں کون لوگ ہیں اور ایسا کیوں کر رہیں بے گناہ افراد کو مار رہیں ہیں کل بھی میں نے خبریں سنی اور جب پتہ چلا کہ ایک ڈبلو گیارہ کی ویگن کو اغوا کرلیا گیا ہے میں پوری رات نہیں سو سکی یہ ہی سوچتی رہی کہ کون کون ہوگا اب ان کا کیا ہوگا
    اور اس بری طرح لوگوں کو مارا جارہا ہے کہ اللہ اکبر
    کون لوگ ہیں ان کو رحم نہیں آتا انسان کو اتنی تکلیف دیتے ہیں
    جب خود مرئیں گے تو معلوم ہوگا
    یہ لوگ مسلمان تو کیا انسان بھی نہیں ہیں
    اللہ ان لوگوں کو نیک ہدایت دئے آمین
    اور ہمارے پیارے شہر کراچی میں جلد از جلد امن قائم ہوجائے آمین
    میری بھی آپ سب سے درخواست ہے براہ مہربانی اپنی دوعاوں میں کراچی کے لیئے دُعا ضرور کرئے گا

  4. #4
    Ahmad Muteeb's Avatar
    Ahmad Muteeb is offline Senior Member+
    Last Online
    7th August 2019 @ 02:08 PM
    Join Date
    11 Aug 2009
    Location
    Sialkot
    Gender
    Male
    Posts
    3,159
    Threads
    99
    Credits
    1,163
    Thanked
    250

    Default

    !وعلیکم السلام
    بھائی یہ جو آپ نے آپ بیتی بیان کی ہے یہ اُن لوگوں کیلئیے ہے جن سے گناہ کبھی کبھار ہو جاتے ہیں
    یہ اُن لوگوں کیلئے نہیں جن کی صبح و شام گناہوں میں*گزر رہی ہوں
    اُن کو تو کوئی فرق نہیں پڑتا کون*مر رہا کون زندگی کی جنگ لڑ رہا ہے
    اللہ سے دعا ہے کہ سب کو ہدائت سے نواز دیں اور سیدھے رستے پر لے آئیں آمین
    ALLAH GIVES AND FORGIVES HUMAN GETS AND FORGETS

  5. #5
    Nasir rana1's Avatar
    Nasir rana1 is offline Advance Member
    Last Online
    20th December 2020 @ 03:28 AM
    Join Date
    22 May 2010
    Location
    Cape Town
    Gender
    Male
    Posts
    2,724
    Threads
    225
    Credits
    62
    Thanked
    482

    Default

    جی بلکل آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے کسی مسلمان کی طرف خالی ہتھیار کرنے سے بھی منع کیا ہے
    مگر پتا نہیں یہ کون لوگ ہیں
    دل خون کے آنسو روتا ہے
    پاکستان کےحالات دیکھ کر
    اللہ تعالیٰ ان کو ہدایت دے
    اگر ہدایت ان کے مقدر میں نہیں تو ان کو تباہ و برباد کرے،آمین
    Plz Resize ur Signature (MAX Size is 30 KB )

  6. #6
    Sufyan Qasmi is offline Senior Member
    Last Online
    11th April 2021 @ 10:37 AM
    Join Date
    02 Feb 2011
    Age
    42
    Gender
    Male
    Posts
    3,684
    Threads
    326
    Thanked
    908

    Default

    وعلیکم السلام
    بھائی دوسرے ممبرز نے اتنی ساری باتیں کہہ دی اب کچھ کہنے کی گنجائش نہیں رہی۔۔
    سمجھ دار کے لئے اشارہ ہی کافی ہوتا ہے۔۔۔ اور جس کا دل مردہ اور بے حس ہوچکا ہو تو پھر ایسے لوگوں کے لیے ایسے ہزاروں تھریڈ اور سینکڑوں نصیحتیں کوئی معنی نہیں رکھتی۔
    بس ہم لوگوں کو صرف دو کام کرنے ہے۔
    1۔ سب سے پہلے ہم سب ملکر خدا کی نافرمانی کوچھوڑ دیں۔کیونکہ اللہ تعالی کی کھلے عام نافرمانی کی جاتی ہے تو پھر اللہ تعالی شہروں اور ملکوں کا امن ایسے ہی برباد کردیتے ہیں ۔۔جیسا کہ ہم دیکھ رہے ہیں
    2۔ سچے دل سے توبہ کرکے ہم اللہ کو کہے یااللہ اس ملک کے گوشہ گوشہ کو امن وسکون کا گہوارہ بنا۔۔۔آمین
    محمد سفیان قاسمی

  7. #7
    Fatima Iqbal's Avatar
    Fatima Iqbal is offline Advance Member+
    Last Online
    28th May 2021 @ 07:59 PM
    Join Date
    02 Mar 2009
    Location
    JEDDAH ,SAUDI A
    Gender
    Female
    Posts
    23,336
    Threads
    1155
    Credits
    1,495
    Thanked
    4053

    Default

    Quote sufyan81 said: View Post
    وعلیکم السلام
    بھائی دوسرے ممبرز نے اتنی ساری باتیں کہہ دی اب کچھ کہنے کی گنجائش نہیں رہی۔۔
    سمجھ دار کے لئے اشارہ ہی کافی ہوتا ہے۔۔۔ اور جس کا دل مردہ اور بے حس ہوچکا ہو تو پھر ایسے لوگوں کے لیے ایسے ہزاروں تھریڈ اور سینکڑوں نصیحتیں کوئی معنی نہیں رکھتی۔
    بس ہم لوگوں کو صرف دو کام کرنے ہے۔
    1۔ سب سے پہلے ہم سب ملکر خدا کی نافرمانی کوچھوڑ دیں۔کیونکہ اللہ تعالی کی کھلے عام نافرمانی کی جاتی ہے تو پھر اللہ تعالی شہروں اور ملکوں کا امن ایسے ہی برباد کردیتے ہیں ۔۔جیسا کہ ہم دیکھ رہے ہیں
    2۔ سچے دل سے توبہ کرکے ہم اللہ کو کہے یااللہ اس ملک کے گوشہ گوشہ کو امن وسکون کا گہوارہ بنا۔۔۔آمین
    محمد سفیان قاسمی
    آمین

  8. #8
    Ghalib Awan's Avatar
    Ghalib Awan is offline Advance Member
    Last Online
    14th February 2022 @ 02:55 AM
    Join Date
    01 Feb 2010
    Location
    Hong Kong
    Age
    35
    Gender
    Male
    Posts
    6,672
    Threads
    187
    Credits
    86
    Thanked
    789

    Default

    بھیا جب احساس ہی مر گیا ہو تو کہاں کسی کا گلشن اجاڑنے پر تکلیف ہوتی ہے
    ہمیں نا امید نہیں ہونا چاہیے، جہاں تک ممکن ہو ہمیں اس گلشن کی آبیاری کرتے رہنا چاہیے
    خوبصورت تحریر شیئر کرنے کے لیے آپ کا شکریہ

  9. #9
    Join Date
    07 Jan 2011
    Location
    Bruxelles
    Gender
    Male
    Posts
    19,938
    Threads
    1080
    Credits
    172,407
    Thanked
    3333

    Default

    Quote Fatima Iqbal said: View Post


    آمین


    SUMA

  10. #10
    Waqar Rasheed's Avatar
    Waqar Rasheed is offline Advance Member
    Last Online
    17th October 2023 @ 07:18 PM
    Join Date
    13 Jul 2010
    Location
    Lahore
    Age
    33
    Gender
    Male
    Posts
    12,751
    Threads
    610
    Credits
    301
    Thanked
    2647

    Default

    بہت دکھ ہوا یہ سب سن کر
    اللہ پاک ہمارے پیارے پاکستان پر رحم کرے اور ان ظالم لوگوں کو
    ہدایت عطا کرے
    یہ درندے لوگ ناجانے کب معصوم لوگوں
    کا قتل عام بند کریں گے
    اللہ پاک سے دعا ہے کہ اس پاک مہینے کے صدقے
    ان درندوں سے چھٹکارا مل جائے آمین

  11. #11
    Baazigar's Avatar
    Baazigar is offline V.I.P
    Last Online
    24th April 2024 @ 04:11 AM
    Join Date
    16 Aug 2009
    Location
    Makkah , Saudia
    Gender
    Male
    Posts
    29,912
    Threads
    482
    Credits
    148,899
    Thanked
    970

    Default

    It is So Sad to Read your Thread !

  12. #12
    Gun slinger's Avatar
    Gun slinger is offline Senior Member+
    Last Online
    10th November 2013 @ 07:46 PM
    Join Date
    16 Feb 2010
    Gender
    Female
    Posts
    1,326
    Threads
    64
    Credits
    0
    Thanked
    107

    Default

    in logo m sy insaniat khtm ho chuki hoti hy... itna brain wash kia jata hy inko pehly...!!! murder ki vedios wghera dikha dikha ky... zehr bhra hota hy...!! wo nfrat k mary kuch b kr guzarty hn...!! Allah g rehm frma is mulk p.... hmy behrhal apna role ada krna chahiye or apni guftgu,posts,tehriron main... is issue ko discuss krna chahiye..!!!

Page 1 of 3 123 LastLast

Similar Threads

  1. Replies: 37
    Last Post: 27th February 2020, 06:48 AM
  2. Replies: 4
    Last Post: 18th March 2016, 09:36 PM
  3. Replies: 5
    Last Post: 22nd March 2015, 02:19 PM
  4. اب چارچنگ کا مسئلہ ختم ۔۔۔۔۔۔۔۔
    By maseeha63 in forum Photo Gallery
    Replies: 6
    Last Post: 21st October 2012, 12:47 PM
  5. Replies: 4
    Last Post: 31st December 2010, 03:03 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •