Page 1 of 2 12 LastLast
Results 1 to 12 of 17

Thread: گیٹ آؤٹ طالبان,,,,قلم کمان …حامد میر

  1. #1
    mfranakar's Avatar
    mfranakar is offline Advance Member
    Last Online
    24th January 2022 @ 04:48 PM
    Join Date
    04 Jul 2006
    Location
    کراچی،شاہ فیصل ٹ
    Gender
    Male
    Posts
    2,726
    Threads
    59
    Credits
    1,296
    Thanked
    228

    Default گیٹ آؤٹ طالبان,,,,قلم کمان …حامد میر

    یہ لنک اگر پہلے سے شئیر ہے تو میں معذرت خواہ ہوں

    اسلام و علیکم
    http://search.jang.com.pk/details.asp?nid=304470
    گیٹ آؤٹ طالبان,,,,قلم کمان …حامد میر
    سترہ سالہ دانیال کے ایک انکار نے اسلام آباد کی اشرافیہ کو حیران نہیں بلکہ پریشان کر دیا۔ انکار کا یہ واقعہ پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس کے ڈرامہ ہال میں پیش آیا جہاں وفاقی دارالحکومت کے ایک معروف انگریزی میڈیم اسکول کی تقریب تقسیم انعامات جاری تھی۔ رمضان المبارک کے باعث یہ تقریب صبح دس بجے سے بارہ بجے کے درمیان منعقد کی گئی اور اتوار کا دن ہونے کے باعث ڈرامہ ہال طلبہ و طالبات کے والدین سے بھرا ہوا تھا۔ ان والدین میں شہر کے معروف لوگ شامل تھے۔ اس تقریب پر مغربی ماحول اور مغربی موسیقی غالب تھی جس میں حیرانگی کی کوئی بات نہ تھی۔ تقریب کی تمام کارروائی انگریزی میں ہو رہی تھی اور انگریزی زبان جہاں بھی جاتی ہے اپنی تہذیب کو ساتھ لے کر جاتی ہے۔ اس دوران اسکول کی طالبات نے جنید جمشید کے ایک پرانے گیت پر رقص پیش کیا۔ یہ گیت ایک سانولی سلونی محبوبہ کے بارے میں تھا جو شہر کے لڑکوں کو اپنا دیوانہ بنا لیتی ہے۔ نو عمر طالبات نے اس گیت پر دیوانہ وار رقص کیا۔ حاضرین میں موجود کئی طلبہ نے اپنے والدین کی موجودگی کی پروا نہ کرتے ہوئے محو رقص طالبات کو چیخ چیخ کر داد دی۔
    اس رقص کے بعد اسٹیج سے او لیول اور اے لیول کے امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کے نام پکارے جانے لگے۔ گولڈ میڈل حاصل کرنے والی بعض طالبات اسکارف اور برقعے میں ملبوس تھیں۔ ایک طالب علم ایسا بھی تھا جس کے چہرے پر نئی نئی داڑھی آئی تھی اور جب پرنسپل صاحبہ نے اس کے گلے میں گولڈ میڈل ڈال کر اس کے ساتھ ہاتھ ملانا چاہا تو دبلے پتلے طالب نے نظریں جھکا کر اپنا ہاتھ پیچھے کھینچ لیا۔ پرنسپل صاحبہ نے پوچھا کہ کیا تم ہاتھ نہیں ملانا چاہتے؟ طالب علم نے نفی میں سر ہلایا اور اسٹیج سے نیچے اتر آیا۔ پھر دانیال کا نام پکارا گیا جو اے لیول مکمل کرنے کے بعد ایک امریکی یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہے اور صرف گولڈ میڈل حاصل کرنے اپنے پرانے اسکول کی تقریب میں بلایا گیا تھا۔ وہ گولڈ میڈل وصول کرنے کیلئے پرنسپل صاحبہ کی طرف نہیں گیا بلکہ ڈائس پر جا کھڑا ہوا اور مائیک تھام کر کہنے لگا کہ وہ اپنے اسکول کی انتظامیہ کا بہت شکر گزار ہے کہ اسے گولڈ میڈل کیلئے نامزد کیا گیا لیکن اسے افسوس ہے کہ مذکورہ تقریب میں اسکول کی طالبات نے رمضان المبارک کے تقدس کا خیال نہیں کیا اور واہیات گیت پر رقص پیش کیا۔ اس نے کہا کہ مسلمانوں کے ملک میں رمضان المبارک کے تقدس کی پامالی کے خلاف بطور احتجاج وہ گولڈ میڈل وصول نہیں کرے گا۔ یہ کہہ کر وہ اسٹیج سے اتر آیا اور ہال میں ہڑبونگ مچ گئی۔ کچھ والدین اور طلبہ تالیاں بجا کر دانیال کی حمایت کر رہے تھے اور کچھ حاضرین غصے میں پاگل ہو کر اس نوجوان کو انگریزی زبان میں برا بھلا کہہ رہے تھے۔ بوائے کٹ بالوں والی ایک خاتون اپنی نشست سے کھڑی ہو کر زور زور سے چیخیں … ” گیٹ آؤٹ طالبان، گیٹ آؤٹ طالبان “۔
    ایسا محسوس ہوتا تھا کہ دانیال کے مخالفین حاوی ہیں کیونکہ وہ بہت زیادہ شور کر رہے تھے لیکن یہ ہڑبونگ وفاقی دارالحکومت کی اشرافیہ میں ایک واضح تقسیم کا پتہ دے رہی تھی۔ یہ تقسیم لبرل عناصر اور بنیاد پرست اسلام پسندوں کے درمیان تھی۔ پرنسپل صاحبہ نے خود مائیک سنبھال کر صورتحال پر قابو پایا اور تھوڑی دیر کے بعد ہوشیاری سے ایک خاتون دانشور کو اسٹیج پر بلا لیا اور خاتون نے اپنی گرجدار آواز میں دانیال کو ڈانٹ پلاتے ہوئے کہا کہ تم نے جو کچھ بھی کیا وہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی تعلیمات کے خلاف تھا کیونکہ بانیٴ پاکستان رواداری کے علمبردار تھے۔ پچھلی نشستوں پر براجمان ایک اسکارف والی طالبہ بولی کہ بانیٴ پاکستان نے یہ کب کہا تھا کہ مسلمان بچیاں رمضان المبارک میں اپنے والدین کے سامنے سانولی سلونی محبوبہ بن کر ڈانس کریں؟ ایک دفعہ پھر ہال میں شور بلند ہوا اور اس مرتبہ بنیاد پرست حاوی تھے لہٰذا پرنسپل صاحبہ نے مائیک سنبھالا اور کہا کہ طالبات کے رقص سے اگر کسی کے جذبات مجروح ہوئے ہیں تو وہ معذرت خواہ ہیں۔ اس واقعے نے اسلام آباد میں ایک مغربی سفارت خانے کو بہت کچھ سوچنے پر مجبور کر دیا۔ سفارت خانے نے فوری طور پر ایک ماہر تعلیم کی خدمات حاصل کیں اور اسے کہا گیا کہ وہ اسلام آباد کے پانچ معروف انگریزی میڈیم اسکولوں میں او لیول اور اے لیول کے ایک سو طلبہ و طالبات سے امریکی پالیسیوں، طالبان اور اسلام کے بارے میں رائے معلوم کریں۔ اس سروے کے حتمی نتائج ابھی مرتب نہیں ہوئے لیکن مجھے بتایا گیا ہے کہ او لیول اور اے لیول کے طلبہ و طالبات کی ایک بڑی اکثریت امریکہ اور طالبان دونوں سے نالاں ہے لیکن امریکہ کو بڑا دہشت گرد سمجھتی ہے۔ سروے کے دوران بعض طلبہ نے ” خطرناک حد تک “ طالبان کی حمائت کی اور کہا کہ طالبان دراصل امریکہ اور پاکستان حکومت کے ظلم اور بمباری کا ردعمل ہیں اور انہیں دہشت گرد قرار نہیں دیا جا سکتا تاہم ایسے طلبہ دس فیصد سے بھی کم تھے۔ اس سروے سے مغرب کو کم از کم یہ پتہ ضرور چل جائے گا کہ اسلام آباد کے انگریزی میڈیم اسکولوں میں طالبان کے دس فیصد حامی موجود ہیں۔ یہ بھی ثابت ہو جائے گا کہ طالبان صرف دینی مدارس میں پیدا نہیں ہوتے بلکہ وقت اور حالات انگریزی میڈیم طالبان بھی پیدا کر سکتے ہیں۔ ذرا سوچئے ! ان دس فیصد میں سے ایک یا دو فیصد طلبہ وہی راستہ اختیار کرنے کا فیصلہ کر لیں جو طالبان نے اختیار کر رکھا ہے تو ذمہ دار کون ہو گا؟ ذرا سوچئے ! پاکستان کے قبائلی علاقوں میں آئے روز امریکی بمباری سے بے گناہ عورتوں اور بچوں کی ہلاکت پر آپ اور میں بے چین ہو جاتے ہیں تو کیا ہمارے پندرہ سولہ سال کے بچے بے چین نہ ہوتے ہوں گے؟ امریکی میزائل حملوں نے نئی نسل میں یہ تاثر عام کیا ہے کہ پاکستان کو امریکہ کی ریاستی دہشت گردی کا سامنا ہے اور پاکستان کی حکومت اس دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے قابل نہیں ہے۔ یہ تاثر امریکہ مخالف جذبات کو تیزی سے بھڑکا رہا ہے اور اگر حکومت صورت حال کو سنبھال نہ سکی تو بہت جلد پاکستان میں ایک ایسی امریکہ مخالف عوامی تحریک جنم لے سکتی ہے جس کو نہ تو نئی حکومت روک سکے گی اور نہ ہی فوج روک سکے گی۔
    ہماری حکومت کو تذبذب اور گومگو کی کیفیت سے نکلنا ہو گا۔ جب قبائلی علاقوں میں طالبان حکومت کی رِٹ تسلیم نہیں کرتے تو ہماری فوج ان پر ٹینک چڑھا دیتی ہے لیکن جب امریکی طیارے ہماری قومی خودمختاری کا مذاق اڑاتے ہیں تو ہم صرف چند بیانات پر اکتفا کرتے ہیں۔ پچھلے دنوں آرمی چیف اشفاق پرویز کیانی نے ایک بیان دیا کہ امریکہ کو پاکستان پر مزید حملوں کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس بیان پر انہوں نے خوب داد وصول کی۔ قوم کا خیال تھا کہ قبائلی علاقوں میں تعینات ایک لاکھ فوج امریکیوں کو دوبارہ پاکستان میں نہیں گھسنے دے گی لیکن اگلے ہی دن شمالی وزیرستان میں ایک اور حملہ ہو گیا جس میں ایک دفعہ پھر عورتیں اور بچے مارے گئے۔
    اس حملے کے بعد ہمارے وزیراعظم صاحب نے فرمایا کہ امریکہ کے ساتھ جنگ نہیں ہو سکتی۔ ایک ایٹمی طاقت کے وزیراعظم کا بیان پڑھ کر میرا سر شرم سے جھک گیا۔ آپ امریکہ سے نہیں لڑ سکتے تو نہ لڑیں لیکن کم از کم امریکی فوج کیلئے پاکستان کے راستے سے جانے والی سپلائی تو بند کر دیں۔ امریکی طیاروں کو پاکستان کے راستے سے ایندھن جاتا ہے اور یہ ایندھن پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہا ہے۔ امریکہ کی لڑائی اب طالبان اور القاعدہ کے خلاف نہیں بلکہ پاکستان کے خلاف ہے۔ پاکستانی ریاست نے امریکی دہشت گردی کے خلاف کمزوری دکھائی تو پاکستان کے بڑے شہروں میں شدت پسندی کی لہر ابھر سکتی ہے جو جمہوری اداروں اور سیاسی جماعتوں کو کمزور کر دے گی۔ نئی جمہوری حکومت امریکی دہشت گردی کے خلاف عوامی جذبات کی ترجمانی کرے، مشتعل جذبات نے عوامی تحریک کی شکل اختیار کر لی تو حکومت کے پاس کچھ نہ بچے گا اور ” گیٹ آؤٹ طالبان “ کہنے والے اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں طالبان سے بچتے پھریں گے۔
    شکریہ
    محمد فیصل
    میرا کراچی ، ھم سب کا کراچی

  2. #2
    Join Date
    07 Jan 2011
    Location
    Bruxelles
    Gender
    Male
    Posts
    19,938
    Threads
    1080
    Credits
    172,407
    Thanked
    3333

    Default

    بہت بہت شکریہ شیئر کرنے کا بھائی جان.. بد قسمتی سے اسے حکمرانوں کی وجہ سے ہی آج پاکستان تباہی کے راستے پے جا رہا ہے ...الله رب ال عزت پاکستان کی حفاظت فرمایے آمین ثم آمین

    ایک طرف لمبی لمبی امیدیں
    دوسری طرف کل نفس ذائقۃ الموت

  3. #3
    Net-Rider's Avatar
    Net-Rider is offline Advance Member+
    Last Online
    18th January 2014 @ 04:34 AM
    Join Date
    09 Jun 2009
    Location
    **PAKISTAN**
    Gender
    Male
    Posts
    28,932
    Threads
    1755
    Credits
    0
    Thanked
    6986

    Default

    شکریہ شیئرنگ کا

  4. #4
    Ladla_Suraj's Avatar
    Ladla_Suraj is offline Senior Member+
    Last Online
    3rd July 2017 @ 06:51 PM
    Join Date
    27 Mar 2010
    Location
    Attock
    Gender
    Male
    Posts
    602
    Threads
    23
    Credits
    2
    Thanked
    34

    Default

    boht hi aala sharing janab.....

  5. #5
    imran_haseeb is offline Senior Member+
    Last Online
    22nd February 2019 @ 08:21 PM
    Join Date
    08 Jul 2009
    Location
    Gujrat, (Punjab
    Gender
    Male
    Posts
    203
    Threads
    27
    Credits
    0
    Thanked
    12

    Default

    amrica aur pakistani Hukmaran Murda bad . Talbaan zinda bad

  6. #6
    Sufyan Qasmi is offline Senior Member
    Last Online
    11th April 2021 @ 10:37 AM
    Join Date
    02 Feb 2011
    Age
    42
    Gender
    Male
    Posts
    3,684
    Threads
    326
    Thanked
    908

    Default

    وعلیکم السلام
    بھائی بہت ہی عمدہ شیئرنگ
    کچھ ضمیر فروش لوگ ہوتے ہیں جو بس سب کچھ خود کو سمجھتے ہیں
    اور باقی دنیا کے لوگوں کو بیوقوف سمجھتے ہیں۔۔۔۔
    گو طالبان گوطالبان۔۔ یہ نعرہ ثابت کررہا ہیں کہ اگر دنیا میں اگر کوئی صحیح معنی میں مسلمان ہے تو وہ طالبان ہے۔۔۔ اسی وجہ سے تو جب بھی کوئی ایسا اسلامی عمل یا اقدام کرتا ہے تو لوگ فورا اس طالبان کے ساتھ جوڑ دیتے ہیں۔۔
    اور یہ تو حدیث میں ہے کہ ہر دور میں ایک جماعت ایسی ہوگی جو حق پر جمی ہوگی اور اسے دنیا کی کوئی پرواہ نہیں ہوگی۔۔ آج برصغیر کے علماء اور عرب کے علماء یک زبان کہہ رہے ہیں کہ اس دور میں وہ جماعت طالبان کی جماعت ہے۔۔
    اللہ ان کا حامی وناصر ہو۔۔ اور باطل کے خلاف ان کے پاوؤں کو مضبوط کریں۔۔اور فتح وکامرانی سے ہمکنار کریں۔۔آمین

  7. #7
    Teeayk's Avatar
    Teeayk is offline Senior Member+
    Last Online
    27th March 2016 @ 04:57 PM
    Join Date
    23 Oct 2009
    Location
    Karachi
    Gender
    Male
    Posts
    862
    Threads
    27
    Credits
    1,052
    Thanked
    52

    Default

    Sharing ka shukria. Meray khiyal main yeh kafi purana column hay magar chonkeh hasb e haal hay iss liay dobara parh lia.

    Thanks.
    .....
    [IMG]http://i1085.***********.com/albums/j438/casavax/xava/5574e4b4.png[/IMG]

  8. #8
    Fahad10 is offline Senior Member+
    Last Online
    10th November 2013 @ 03:00 PM
    Join Date
    05 Jun 2010
    Location
    Faisalabad, Punjab
    Gender
    Male
    Posts
    232
    Threads
    20
    Credits
    0
    Thanked
    7

    Default

    Ye aurtain Taliban kay khilaf meray khayal main is liay hain kyun kay ye news bohat sunti hain.......

  9. #9
    oioioioioi's Avatar
    oioioioioi is offline Senior Member+
    Last Online
    24th August 2012 @ 02:38 PM
    Join Date
    04 Jun 2009
    Location
    Behind Enemy Lines
    Gender
    Male
    Posts
    2,937
    Threads
    283
    Credits
    0
    Thanked
    502

    Default

    Quote sufyan81 said: View Post
    وعلیکم السلام
    بھائی بہت ہی عمدہ شیئرنگ
    کچھ ضمیر فروش لوگ ہوتے ہیں جو بس سب کچھ خود کو سمجھتے ہیں
    اور باقی دنیا کے لوگوں کو بیوقوف سمجھتے ہیں۔۔۔۔
    گو طالبان گوطالبان۔۔ یہ نعرہ ثابت کررہا ہیں کہ اگر دنیا میں اگر کوئی صحیح معنی میں مسلمان ہے تو وہ طالبان ہے۔۔۔ اسی وجہ سے تو جب بھی کوئی ایسا اسلامی عمل یا اقدام کرتا ہے تو لوگ فورا اس طالبان کے ساتھ جوڑ دیتے ہیں۔۔
    اور یہ تو حدیث میں ہے کہ ہر دور میں ایک جماعت ایسی ہوگی جو حق پر جمی ہوگی اور اسے دنیا کی کوئی پرواہ نہیں ہوگی۔۔ آج برصغیر کے علماء اور عرب کے علماء یک زبان کہہ رہے ہیں کہ اس دور میں وہ جماعت طالبان کی جماعت ہے۔۔
    اللہ ان کا حامی وناصر ہو۔۔ اور باطل کے خلاف ان کے پاوؤں کو مضبوط کریں۔۔اور فتح وکامرانی سے ہمکنار کریں۔۔آمین

  10. #10
    Arshyat's Avatar
    Arshyat is offline Senior Member
    Last Online
    29th December 2017 @ 09:29 AM
    Join Date
    11 Apr 2009
    Location
    SAHIWAL
    Age
    28
    Gender
    Male
    Posts
    1,107
    Threads
    153
    Credits
    67
    Thanked
    147

    Default

    حضرت علی کرم اللہ وجہ فرماتے ہیں کھ۔۔اگر تم اپنے وقت کے اھل حق کو پہچاننا چاھتے ھو تو وقت کے فرعونوں کے تیروں کا رخ دیکھو جدھر تیروں کا رخ ھو گا وھیں حق ھو گا۔۔نیٹو کے سارے مامے چاچے طالبان کے سگے ھین کیا
    [URL="http://www.ubqari.org/data/speaches/VOL_0259_DT_21_02_13.mp3"]نماز سکوں سے ادا کریں یہاں کلک کریں[/URL]

  11. #11
    ajle Kanwal is offline Senior Member+
    Last Online
    21st February 2014 @ 12:55 AM
    Join Date
    08 Apr 2011
    Gender
    Female
    Posts
    135
    Threads
    13
    Credits
    0
    Thanked
    6

    Default

    ہر قسم کے شدت پسند نظریات قوم کو اسی مقام پر لا کھڑا کرتے ہیں جہاں یہ منظر روز کا معمول بن جاتا ہے ۔ نفرتیں پھلتی پھولتی ہیں۔ تشد اپنا دین اور ایمان بن جاتا ہے - اللہ سب پر رحم کرے۔

  12. #12
    iRFAnSajiD's Avatar
    iRFAnSajiD is offline Advance Member
    Last Online
    18th February 2023 @ 06:09 PM
    Join Date
    27 Apr 2007
    Location
    Bhakkar
    Age
    34
    Gender
    Male
    Posts
    5,535
    Threads
    230
    Credits
    244
    Thanked
    13

    Default

    Thanks for share with us

Page 1 of 2 12 LastLast

Similar Threads

  1. Replies: 0
    Last Post: 20th November 2011, 08:11 AM
  2. Replies: 3
    Last Post: 11th May 2011, 10:35 AM
  3. Replies: 13
    Last Post: 31st January 2011, 06:52 PM
  4. Replies: 0
    Last Post: 22nd June 2010, 02:15 PM
  5. Replies: 10
    Last Post: 11th June 2010, 04:41 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •