لاہور :قومی کرکٹ ٹیم زمبابوے روانہ ہو گئی
پاکستان کی 17 رکنی کرکٹ ٹیم مصباح الحق کی قیادت میں لاہورسے نجی پرواز کے ذریعے زمبابوے روانہ ہو گئی ۔ ٹیم میں سابق کپتان شعیب ملک بھی شامل ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم نیا عزم اوربلندحوصلہ لئے زمبابوے گئی ہے۔لاہورائیرپورٹ پرمیڈیاسے بات چیت کرتےہوئےکوچ وقاریونس کاکہناتھاکہ ایک ہفتہ کے کیمپ میں کھلاڑیوں نے سخت محنت کی ہے انشااللہ مخالف ٹیم کوٹف ٹائم دیں گے۔ سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شعیب ملک کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں وقاریونس کاکہناتھاکہ ان کی شمولیت خوش آئند بات ہے، وہ ایک منجھے ہوئے کھلاڑی ہیں ۔قومی کرکٹ ٹیم دورہ زمبابوے کے دوران ایک ٹیسٹ، دو ٹی ٹوئنٹی اور تین ایک روزہ میچ کھیلے گی۔
Bookmarks