﷽
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
میرے دوستو امید ہے کہ سب خیر و عافیت سے ہوں گے۔
رمضان المبارک کا مقدس مہینہ قریب الختم ہے۔ اس مقدس مہینے میں جو جو کوتاہیاں ہم سے ہوئی ہے، اللہ تعالی اس کو معاف فرمائے اور بقیہ دنوں کی حقیقی معنوں میں قدر کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔۔۔آمین یارب العالمین
میں نے یہ تھریڈ میری بچی کی حوصلہ افزائی کے لئے بنایا۔
واقعہ یہ ہے کہ میری بیٹی (فقیہہ) جس کی عمر ابھی سات سال بھی نہیں ہے۔ (اکتوبر کے مہینے میں سات سال کی ہوگی) اس نے ما شاء اللہ جمعرات کے دن روزہ رکھا۔فللہ الحمد
میرے تھریڈ بنانے کا مقصد یہ ہے کہ آپ سب حضرات اس بچی کے لئے کچھ حوصلہ افزا باتیں لکھیں اور ساتھ میں اس میری بیٹی کو کچھ دعائیں بھی دے دیں۔
ممبرز سے میں گذارش کروں گا کہ اپنی کمینٹس اردو میں تحریر کریں ، کیونکہ میری بیٹی کچھ ٹوٹی پھوٹی اردو پڑھ لیتی ہے، تو وہ بھی آپ کی کمینٹس پڑھے گی تو اس کا حوصلہ مزید بلند ہوگا۔
محمد سفیان قاسمی
Bookmarks