Page 1 of 2 12 LastLast
Results 1 to 12 of 15

Thread: ایک عاشق رسول ﷺ کا ایمان افروز واقعہ

  1. #1
    Sufyan Qasmi is offline Senior Member
    Last Online
    11th April 2021 @ 10:37 AM
    Join Date
    02 Feb 2011
    Age
    42
    Gender
    Male
    Posts
    3,684
    Threads
    326
    Thanked
    908

    Default ایک عاشق رسول ﷺ کا ایمان افروز واقعہ

    السلام علیکم ورحمۃ اللہ
    امید ہے کہ سب دوست ایمان اور اعمال صالحہ کے ساتھ خیریت سے ہوں گے۔
    آج میں آپ لوگوں کو ایک عاشق رسول کی زندگی کا ایک درخشہ پہلو بتانے لگا۔ ایک ایسا عاشق رسول ﷺ جس نے اپنی پوری زندگی عشق رسول ﷺ میں گذار دی۔
    جب ہندوستان کے اندر انگریزوں نے اپنے پاؤں مضبوط کرلیے تو اس وقت کے ایک بہت بڑے عالم اور محدث شاہ عبد العزیز محدث دہلوی ؒ نےانگریزوں کے خلاف جہاد کا فتوی دیا۔ اور پھر اس فتوے کے بعد انگریزوں کے خلاف جہاد کی بنیاد پڑی۔ اور پھر جنگ آزادی نے ایک نیا موڑ لیا۔ یہ سلسلہ چلتے چلتے 1857 کی جنگ آزادی پر پہونچا۔
    1857کی جنگ آزادی جب چھڑی تو اس وقت کے علماء نے بھی متحد ہوکر ایک امیر کے ماتحت رہ کر انگریزوں کے خلاف جنگ آزادی میں اپنا بھی حصہ ڈالا۔ اور شاملی کے میدان میں انگریزوں سے زبردست ٹکر لی۔ اگرچہ شاملی کے میدان میں علماء کو اسباب کی قلت کی وجہ سے کامیابی نہیں ملی ۔ لیکن اس کے نتائج بہت مثبت مرتب ہوئے۔ اور جنگ آزادی میں ایک نئی روح پڑ گئی۔ شاملی کی جنگ آزادی کے نتیجے میں علماء انگریزوں کی نظر میں چبھنے لگے۔ اور انگریزوں نے بہت سے علماء کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ نکالے۔ اس وارنٹ کی وجہ سے بہت سے علماء نے ہجرت کو ترجیح دی۔ اور وہ علماء ہجرت کرکے مکہ معظمہ یا دوسرے اسلامی ممالک کی طرف ہجرت کرگئے۔ شاملی کے میدان میں لڑی جانے والی جنگ آزادی کے امیر حضرت حاجی امداداللہ مہاجر مکی نے مکہ کی طرف ہجرت کی۔ لیکن شاملی کے مجاہدین میں سے ایک مجاہد کے ذہن میں مسلمانوں کی دینی اور اخلاقی قدروں کو بچانے کے لئے ایک الگ ہی ترکیب نے جنم لیا۔ حالانکہ اس مجاہد کے خلاف بھی گرفتاری کا وارنٹ تھا۔ لیکن انہوں نے ہندوستان میں رہ کر ہی مسلمانوں کے ایمان واسلام کے بچانے کی فکر کی۔اور اس کے نتیجے میں انہوں نے ہندوستان میں مدارس کی بنیاد ڈالنے کا سوچا۔او رہندوستان کے مختلف علاقوں میں مدارس کی بنیادیں ڈالی۔اس مجاہد کی فکروں کا اور اخلاص کا ہی نتیجہ ہے کہ آج برصغیر پاک وہند اور دنیا کے دوسرے مختلف علاقوں میں مدارس قائم ہے ، اور اس وقت انہی مدارس کی بدولت ہمارے اس برصغیر میں اسلام اور مسلمانوں کو ایک نئی زندگی ملی۔ ورنہ انگریز نے تو پوری کوشش کرڈالی تھی اس خطے سے اسلام کو مٹانے کی۔
    اس مجاہد کا نام نامی اسم گرامی تھا حجۃ الاسلام مولانا محمد قاسم نانوتوی ؒ۔ اس مرد مجاہد نے دیوبند جیسی ایک چھوٹی سی بستی میں ایک مدرسے کی بنیاد ڈال کر انگریزوں کی نیندیں حرام کردی تھی۔ اور اس مدرسہ نے آگے چل کر ہندوستان کی جنگ آزادی کو ایک نیا موڑ دیا۔ اسی مدرسے کے ایک روحانی فرزند شیخ الہند مولانا محمو الحسن گنگوہی ؒ نے ریشمی رومال کی تحریک چلا کر انگریزوں کی چولیں ہلا ڈالی تھی۔ اور جب پاکستان کی تحریک اٹھی تو اسی مدرسے کے ایک سپوت شیخ الاسلام مفسر قرآن حضرت مولانا شبیر احمد عثمانی ؒ نے قائد اعظم محمد علی جناح کا ساتھ دے کر پاکستان کی تحریک کی کشتی کو کامیابی کے ساحل لاکر کھڑا کردیا۔ مؤرخین نے لکھا ہے کہ اگر محمد علی جناح کو مولانا شبیر احمد عثمانی ؒ جیسا قادر الکلام مقرر نہ ملتا تو پاکستان کی تحریک کبھی کامیاب نہ ہوتی۔
    اصل میں تو مجھے آپ کو اس جنگ آزادی کے حوالے سے حضرت مولانا قاسم نانوتوی ؒ کا ایک چھوٹا سا واقعہ سنت رسول ﷺ کی پیروی کے حوالے سنانا تھا۔ کہ جب حضرت مولانا قاسم نانوتوی ؒ کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری ہوا تو اس وقت بھی مولانا قاسم نانوتویؒ سر عام ہرجگہ گھومتے رہتے تھے،تو مولانا کے دوستوں اور گھر والوں کو بڑی فکر لگی رہتی تھی کہ مولانا کے گرفتاری کا وارنٹ ہے اور یہ سر عام ہر جگہ گھومتے پھرتے رہتے ہیں۔ تو دوستوں نے اور گھروالوں نے حضرت مولانا کو سمجھایا کہ آپ کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ ہے تو آپ اس طرح سرعام مت گھوما کریں اور کسی جگہ روپوش ہوجائے۔دوستوں اور گھروالوں کےاصرار پر حضرت مولانا قاسم نانوتویؒ روپوش ہوگئے ۔لیکن پھر تین دنوں کے بعد حضرت مولانا باہر نکل آئے تو دوستو ں اور گھروالوں نے کہا کہ یہ آپ کیا کررہے ہیں ؟ آپ روپوش ہی رہے، تو اس وقت اس عاشق رسول ﷺ نے بڑا ہی عاشقانہ جواب دیا کہ مجھے حضور اکرم ﷺ کی سیرت طیبہ میں صرف تین دن روپوشی ملتی ہے کہ حضور اکرمﷺ ہجرت کے سفر میں تین دن ہی غار ثور میں روپوش رہے تھے۔ اس لئے قاسم کے کچھ بھی ہوجائے لیکن وہ تین دن سے زیادہ روپوش نہیں رہ سکتا۔
    یہ تھے ہمارے اکابرؒ جو اپنے ایک ایک عمل میں سنت رسول ﷺ کی مکمل پیروی کرنے کی کوشش کرتے تھے، اور آج ہم ان کے نام لیوا ہیں ، لیکن ہماری زندگی کے ہر شعبے سے ہم سنت رسول ﷺ کے جنازے نکال رہے ہیں۔ اللہ تعالی ہمیں صحیح توفیق دے اور سنتوں پر عمل کرنے کی ہمت وتوفیق عطا فرمائے۔

    Name:  آئی-Ù¹ÛŒ-دÙ*یا.gif
Views: 1660
Size:  33.7 KB
    Last edited by Sufyan Qasmi; 29th August 2011 at 03:07 AM.

  2. #2
    Join Date
    07 Jan 2011
    Location
    Bruxelles
    Gender
    Male
    Posts
    19,938
    Threads
    1080
    Credits
    172,407
    Thanked
    3333

    Default

    جزاک الله خیرا
    شیئر کرنے کا بہت بہت شکریہ بھائی
    الله رب ال عزت تمام جہاں کے مسلمانوں کو رسول ﷺ کی بتائی ہوئے تعلیمات پے عمل پہرا ہونے کی توفیق دے
    اور رسول ﷺ کا سچا عاشق بنا دے آمین ثم آمین

    ایک طرف لمبی لمبی امیدیں
    دوسری طرف کل نفس ذائقۃ الموت

  3. #3
    Khawarlatif's Avatar
    Khawarlatif is offline Senior Member
    Last Online
    4th December 2017 @ 07:19 PM
    Join Date
    05 Jun 2010
    Location
    Sialkot
    Gender
    Male
    Posts
    4,124
    Threads
    98
    Credits
    827
    Thanked
    579

    Default

    jazakALLAH!!
    share karne ka buht shukria..
    ................

  4. #4
    *Tamraiz*'s Avatar
    *Tamraiz* is offline Advance Member+
    Last Online
    29th August 2022 @ 08:08 AM
    Join Date
    26 Nov 2010
    Location
    Sialkot
    Gender
    Male
    Posts
    16,583
    Threads
    1051
    Credits
    1,207
    Thanked
    1738

    Default


  5. #5
    Adil_G is offline Junior Member
    Last Online
    2nd September 2011 @ 09:35 AM
    Join Date
    11 Jul 2011
    Age
    33
    Gender
    Male
    Posts
    25
    Threads
    1
    Credits
    0
    Thanked
    0

    Default

    Walikum Asslam Wrehmat Ullah Wabarkatoho!

    JazakAllah bhai, thanks for sharing

  6. #6
    Laiba Rani's Avatar
    Laiba Rani is offline Senior Member+
    Last Online
    14th July 2015 @ 01:07 PM
    Join Date
    25 Nov 2010
    Age
    28
    Gender
    Female
    Posts
    2,363
    Threads
    185
    Credits
    0
    Thanked
    280

    Default

    jazakAllah

  7. #7
    dua123 is offline Junior Member
    Last Online
    6th September 2020 @ 12:04 AM
    Join Date
    31 Dec 2009
    Age
    38
    Posts
    22
    Threads
    0
    Credits
    4
    Thanked
    2

    Default

    Jazakallah. Or ameen

  8. #8
    bagest79 is offline Senior Member+
    Last Online
    25th July 2013 @ 06:21 PM
    Join Date
    30 Dec 2009
    Age
    44
    Posts
    268
    Threads
    0
    Credits
    0
    Thanked
    5

    Default

    jazakAllahjazakAllah

  9. #9
    Ahmad Muteeb's Avatar
    Ahmad Muteeb is offline Senior Member+
    Last Online
    7th August 2019 @ 02:08 PM
    Join Date
    11 Aug 2009
    Location
    Sialkot
    Gender
    Male
    Posts
    3,159
    Threads
    99
    Credits
    1,163
    Thanked
    250

    Default

    !وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
    جزاک اللہ صفیان بھائی
    واقع ہی ان بزرگان دین کی وجہ سے دین یہاں پاک و ہند میں پھیلا
    اللہ ہم سب کو صحیح سمت چلنے کی توفیق عطا فرمائیں اور اپنی پناہ میں رکھیں آمین
    ALLAH GIVES AND FORGIVES HUMAN GETS AND FORGETS

  10. #10
    Toqeer Sheikh's Avatar
    Toqeer Sheikh is offline Senior Member
    Last Online
    16th November 2016 @ 03:49 PM
    Join Date
    12 Mar 2011
    Location
    *InSome1Heart*
    Age
    35
    Gender
    Male
    Posts
    11,842
    Threads
    316
    Thanked
    2918

    Default


  11. #11
    Khani's Avatar
    Khani is offline Advance Member
    Last Online
    5th May 2023 @ 03:07 PM
    Join Date
    31 Mar 2009
    Posts
    6,936
    Threads
    634
    Credits
    1,323
    Thanked
    799

    Default


  12. #12
    Ghalib Awan's Avatar
    Ghalib Awan is offline Advance Member
    Last Online
    14th February 2022 @ 02:55 AM
    Join Date
    01 Feb 2010
    Location
    Hong Kong
    Age
    35
    Gender
    Male
    Posts
    6,672
    Threads
    187
    Credits
    86
    Thanked
    789

Page 1 of 2 12 LastLast

Similar Threads

  1. Replies: 9
    Last Post: 1st November 2016, 02:09 AM
  2. شیخ عبدالقادر جیلانی کا سبق آموز واقعہ
    By adeel345 in forum Islamic History aur Waqiat
    Replies: 2
    Last Post: 18th June 2013, 01:31 AM
  3. Replies: 2
    Last Post: 21st May 2010, 09:27 AM
  4. Replies: 6
    Last Post: 14th February 2010, 05:19 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •