ایکسپریس ٹربیون:
دہشت گردوں نے پیشاور میں اسکول تباہ کر دیا
بچوں کے اسکول تباہ کر کہ دہشت گرد کیا حاصل کرنا چاہتے ہيں؟ د ین اسلام میں تو علم کو بہت اہمیت دی گئ ہے ۔ ۔ ۔ تو پھر اس بے مقصد تباہی کا کیا جواز؟

افسوس ہوتا ہے۔ اسلام تو علم کو فروغ دیتا ہے لیکن یہ دہشت گرد تو اسلام کے بنیادی اصولوں کی ہی خلاف ورزی کررہے ہیں۔
آپ کا سوال ہے کہ دہشت گردوں کو سکول تباہ کر کے کیا ملے گا؟ یہ مت بھولیے کہ علم ہی وہ روشنی ہے جو دہشت گردوں کی منفی سوچ کو چیلنج کر سکتی ہیں۔
آپ نے ٹھیک کہا تعلیم دہشت گردی کی راہ میں رکاوٹ ہے اور شاید اسی لیے وہ لڑکیوں کے سکولوں کو تباہ کررہے ہیں تاکہ خواتین اپنے حقوق کے لیے آواز بلند نہ کرسکیں۔ جو کہ اسلام تو کیا کوئی مذہب اجازت نہیں دے گا
افسوس کی بات تو ہے ہی کہ یہ دہشت گرد سکول جیسے اثاثے کوتباہ کر رہے ہیں، لیکن اس سے بھی زیادہ تکلیف دہ بات یہ ہے کہ اسلام نے عورتوں کو جو علم حاصل کرنے کے حقوق دیۓ ہیں انکا یہ حق اپنے اس غیر اسلامی عمل سے چھین رہے ہیں۔
ابے سکول پر کون حملہ کرتا ہے یار۔ یہ تو سوچنا ہی زیادتی ہے۔
Bookmarks