کراچی میں چالیس سالہ پابندی کے بعد پہلی بھارتی فلم 'تاج محل' کی نمائش تو شروع ہوگئی تاہم اس جمود کے ٹوٹنے کے بعد کراچی کے باسیوں کو جس ٹریفک جمود کا شکار ہونا پڑا وہ ناقابلِ بیان ہے۔ کراچی کی شہ رگ ایم اے جناح روڈ پر واقع کیپری سینیما میں پریمئر شو کے موقع پر چوٹی کے اداکاروں کی آمد کے باعث پولیس کے سخت حفاظتی انتظامات دیکھے گئے جس کی وجہ سے سڑک پر ٹریفک چیونٹی کی چال چلتا رہا۔ اس موقع پر اندر کے چند سو لوگوں کی تفریح میں باہر کے ہزاروں افراد رُل گئے۔
مائیکروسافٹ کی جانب سے نیا سیاحکمپیوٹر سافٹ ویئر بنانے والی بڑی کمپنی مائیکروسافٹ نے بتایا ہے کہ وہ بہت جلد انٹرنیٹ سیاح نمبر سات (Internet Explorer 7) پیش کر رہا ہے۔ مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ اس سیاح سے لوگوں کے دیرینہ مسائل مثلاً محفوظ گھومنا پھرنا (سرفنگ) ممکن ہوسکے گا۔ مائیکروسافٹ کا انٹرنیٹ سیاح چھ نمبر بڑا دو نمبر تھا اور لوگوں کو ایسی ایسی جگہ لے کر گھس جاتا تھا جہاں گھومنا پھرنا اشرافیہ کے ہاں انتہائی قابلِ اعتراض ہوا کرتا ہے۔ بہرحال مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ اس نمبر 7 میں پرانے تمام مسائل حل کرلیے گئے ہیں تاہم اس پر روشنی نہیں ڈالی گئی کہ کون کون سے نئے مسائل کا اضافہ کیا گیا ہے۔
مرغی آؤٹ، بکرا اِنشہر میں مرغیوں اور ان کے گوشت سے بے زاری کا رجحان فروغ پارہا ہے اور اب لوگوں کی توجہ بکرے کی طرف زیادہ ہوگئی ہے جس کے بعد بکرے کے گوشت کی مانگ اور قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ رواں ہفتے بکرے کے گوشت کی قیمت میں20 روپے کلو تک کا اضافہ ہوا۔ نئی قیمت (220 روپے فی کلو) کا بکروں کی جانب سے بھی خیر مقدم کیا گیا ہے۔ شہر میں مردانہ کام بڑھنے کے باعث گوشت کی کھپت میں مسلسل اضافہ ہوتا رہا ہے اور سبزی اب صرف سبزی خور ہی کھاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
Bookmarks