Results 1 to 11 of 11

Thread: میمن برادری میں شادی

  1. #1
    Join Date
    14 Feb 2006
    Location
    Multan
    Posts
    97
    Threads
    11
    Credits
    728
    Thanked
    0

    Talking میمن برادری میں شادی

    تعلیم مکمل کرنے اور کچھ عرصے تک ادھر اُدھر کے دھکے کھانے کے بعد بالآخر ہمیں ایک جگہ نوکری مل گئی۔ یہ ایک سیٹھ صاحب کی ایڈورٹائزنگ ایجنسی تھی جس میں ہمارے سمیت کُل چار آدمی کام کر رہے تھے۔ تین لڑکے تو ڈیزائننگ کے شعبے سے وابستہ تھے، جب کہ ایک ہمارا مینیجر تھا۔ اس کی عمر کوئی انتیس تیس سال رہی ہوگی اور یہ چار سال سے اسی جگہ ملازم تھا۔ جوان آدمی، مگر انتہائی بااصول اور سخت قسم کا بندہ تھا۔ یہ ہمارے کمرے میں ہی بیٹھا کرتا تھا اور اس کی موجودگی میں ہم سب کا ناطقہ بند رہا کرتا تھا۔ مجال ہے جو کسی ہڑتال میں بھی ناغہ کرجائے۔ خود بھی وقت پر آتا اور ہم پر بھی سختی رہتی۔ ہم لوگ بھی دن بھر چپ چُپاتے کمپیوٹر کے سامنے مشغول رہا کرتے۔ یہ باتیں بھی بہت کم اور صرف ضرورتاً کیا کرتا اور ہمیں بھی ایسا ہی حکم تھا۔ ان کے تو فون بھی نہیں آیا کرتے تھے۔ صبح سے جو یہ آفس آتا تو دیر تک یہیں بیٹھا رہتا اور ہم لوگوں کا عام خیال تھا کہ اس کے گھر والے اس سے محبت نہیں کرتے۔

    پھر اچانک ایسا ہوا کہ فون پر ان کے لیے عجیب و غریب کالیں آنا شروع ہوگئیں۔ یہ فون اٹھاتے اور کچھ اس قسم کی گفتگو کرنے لگتے: "جی میں نے بی کام کیا ہے، ایم بی اے کر رہا ہوں، 35 ہزار تخواہ ہے، نہیں گاڑی نہیں ہے، دفتر کا نام مجید انٹرپرائز ہے، جی ہاں وہی ڈاکخانے کے سامنے، جی گھر تو میں آٹھ نو بجے تک پہنچتا ہوں، جی جی دو بجے آسکتے ہیں لنچ ٹائم میں ۔ ۔ ۔ " فون اٹھتا اور یہ بیچارے اپنا بائیو ڈاٹا بیان کرنا شروع کردیتے۔

    میں کئی ہفتوں سے یہ مشق دیکھ رہا تھا۔ اچھا بھلا ہمارا سخت گیر مینیجر اچانک سے چغد نظر آنے لگتا۔ پہلے پہل میں سمجھا کہ غالباً یہ دوسری نوکری کا معاملہ ہے مگر پھر نجی باتوں کا ذکر کچھ اور سوچنے پر مجبور کردیتا۔

    پھر ایسا ہوا کہ ایک روز کھانے پر مجھے مینیجر بڑے اچھے موڈ میں مل گیا۔ میں نے ڈرتے ڈرتے پوچھا کہ بھائی یہ آج کل کس قسم کے فون آتے رہتے ہیں۔ مینیجر بھی غالباً موڈ میں تھا، ہنس کر بولا:

    "بھائی یہ میری شادی کا چکر ہے، انکوائریاں ہورہی ہیں۔"
    "انکوائری؟" میں حیران رہ گیا۔
    "یار میں میمن ہوں نا۔ ہمارے ہاں شادی کا طریقہ کچھ الگ ہے۔"
    اب میرا تجسس بڑھا۔ "کچھ پتہ بھی تو چلے!" میں نے پوچھا۔
    "یار ہمارے ہاں رشتہ طے ہونے کا ایک پورا پراسیس ہے۔" مینیجر بھی گفتگو کے موڈ میں تھا۔ "تمہارے ہاں تو رشتہ کا سادہ سا طریقہ ہے۔ لڑکی پسند کی، پھر گھر والوں کے ہاں پیغام بھیج دیا۔"
    "ہاں، بالکل۔"
    "ہمارے ہاں یوں نہیں ہوتا۔ ہم لوگ معاملات ایک 'مڈل وومین' کے سپرد کر دیتے ہیں جس کو بروکر کہا جاتا ہے۔ لڑکے والے اپنی پسند ناپسند اس کے پاس رجسٹر کروا دیتے ہیں۔ پسند ناپسند میں لڑکی کی خصوصیات اور جہیز وغیرہ کی ڈیمانڈ شامل ہوتی ہے۔"

    پھر مینیجر نے طویل طریقۂ انتخاب پر روشنی ڈالی:

    "اب بروکر کو جب ایسی مناسب لڑکی ملتی ہے جو ان شرائط پر پورا اترتی ہے، تو وہ لڑکے والوں کو اس سے مطلع کر دیتی ہے۔ اب دونوں گھرانوں کے بیچ ملاقاتوں کے کچھ چکر چلتے ہیں:"

    پہلا چکر:

    لڑکی کا والد لڑکے سے ملنے اس کے گھر آتا ہے۔ لڑکا والد سے ملتا ہے مگر اسے گھر میں لانے کی اجازت نہیں چنانچہ باہر سے ہی ٹرخا دیا جاتا ہے۔ باپ کھڑے کھڑے مل کر روانہ ہوجاتا ہے۔

    دوسرا چکر:

    اس چکر میں لڑکے کی ماں لڑکی کے گھر جاتی ہے۔ یہ لڑکی سے ملاقات کرتی ہیں۔ چونکہ یہ عورتوں کا معاملہ ہے، اس لیے انہیں گھر میں گھسا لیا جاتا ہے۔

    تیسرا چکر:

    لڑکی کی رشتہ دار خواتین بمعہ والدہ لڑکے کے گھر جاتی ہیں اور وہاں کی خواتین سے ملاقات کرتی ہیں۔

    چوتھا چکر:

    لڑکے کی رشتہ دار خواتین بمعہ والدہ لڑکی کے گھر جاتی ہیں اور ان کی خواتین سے ملاقات کرتی ہیں۔

    پانچواں چکر:

    اب لڑکے کی انکوائری کی جاتی ہے۔ اس سلسلے میں جاسوس حضرات لڑکے کے دفتر اور احباب سے ان کے متعلق چھان بین کرتے ہیں۔

    اس چکر تک رشتہ کسی بھی وقت منقطع کیا جاسکتا ہے اور دونوں جانب سے استعمال کی جانے والی تواضع کی اشیاء مثلاً مشروبات، پیٹیز، سموسے وغیرہ مکمل ضائع ہوجاتے ہیں۔

    چھٹا چکر:

    اب دونوں خاندان والے لڑکی کے گھر پر اکٹھا ہوتے ہیں۔ اس دفعہ لڑکا بھی ساتھ ہوتا ہے۔ اس موقع پر لڑکی اور لڑکے کو کچھ دیر خلوت فراہم کی جاتی ہے تاکہ ایک دوسرے کو جان سکیں تاہم یہ خیال رہے کہ یہ رسمی ملاقات ہوتی ہے اور اس موقع پر بات پکی ہوچکی ہوتی ہے۔

    یہ سلسلۂ چکر "بانٹوا میمن" برادری سے اخذ کردہ ہے۔ دوسری جماعتوں میں کم یا زیادہ چکر چل سکتے ہیں مثلاً کسی چکر میں جملہ خواہشمندوں کی تصاویر کا تبادلہ ممکن ہے۔

    اس سارے معاملے مں جو لایقِ تحسین بات ہے وہ یہ ہے کہ لڑکی کی بے پردگی نہیں کی جاتی۔

    تاہم میمن برادی کی ان شادیوں کا ایک بہت ہی خوفناک پہلو "جہیز" سے متعلق ہے۔ ویسے تو یہ برائی ہماری پوری قوم میں ہی سرایت کرگئی ہے تاہم یہاں یہ بہت ہی زیادہ بڑھا لی گئی ہے۔

    جیسا کہ شروع میں بیان کیا گیا، بروکر حضرات کو لڑکے کی تفاصیل اور نقائص و فوائد سے آگاہ کیا جاتا ہے۔ لڑکے کی جیب جتنی زیادہ پھولی ہوئی ہوگی، اتنے ہی زیادہ ذی حیثیت خاندان میں اس کا گھسنا ممکن ہوگا۔ لڑکی والوں سے بھاری بھرکم جہیز کا حصول ان شادیوں کا خاصہ ہے، تاہم لڑکے کی تنخواہ ہی سے جہیز کی مالیت کا تعین ہوگا۔

    مثلاً آج کے حالات کے تحت ایک تیس ہزار روپے پانے والا لڑکا آرام سے 30 لاکھ روپے مالیت کے گھر کی امید باندھ سکتا ہے۔

    جہیز میں لڑکی فلیٹ یا مکان لے کر آتی ہے۔ اس میں فلیٹ کا تمام ضروری سامان بھی بشمول ہے مثلاً فریج، ٹی وی، ڈنر سیٹ، پنکھے، اے سی، مائیکروویو، وی سی آر، کیسٹ پلیئر، فرنیچر، صوفہ سیٹ، بیڈ سیٹ اور نجانے کیا کیا کچھ۔ بیشتر لوگ فریج کو بھی بھَر کر دیتے ہیں۔ شادی کے بعد لڑکا منہ بھی لڑکی کے ٹاول سے پونچھتا ہے۔

    بہت سی دفعہ زیرو میٹر موٹر سائیکل بھی پیکج کا حصہ ہوتی ہے جس کو لڑکی کے والد بنفسِ نفیس سوزوکی پک اپ میں لدوا کر گھر پہونچاتے ہیں۔ ان کو اسے چلانے کی اجازت نہیں کیوں کہ اس سے بائیک "زیرو میٹر" نہ رہے گی۔

    جہیز کی یہ بیش بہا مجبوری بڑی سنگدل ہے۔ کتنی ہی لڑکیاں ایسی ہیں جو گھروں میں صرف اسی وجہ سے بِن بیاہی بیٹھی رہ جاتی ہیں کہ ان کے والد کی وہ حیثیت نہیں۔ ان شادیوں کا یہ پہلو بہت ہی ظالمانہ ہے۔

    مینیجر شادی کی یہ تفاصیل تو روانی میں بتا گیا مگر میرے لیے سوچ کا بہت سا سامان چھوڑ گیا۔ ہم لوگوں نے شادی کے معاملات کو کتنا گھمبیر، پیچیدہ اور مشکل بنا دیا ہے کہ اس سنت کی انجام دہی ہم پر بڑی بھاری ہوکر رہ گئی ہے۔
    --------------------
    Not allowed such kind of Links

    HTML Code:
    IF U DONT GET WHAT U LOVE THEN LOVE WHAT YOU HAVE...


    {(Hum Rok Rahay Haen Batil Ko, Koi Aaey Hamaray Saath Chalay.
    Ye Raasta Janat Jaata Hay
    Jo Chahay Hamaray Saath Chalay)}.

  2. #2
    jaankaash's Avatar
    jaankaash is offline Senior Member+
    Last Online
    26th May 2022 @ 10:24 AM
    Join Date
    18 Nov 2005
    Location
    Karachi
    Age
    38
    Gender
    Male
    Posts
    2,139
    Threads
    117
    Credits
    1,384
    Thanked
    5

    Default

    Nice sahring.......yeh hal tu sare Pakistan ka hi hai...larki waly hi behter jantay hain k wo kiss thara itna sab kuch day rehy hain........brothe ager Kisi MEMON say yeh sharing read kar lee aur danda lay kar app k pass aa gia tu muj ko na khena k bahi bachooo.....hehhehe
    Email address + MFA web link not allowed...ITD Team

  3. #3
    Hamsafar's Avatar
    Hamsafar is offline Senior Member+
    Last Online
    4th January 2012 @ 01:39 PM
    Join Date
    09 Mar 2006
    Location
    Bahawal Pur
    Posts
    823
    Threads
    54
    Credits
    945
    Thanked
    2

    Default

    janab iss ko parh kar main bhi kahndan main hi shaidi karooooon ga hhehehheheh
    Har Fun Moula

  4. #4
    Join Date
    14 Feb 2006
    Location
    Multan
    Posts
    97
    Threads
    11
    Credits
    728
    Thanked
    0

    Default

    ok janizz sub ko perrhna chay is ko read it all members of itdunya

  5. #5
    Join Date
    08 Jun 2006
    Location
    AlKaMoNyA
    Posts
    20,923
    Threads
    1112
    Credits
    846
    Thanked
    12

    Default

    nice sharing

  6. #6
    cute_charming786 is offline Senior Member+
    Last Online
    26th July 2011 @ 01:16 AM
    Join Date
    29 Dec 2005
    Location
    ~*~Live in yOur
    Posts
    3,449
    Threads
    146
    Credits
    955
    Thanked
    0

    Default

    Ye kia hoa.............itne chakar.....................k sar chakra jaye
    nice .................mujhe hansi bhi aa rahi hai........aur rona bhi

  7. #7
    saadunleashed's Avatar
    saadunleashed is offline Senior Member+
    Last Online
    27th July 2013 @ 07:25 AM
    Join Date
    16 Feb 2007
    Location
    Apna Karachi / Kuwait City
    Posts
    345
    Threads
    13
    Credits
    1,090
    Thanked
    4

    Default

    ali_boss.....tum ab memon bhaioo se bachoo...tum ko dhooond rahey hain
    Muhammad Saad Naseem

  8. #8
    Shaheen's Avatar
    Shaheen is offline Advance Member
    Last Online
    25th March 2023 @ 09:00 PM
    Join Date
    31 Jul 2006
    Location
    Melbourne
    Posts
    13,755
    Threads
    225
    Credits
    1,448
    Thanked: 1

    Default

    hmm lets read

  9. #9
    IT.BOY's Avatar
    IT.BOY is offline Senior Member
    Last Online
    17th November 2017 @ 12:13 PM
    Join Date
    26 Dec 2007
    Location
    *MAA KI AGOOSH*
    Gender
    Male
    Posts
    28,374
    Threads
    651
    Credits
    998
    Thanked
    3079

    Default

    بہت اچھی شیئرنگ کی ہے آ پ نے
    شکریہ
    [FONT="Jameel Noori Nastaleeq"][CENTER][COLOR="Blue"][SIZE="5"][B]Coming Soon...:)[/B][/SIZE][/COLOR][/CENTER][/FONT]

  10. #10
    Decent_Eye is offline Member
    Last Online
    19th June 2013 @ 09:07 AM
    Join Date
    28 May 2012
    Gender
    Female
    Posts
    4,951
    Threads
    130
    Thanked
    690

    Default

    شئر کرنے کا شکریہ

  11. #11
    Zara112 is offline Senior Member+
    Last Online
    5th August 2013 @ 02:07 PM
    Join Date
    08 May 2012
    Location
    aham aham.....
    Gender
    Female
    Posts
    14,728
    Threads
    384
    Credits
    0
    Thanked
    1492

    Default

    nice

Similar Threads

  1. Replies: 12
    Last Post: 14th November 2021, 08:05 AM
  2. Replies: 11
    Last Post: 12th December 2013, 09:05 AM
  3. Replies: 13
    Last Post: 23rd January 2013, 07:38 PM
  4. Replies: 2
    Last Post: 8th January 2010, 01:36 AM
  5. Replies: 8
    Last Post: 21st November 2009, 12:02 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •