السلام علیکم آئی ٹی کے ساتھیو اور منتظمین ۔
اللہ کرے آپ سب خیریت سے ہوں۔ میں نے اپنا پہلا تھریڈ ایک اردو سائٹ سے متعلق بھیجا تھا لیکن وہ منتظمین نے قواعد کی خلاف ورزی پر رد کر دیا ہے۔ اب میں نے ایک اور تھریڈ فنکشن کیز کے استعمال کے بارے میں تیار کیا ہے لیکن ڈر لگتا ہے کہ کہیں یہ بھی ردی کی ٹوکری میں نہ چلا جائے۔ اس تھریڈ میں زبان انگریزی ہی استعمال ہوئی ہے۔اور یہ سارا مواد میں نے ونڈوز کی ھیلپ اینڈ سپورٹ سے حاصل کیا ہے۔ بمہربانی میری رہنمائی فرما دیجیے کہ میں اسے کس فورم/سیکشن میں بھیج سکتا ہوں اور کیا اس کا بھی وہی حشر ہو گا جیسا پہلے ہو چکا ہے؟