ایشین ہاکی چیمپئنزٹرافی،پاکستان فائنل میں پہنچ گیا
بیجنگ : پاکستان ہاکی ٹیم نے پہلی ایشین ہاکی چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔
آج کھیلے گئے میچ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ دو دو گول سے برابر رہا جس کے بعد پوائنٹ ٹیبل پر 10 پوائنٹس کے ساتھ پاکستان نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی اور فائنل تک بھی رسائی حاصل کر لی۔
واضح رہے آج ٹورنامنٹ میں مزید دو میچز کھیلے جائیں گے جن میں چین کا مقابلہ کوریا اور جاپان کا مقابلہ ملائشیاء سے ہوگا۔
source:
Bookmarks