Results 1 to 3 of 3

Thread: Jo bachya sabziyan like nhe kerty~kese khilayen jayen

  1. #1
    *Xpert~Baba*'s Avatar
    *Xpert~Baba* is offline SHD38SK
    Last Online
    11th January 2018 @ 08:47 PM
    Join Date
    01 May 2010
    Location
    GHAR
    Gender
    Male
    Posts
    12,921
    Threads
    907
    Credits
    983
    Thanked
    2337

    Smile Jo bachya sabziyan like nhe kerty~kese khilayen jayen




    اکثر والدین بچوں کے کھانے پینے کے بارے میں بہت فکر مند رہتے ہیں کہ وہ صرف اپنی پسند کی چند چیزیں کھاتے ہیں۔ خاص طورپر سبزیوں اور کئی پھلوں کے تو قریب بھی نہیں بھٹکتے۔ ظاہر ہے کہ صرف چند چیزیں کھانے سے انہیں وہ تمام ضروری وٹامنز اور نمکیات نہیں مل سکتے جو صحت اور بڑھتی ہوئی عمر کے لیے ضروری ہوتی ہیں۔ یہ کسی ایک علاقے، ایک ملک یا ایک براعظم کا مسئلہ نہیں ہے، بلکہ دنیا بھر میں والدین کو اس پریشانی کا سامنا ہے۔

    حال میں سائنس دانوں نے اس بات کا پتا چلایا ہے کہ بچوں کو بہت آسانی سے سبزیاں اور پھل کھانے پر نہ صرف یہ کہ آمادہ کیا جاسکتا ہے بلکہ اسے ان کی مرغوب غذا بنایا جاسکتاہے۔

    نیویارک کی کورنل یونیورسٹی میں کی جانے والی ایک سائنسی تحقیق میں چارسال کی عمر کے 186 بچوں کو شامل کیا گیا، جس کے دوران ماہرین نے ان بچوں کو گاجریں کھانے کی طرف راغب کر دیا۔ اس مقصد کے لیے انہوں نے گاجروں کو گاجر کہنے کی بجائے ان پر بچوں کی پسندیدہ چیزوں کے نام لیبل لگادیے۔ ماہرین نے بچوں کے لنچ بکسوں میں پہلے دن گاجریں رکھیں اور انہیں کوئی لیبل نہیں دیا۔ اس سے اگلے دن انہوں نے لنچ بکسوں میں رکھی جانےوالی گاجروں پر بچوں کی کسی بھی پسندیدہ چیز کے نام کا لیبل لگادیا، اور یہ سلسلہ کئی دنوں تک جاری رکھا۔

    ماہرین کو معلوم ہوا کہ گاجروں کو نئے نام دینے سے بچے گاجریں کھانے کی طرف زیادہ راغب ہوگئے اور کچھ عرصے بعد انہوں نے بڑی رغبت سے گاجریں کھانا شروع کردیں اور ان میں گاجریں کھانے کی شرح 50 فی صد تک بڑھ گئی۔

    بعد ازاں ماہرین کے گاجروں پر سے بچوں کی پسندیدہ چیزوں کے ناموں کے لیبل لگانے چھوڑ دیے لیکن بچوں میں گاجروں سے رغبت کی یہ شرح برقرار رہی۔

    کورنل یونیورسٹی کے پروفیسر اور اس تحقیق کے سربراہ برائن وان سنک کا کہنا ہے کہ کھانوں کو اچھے اورپسندیدہ نام دے کر انہیں بچوں کے لیے پسندیدہ بنایا جاسکتا ہے۔وہ کہتے ہیں کہ کسی بھی کھانے کو چاہے وہ مٹر ہوں، مولی ہوں، گوبھی ہو یا کچھ بھی ہو، اگر ان کو بچوں کے پسندیدہ نام دے دیے جائیں تو بچے اسے کھانے میں زیادہ خوشی محسوس کرتے ہیں اور اسے کھاکر لطف اٹھاتے ہیں۔

    پروفیسر وان سنک کہتے ہیں کہ مثال کے طورپر جو بچہ ڈائنو سار پسند کرتا ہے اور اسے گاجر پسند نہیں ہے تو اسے گاجر دیتے ہوئے کہا جائے کہ یہ ڈائنوسار گاجر ہے تو وہ اسے شوق سے کھائے گا۔

    یہ نتائج صرف بچوں پر ہی صادق نہیں آتے بلکہ بڑے بھی ناموں کی تبدیلی سے یکساں طورپر متاثر ہوتے ہیں۔ایک ریستوران میں کی جانے والی تحقیق سے ظاہر ہوا کہ جب مچھلی سے تیار کردہ ایک مخصوص ڈش کا نام تبدیل کردیا گیا تو اس کی فروخت میں 28 فی صد اضافہ ہو گیا اور اس کے ذائقے کی پسندیدہ کی شرح 12 فی صد بڑھ گئی۔حالاں کہ خانساموں نے اس ڈش کے تیار کرنے کے طریقے میں مطلقاً کوئی تبدیلی نہیں کی تھی۔

    پروفیسر وان سنک نے اس موضوع پر ایک کتاب لکھی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ جب کسی خوراک سے ہماری توقعات بدل جاتی ہیں تو ہم اسے ایک مختلف احساس کے ساتھ کھاتے ہیں اور اسے کھاتے ہوئے ہم مختلف تجربے سے گذرتے ہیں۔

    سبزیوں کے بارے میں یہ ریسرچ ان بچوں پر کی گئی تھی جو اسکول جانے کی عمر کو پہنچنے والے تھے، لیکن ماہرین کا خیا ل ہے کہ یہ طریقہ ان سے چھوٹی عمرکے بچوں پر بھی کارگر ثابت ہوسکتا ہے۔

    ایک اور ماہر کولن پائنے کا کہناہے کہ وہ یہ طریقہ خود اپنے بچوں پر بھی استعمال کررہے ہیں۔ ان کا کہناہے کہ بچے اپنے تخیل میں جس چیز کو پسند کرتے ہیں غالباً وہی تخیل ان میں بھوک بڑھانے کا سبب بھی بنتا ہے۔

    اس تحقیق کے نتائج واشنگٹن کے سکول نیوٹریشن ایسوسی ایشن کے سالانہ اجلاس میں پیش کیے گئے۔

  2. #2
    Ejaz-ahmad's Avatar
    Ejaz-ahmad is offline Senior Member+
    Last Online
    16th January 2017 @ 01:30 PM
    Join Date
    16 Jul 2011
    Location
    FAISALABAD
    Age
    31
    Gender
    Male
    Posts
    183
    Threads
    37
    Credits
    0
    Thanked
    20

    Default

    very nice information

  3. #3
    s_shehzi is offline Junior Member
    Last Online
    19th July 2016 @ 07:06 PM
    Join Date
    20 Sep 2009
    Age
    44
    Posts
    27
    Threads
    7
    Credits
    0
    Thanked
    0

    Default

    nice worrk

Similar Threads

  1. Is ko kaisy Bachya Jaye????>>>>>>>
    By Aspirant in forum Photo Gallery
    Replies: 35
    Last Post: 20th May 2013, 02:55 PM
  2. *~Sabaz Pato Wali SABZIYAN Binai K liye Mufeed~*
    By *KHAN*JEE* in forum General Knowledge
    Replies: 2
    Last Post: 7th August 2011, 07:39 PM
  3. Replies: 3
    Last Post: 17th January 2010, 02:58 AM
  4. IP Address kese malooom kerty hain
    By Sharp in forum Ask an Expert
    Replies: 2
    Last Post: 23rd December 2008, 03:53 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •