اپنے وقت کی انتہائی حیران کن اور نایاب ٹیکنالوجی کی مشین اگر صرف ایک کپ پانی کی مدد سے آپ کی واشنگ مشین سارے کپڑے دھو ڈالے تو واقعی یہ کسی حیرت انگیز کرشمے سے کم نہیں ہو گا۔
لندن (اردو ٹائمز) آج کے ایسے دور میں جب پوری دنیا پانی کے بحران کے مشکل ترین دور سے گزر رہی ہے اگر صرف ایک کپ پانی کی مدد سے آپ کی واشنگ مشین سارے کپڑے دھو ڈالے تو واقعی یہ کسی حیرت انگیز کرشمے سے کم نہیں ہو گا۔ جہاں انسان اب تک اتنی ایجاد کر چکا ہے وہیں انسان کا یہ ایک اور ایجاد ہے جس نے لوگوں کو حیر ت میں ڈال دیا ہے۔ لندن کی لیڈس یونیورسٹی کے سائنسدانوں کی ایجاد کردہ اس ٹکنالوجی کو اکس لمٹیڈ کمپنی نے حقیقت کا رنگ دیا ہے ۔ اس مشین میں پانی کے بجائے پلاسٹک کے نصف سینٹی میٹر کے ہزاروں چپ کپڑوں سے میل اور گندگی نکالنے اور انہیں خشک کرنے کا کام سر انجام دیں گے۔ یہ عام واشنگ مشینوں کی طرح ہی ہے اور اس کا استعمال بھی عام مشینوں کی طرح ہی ہے بس پانی کی مقدار کم کر دی گئی ہے۔ اس مشین کے تخلیق کار پروفیسر سٹیفن برکنشا کا کہنا ہے کہ یہ اپنے وقت کی انتہائی حیران کن اور نایاب ٹیکنالوجی ہے ۔ مشین کپڑے دھوتے وقت 20 کلوگرام پلاسٹک کے چپ کے ساتھ ایک کپ پانی اور ڈٹر جنٹ ڈالنا ہوگا۔ مشین چلنے کے ساتھ اس میں ڈالا جائے گا پانی گرم ہونا شروع ہو گا تا کہ کپڑوں سے میل کو اچھی طرح نکالاجا سکے۔ میل جو کپڑوں میں سے نکلے گا اسے بعد میں پلاسٹک چپ جذب کر لے گی۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ان پلاسٹک کی چپس کو 100 بار استعمال کیا جا سکتا ہے۔ جو نارملی چھ ماہ کپڑے دھونے کے برابر ہوگا۔ مشین کے تجارتی استعمال کے لئے اسے تیار کرنے والے بازار میں ساجھے دار تلاش کر رہے ہیں۔ پانی کے عالمی بحران کے پیش نظر اس بات کا امکان ہے کہ اس مشین کی تجارتی مقبولیت میں اضافہ ہوگا۔
Bookmarks