Results 1 to 4 of 4

Thread: خانہ بدوش پودے

  1. #1
    *Xpert~Baba*'s Avatar
    *Xpert~Baba* is offline SHD38SK
    Last Online
    11th January 2018 @ 08:47 PM
    Join Date
    01 May 2010
    Location
    GHAR
    Gender
    Male
    Posts
    12,921
    Threads
    907
    Credits
    983
    Thanked
    2337

    Talking خانہ بدوش پودے

    پودے بھی خانہ بدوش ہو سکتے ہیں

    پنجاب اور سندھ کے میدانوں میں رہنے والے گرمی اور لو سے تنگ آ کرمری، کاغان یا سوات کے پہاڑی علاقوں کا رخ کرتے ہیں، لیکن ایک تازہ ترین تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ پودے بھی گرمی کا مقابلہ کرنے کے لیے انسانوں کی طرح زیادہ بلند جگہوں پر ٹھکانہ تلاش کرتے ہیں۔

    اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انسانوں یا جانوروں کی طرح پودے بھی خانہ بدوش بن سکتے ہیں اور اپنا آبائی ٹھکانا چھوڑ کر مناسب ماحول کی تلاش میں کسی اور جگہ کا رخ کر سکتے ہیں۔

    مغربی یورپ کے پہاڑوں میں پودوں کی 171 نسلوں کے مشاہدے سے معلوم ہوا ہے کہ بڑھتی ہوئی عالمی تپش سے نمٹنے کے لیے ہردس برس میں پودے پہاڑوں پر تقریباً 29 میٹر یا 95 فٹ اوپر چڑھ جاتے ہیں۔ یعنی جو پودا 1995ء میں 5000 فٹ کی بلندی پر اگتا تھا، وہ 2005ء میں تقریبا 5100 فٹ کی بلندی پر پایا جاتا ہے۔

    سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ یہ سب سے پہلا ثبوت ہے کہ عالمی تپش سے پودے کس حدت تک متاثر ہو رہے ہیں۔

    اس تحقیق کے دوران فرانس اور چلی سے تعلق رکھنے والے سائنس دانوں نے 1905ء اور 1985ء کے دوران171 اقسام کے پودوں کی افزائش کا مطالعہ کیا اور پھر اس کا مقابلہ 1986ء اور 2005ء کے درمیان ہونے والی افزائش سے کیا۔ انھیں معلوم ہوا کہ 171 میں سے ایک تہائی پودے زیادہ بلندی پر پائے گئے۔

    فرانس کے محکمہٴ جنگلات کے ریکارڈوں سے اس تحقیق میں بڑی مدد ملی۔ سائنس دان کہتے ہیں کہ چوں کہ بلندی پر درجہٴ حرارت کم ہوتا ہے، اس لیے پودے اپنے لیے مناسب درجہٴ حرارت کی تلاش میں زیادہ بلندی کا رخ کر رہے ہیں۔

    اس سے قبل امریکی ریاست کیلی فورنیا کے ایک سائنس دان نے خبردار کیا تھا کہ بڑھتے ہوئے درجہٴ حرارت کا مقابلہ کرنے کے لیے کیلی فورنیا کے پودے مناسب ماحول کی تلاش میں ’خانہ بدوش بن جائیں گے۔

    تحقیق سے معلوم ہوا کہ ایسے پودے جن کی عمریں لمبی ہوتی ہیں، ان میں زیادہ تبدیلی نہیں آئی، لیکن جڑی بوٹیوں نے بڑی سرگرمی سے بلندی کا رخ کیا۔

    اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ گھاس اور جڑی بوٹیاں کی نسلوں کی عمریں بہت کم ہوتی ہیں اس لیے وہ اس تبدیلی کا مقابلہ کرنے خود کو زیادہ آسانی سے ڈھال سکتی ہیں۔ لیکن لمبی عمر رکھنے والے درخت ماحولیاتی تپش سے سب سے زیادہ متاثر ہوں گے کیوں کہ ان کی نسلوں کی افزائش بہت سست رفتار ہوتی ہے۔

  2. #2
    UNUSUAL is offline Senior Member+
    Last Online
    12th January 2013 @ 08:35 PM
    Join Date
    13 Aug 2011
    Gender
    Female
    Posts
    181
    Threads
    2
    Credits
    0
    Thanked: 1

    Default

    wha ji kia bat hy

  3. #3
    Join Date
    29 Jul 2010
    Location
    JHeLuM
    Gender
    Male
    Posts
    2,949
    Threads
    170
    Credits
    142
    Thanked
    266

    Default

    OooOooO.

    ThaNxXx.

  4. #4
    *Xpert~Baba*'s Avatar
    *Xpert~Baba* is offline SHD38SK
    Last Online
    11th January 2018 @ 08:47 PM
    Join Date
    01 May 2010
    Location
    GHAR
    Gender
    Male
    Posts
    12,921
    Threads
    907
    Credits
    983
    Thanked
    2337

    Default

    Pasand kerny ka shukria

Similar Threads

  1. بدترین شخص وہ ہے جو دو غلا ہے
    By Ghani anjum in forum Sunnat aur Hadees
    Replies: 20
    Last Post: 2nd May 2015, 11:17 AM
  2. Replies: 10
    Last Post: 9th March 2015, 03:53 PM
  3. شاخوں سے پھول، پھول سے خوشبو جدا نہ ہو
    By Friend_Sania in forum Urdu Adab & Shayeri
    Replies: 3
    Last Post: 14th October 2011, 11:15 AM
  4. Solved کس بادشاہ نے اپنا مقبرہ خود بنوایا
    By sbaig2 in forum Contest Section
    Replies: 17
    Last Post: 8th July 2011, 06:59 PM
  5. Replies: 7
    Last Post: 29th October 2009, 03:19 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •