امریکی سائنسدانوں نے پانی کے اندر کیڑے مکوڑوں کے سانس لینے کے طریقہ کار کے متعلق جدید تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ قدرتی طور پر کھردرے اور آب دافع کوٹ حامل کیڑے مکوڑے اپنے اجسام کے اردگرد ہوا کا باریک حلقہ بنا کر اس سے آکسیجن حاصل کرتے ہیں۔

امریکی تحقیقی ادارے ایم آئی ٹی کے سائنسدانوں کی تیار کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کیڑے مکوڑوں کی سینکڑوں اقسام پانی کے اندر بلبلے بناتی ہیں جو ان کے لئے آکسیجن کے سٹور کا کام دیتے ہیں جبکہ اکثر اقسام ان بلبلوں کو بیرونی پھیپھڑے کے طورپر بھی استعمال کرتی ہیں کیونکہ کیڑے مکوڑے ان کی مدد سے پانی سے بھی آکسیجن جذب کر سکتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کیڑے مکوڑے ان بلبلوں پر انحصار کرتے ہوئے سو فٹ گہرائی میں طویل عرصہ کے لئے قیام کر سکتے ہیں۔