abeer alam said:
main ny ye poocha hy k koi apni taraf sy video tutorial shair karna chaahy youtube may upload kar k tu us k liye section nahi hy?
برادر اس کے لئے آپ ویڈیو سیکشن میں پوسٹ کردیجئے کورس سیکشن میں نہیں اس طرح جب تعداد زیادہ ہوجائے گی تو پھر شاید غور کیا جاسکتا ہے الگ سے کورس سیکشن میں ویڈیو ٹیٹوریل کے سیکشن کے بارے میں لیکن ابھی تک جو ذاتی ویڈیو شیئرنگ ہے کورس کے حوالے سے یا سافٹ ویئر کے حوالے سے یا ٹیٹوریل کے حوالے سے وہ بہت کم بن رہی ہے اور کاپی پیسٹ زیادہ ہورہی ہے اس وجہ سے یہ الائو نہیں کئے جارہے ہیں باقی تفصیلات اوپر آپ کو خرم بھائی بتاچکے ہیں تفصیلی اور اس موضوع پر کافی دفعہ بات چیت ہوچکی ہے اور ہمیشہ یہی مسئلہ رہا ہے یعنی کاپی رائٹ کا لیکن اگر اپنی ذاتی کوئی ویڈیو ٹیٹوریل یا کورس کے حوالے سے شیئر کرانا چاہتے ہیں تو اس میں آئی ٹی دنیا کا حوالہ دینا ضروری ہوگا تاکہ معلوم رہے کہ یہ آئی ٹی دنیا ہی کے لئے بنائی گئی ہے لوگو سے مراد ویڈیو پر لوگو نہیں بلکہ کورس میں جہاں نوٹ پیڈ یا آواز ہوگی اس میں آئی ٹی دنیا کا حوالہ دینا یا لکھنا مناسب رہے گا اور اسے آپ ملٹی میڈیا سیکشن میں ویڈیو سیکشن میں پوسٹ کرسکتے ہیں فی الحال امید ہے آپ کو کلیئر ہوگیا ہوگا جزاک اللہ
Bookmarks