Page 1 of 2 12 LastLast
Results 1 to 12 of 18

Thread: نئی نسل کا نیا مرض

  1. #1
    *Xpert~Baba*'s Avatar
    *Xpert~Baba* is offline SHD38SK
    Last Online
    11th January 2018 @ 08:47 PM
    Join Date
    01 May 2010
    Location
    GHAR
    Gender
    Male
    Posts
    12,921
    Threads
    907
    Credits
    983
    Thanked
    2337

    Unhappy نئی نسل کا نیا مرض

    نئی نسل میں موبائل فون کے ذریعے ٹیکسٹ پیغامات بھیجنے کے بڑھتے ہوئے رجحان نے ماہرین کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے ۔ موبائل فون کے بہت ہی مختصر کی بورڈ پر باربار انگوٹھوں کی مدد سے پیغام ٹائپ کرنے سے نہ صرف انگوٹھوں پر دباؤ پڑتا ہے اور ان میں تکلیف ہوجاتی ہے بلکہ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹیکسٹ سندیسے کی عادت میں مبتلا شخص کوبازو، گردن، کندھوں اور کمر کے درد کا مرض بھی لاحق ہوسکتا ہے۔اس مرض کو ٹی ٹی ٹی یعنی Teen Texting Tendonitis کا نام دیا گیا ہے اورماہرین اسے جدید دور کا تازہ ترین مرض قرار دے رہے ہیں۔

    نئی نسل میں ٹیکسٹ مسندیسے بھیجنے کی عادت کس قدربڑھ رہی ہے، اس کا اندازہ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس کی 13 سالہ بچی بیلی بیکر سے لگایا جاسکتا ہے ، جو ایک مہینے میں لگ بھگ آٹھ ہزار ٹیکسٹ میسج بھیجتی ہے۔ سی این این پر دکھائی جانے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وہ روزانہ اپنے دوستوں کو دو سو سے تین سو تک ٹیکسٹ میسج بھیجتی ہےاور ہرروز کم وبیش دو گھنٹے اپنے موبائل فون کے چھوٹے سے کی بورڈ پراپنے دونوں انگوٹھوں کی مدد سے بڑی تیزی سے پیغام ٹائپ کرتی ہے۔

    انگوٹھوں اوربازوؤں میں تکلیف کے باعث اسے ڈاکٹر جین سینڈر کے پاس لے جایا گیا جس نے بیلی میں ٹی ٹی ٹی یعنی Teen Texting Tendonitis کے مرض کی تشخیص کی ۔

    ڈاکٹر جین سینڈر کا کہنا ہے کہ عمر میں اضافے کے ساتھ یہ مرض شدید ہوجاتا ہے اور لگ بھگ چالیس سال کی عمر میں جوڑوں کے دائمی درد اور سوزش کی شکل اختیار کرسکتا ہے جس سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لیے اکثر اوقات سرجری کی ضرورت پڑتی ہے۔

    صرف بیلی بیکر ہی ہر ماہ ہزاروں ٹیکسٹ میسج نہیں بھیجتی ، بلکہ سکولوں میں پڑھنے والے بےشمار نوجوان اس عادت میں مبتلا ہیں۔ سوئچڈ ڈاٹ کام نامی ویب سائٹ نے ایسے کئی ٹین ایجرز کے بارے میں ایک رپورٹ شائع کی ہے جو بیکر سے کہیں زیادہ ٹیکسٹ میسجنگ کرتے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برٹش کولمبیا کے شہر وینکُوور کی ایملی جینگ ہرماہ اپنی سہلیوں اور دوستوں کو 14 سے 15 ہزار تک ٹیکسٹ پیغامات بھیجتی ہے۔ موبائل فون کی سروس فراہم کرنے والی کمپنی کے مطابق کسی ایک مہینے میں ایملی کا سب سے زیادہ ٹیکسٹ میسج بھیجنے کا ریکارڈ 41600 ہے۔ گویا ایک منٹ میں ایک پیغام ۔ تعجب اس بات پر ہے کہ ایملی نے کھانے، سونے، سکول اور دوسرے کام کاج کے لیے وقت کیسے نکالا ہوگا۔

    پوری دنیا میں نوجوان نسل میں ٹیکسٹ سندیسے بھیجنے کے رجحان میں مسلسل اضافہ ہورہاہے۔ بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان جیسے ترقی پذیر ملک میں روزانہ 40 کروڑ سے زیادہ ٹیکسٹ میسج بھیجے جاتے ہیں جو زیادہ تر نوجوان بھیجتے ہیں۔ حال ہی میں وہاں غیر شائستہ اور قابل اعتراض ٹیکسٹ میسجنگ پر سخت سزا کے قانون کا نفاذ کیا گیا ہے۔

    غیر ضروری ٹیکسٹ میسجنگ بسااوقات مہلک حادثوں کا باعث بنتے ہیں۔ کچھ عرصہ قبل واشنگٹن میں ایک مسافر ٹرین کا حادثہ محض اس وجہ سے پیش آیا تھا کہ ڈرائیورسگنل پر نظر رکھنے کی بجائے اپنے موبائل فون کے ذریعے ٹیکسٹ میسج بھیجنے میں مصروف تھا۔ اس حادثے میں کئی افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔

    حیرت کی بات یہ ہے کہ امریکہ میں نوجوان لڑکے لڑکیاں ڈرائیونگ کے دوران ٹیکسٹ میسجنگ کرتے دکھائی دیتے ہیں ۔ جس کی وجہ سے بعض اوقات خطرناک حادثے پیش آتے ہیں۔ کئی امریکی ریاستوں میں ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کے استعما ل پر پایندی لگائی جاچکی ہے۔

    نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کثرت سے ٹیکسٹ میسجنگ کرنے والے ٹین ایجرز کے والدین نے بتایا ہے کہ ان کے بچےبالعموم کم سوتے ہیں اور ذہنی طورپر پریشان رہتے ہیں جس کے باعث وہ اپنا ہوم ورک بھی ٹھیک سے نہیں کرپاتے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی کا غلط استعمال فائدے کی بجائے نقصان پہنچاتا ہے۔ جس کی ایک واضح مثال ٹی ٹی ٹی کا مرض ہے۔ اگر نئی نسل کو غیر ضروری ٹیکسٹ میسجنگ کی عادت سے چھٹکارہ نہ دلایا گیا تو مستقبل میں ان کی صحت کے لیے کئی سنگین مسائل پیدا ہوسکتے ہیں

  2. #2
    umaisnisari's Avatar
    umaisnisari is offline Senior Member+
    Last Online
    30th April 2020 @ 05:54 AM
    Join Date
    27 Jan 2011
    Location
    Hyderabad
    Age
    34
    Gender
    Male
    Posts
    242
    Threads
    48
    Credits
    0
    Thanked
    2

    Default ..

    Sahi haqiqat hai yaar.. Pehle ka dor acha tha. In cheezon nay aakar to na Deen k rahay na Dunya k

  3. #3
    rana_akeel is offline Senior Member+
    Last Online
    14th July 2017 @ 10:19 AM
    Join Date
    09 Mar 2009
    Location
    jeddaha saudia arabia
    Age
    42
    Posts
    5,623
    Threads
    3
    Credits
    20
    Thanked
    314

    Default

    nice info

  4. #4
    safdar302's Avatar
    safdar302 is offline Advance Member
    Last Online
    15th January 2020 @ 10:53 AM
    Join Date
    15 Oct 2008
    Location
    Dubai
    Posts
    12,060
    Threads
    560
    Credits
    1,219
    Thanked
    174

    Default

    nice info thanx
    Honest prayer from the heart has great power

  5. #5
    khanraheem's Avatar
    khanraheem is offline Senior Member+
    Last Online
    3rd November 2021 @ 08:32 PM
    Join Date
    30 Jun 2009
    Location
    KaRacHi
    Age
    33
    Gender
    Male
    Posts
    1,192
    Threads
    50
    Credits
    79
    Thanked
    36

    Default

    1„01“31„2 1…71*91„71“3- 1…2191„91”41“3

  6. #6
    saji_pfs is offline Senior Member+
    Last Online
    10th November 2011 @ 09:41 PM
    Join Date
    02 Jul 2011
    Age
    38
    Gender
    Male
    Posts
    73
    Threads
    7
    Credits
    965
    Thanked
    4

    Default

    very nice

  7. #7
    UNUSUAL is offline Senior Member+
    Last Online
    12th January 2013 @ 08:35 PM
    Join Date
    13 Aug 2011
    Gender
    Female
    Posts
    181
    Threads
    2
    Credits
    0
    Thanked: 1

    Default

    bilkul ese ho rha ha

  8. #8
    *Xpert~Baba*'s Avatar
    *Xpert~Baba* is offline SHD38SK
    Last Online
    11th January 2018 @ 08:47 PM
    Join Date
    01 May 2010
    Location
    GHAR
    Gender
    Male
    Posts
    12,921
    Threads
    907
    Credits
    983
    Thanked
    2337

    Default

    Ap sab ka shukria

  9. #9
    Ghulam Habib is offline Senior Member+
    Last Online
    18th November 2021 @ 08:30 AM
    Join Date
    14 Jul 2008
    Posts
    366
    Threads
    3
    Credits
    2,171
    Thanked
    10

    Default

    theek hay

  10. #10
    Haseeb Alamgir's Avatar
    Haseeb Alamgir is offline Super Moderator
    Last Online
    Yesterday @ 11:34 PM
    Join Date
    09 Apr 2009
    Location
    KARACHI&
    Gender
    Male
    Posts
    19,310
    Threads
    412
    Credits
    39,767
    Thanked
    1813

    Default

    اس طرح کے پاکستانی نوجوانوں کے سامنے کوئی منزل نہیں ہے کوئی راہ نہیں ہے۔ کوئی ایم نہیں ہے۔ کوئی رہنمائی کرنے والا نہیں ہے۔یہ ہی آسان اور وقت پاس کرنے (زندگی گزرانے) کے لیے چیز ملی ہے تو بغیر سوچے سمجھےبکریوں کے ریوڑ کی طرح چلے جا رہے ہیں۔ سارا قصور ان کا نہیں ہے۔آج پھر ایک رہنما کی ضرورت ہے میرے خیال میں۔ اے اللہ ہماری قوم کی رہنمائی کے لیے اپنی مدد فرما۔

  11. #11
    Join Date
    07 Jan 2011
    Location
    Bruxelles
    Gender
    Male
    Posts
    19,938
    Threads
    1080
    Credits
    172,407
    Thanked
    3333

    Default

    Quote Haseeb Alamgir said: View Post
    اس طرح کے پاکستانی نوجوانوں کے سامنے کوئی منزل نہیں ہے کوئی راہ نہیں ہے۔ کوئی ایم نہیں ہے۔ کوئی رہنمائی کرنے والا نہیں ہے۔یہ ہی آسان اور وقت پاس کرنے (زندگی گزرانے) کے لیے چیز ملی ہے تو بغیر سوچے سمجھےبکریوں کے ریوڑ کی طرح چلے جا رہے ہیں۔ سارا قصور ان کا نہیں ہے۔آج پھر ایک رہنما کی ضرورت ہے میرے خیال میں۔ اے اللہ ہماری قوم کی رہنمائی کے لیے اپنی مدد فرما۔
    aap ki baat say 100000000% agree karta hoon humara masla yeh hi hai k hum kis rah pay kud chaltey hai ussey teek samjatey hai or dosara koie ager aasa kareey tu gulat

    ایک طرف لمبی لمبی امیدیں
    دوسری طرف کل نفس ذائقۃ الموت

  12. #12
    abbasaf's Avatar
    abbasaf is offline Junior Member
    Last Online
    9th November 2016 @ 09:03 PM
    Join Date
    22 Mar 2010
    Location
    Ghotki
    Age
    33
    Gender
    Male
    Posts
    25
    Threads
    7
    Credits
    1,007
    Thanked: 1

    Default

    Exlent

Page 1 of 2 12 LastLast

Similar Threads

  1. Replies: 75
    Last Post: 30th September 2016, 11:50 AM
  2. Replies: 9
    Last Post: 28th May 2016, 01:43 PM
  3. Replies: 19
    Last Post: 20th December 2015, 12:05 PM
  4. Replies: 182
    Last Post: 24th June 2011, 12:42 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •