تین سال تک چوروں کا ساتھ دینے پر قوم سے معافی مانگتا ہوں:ذوالفقار مرزا







پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری لیاری سے ضرور انتخابات لڑیں گے۔وزیر داخلہ رحمن ملک سرتاپا جھوٹے ہیں۔

کوالالمپور سے کراچی پہنچنے پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے میری پریس کانفرنس کو صحیح قرار دیا ہے ۔چیف جسٹس میں مجھے سپریم کورٹ میں بلائیں۔انہوں نے کہاکہ محب وطن پاکستانی سپریم کورٹ کے فیصلے پر افسردہ ہیں۔امن کمیٹی پر کوئی پابندی نہیں لگاسکتا۔ رحمن ملک لیاری آکر امن کمیٹی پر پابندی لگائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شیطان ملک نے جھوٹ بولا۔ عوام چیف جسٹس سے پوچھتے ہیں کہ انہوں نے کراچی کے مسئلے پر ناامیدی کیوں دی۔ انہوں نے کہا کہ تین سال تک چوروں کا ساتھ دینے پر معافی مانگتاہوں۔ انہوں*نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران ایم کیوایم اور اس کے قائد الطاف حسین کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا.انہوں*نے مزید کہا کہ الطاف حسین کیخلاف ثبوتوں کے بریف کیس بھر کر لندن جاؤں*گا. ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ کراچی بد امنی کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے سے مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملا۔ انہوں کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں شریفوں اور بدمعاشوں کو ایک ہی صف میں کھڑا کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کا نام بھتہ خوروں کی فہرست میں شامل کر کے زیادتی کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک توڑنے کی سازش کی جارہی ہے جو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم جہاں کہے گی اسکے ساتھ مقابلہ کرنے کو تیار ہیں۔ ائیرپورٹ پہنچنے پر ذوالفقار مرزا کا پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے پرتپاک استقبال کیا۔