Results 1 to 5 of 5

Thread: *** توحید کا مسئلہ ***

  1. #1
    Kartos Khan's Avatar
    Kartos Khan is offline Senior Member+
    Last Online
    30th June 2010 @ 11:58 AM
    Join Date
    18 Apr 2006
    Location
    Saudi Arabia
    Age
    45
    Posts
    90
    Threads
    27
    Credits
    0
    Thanked
    0

    Default *** توحید کا مسئلہ ***

    ایک جماعت جسے ہر بھلائی کے انجام دینے کی توفیق ملی ہے جس کے افراد کے چہرے روشن ہیں جن کی پیشانیاں چمک دار ہیں اور جن کے اوقات بابرکت ہیں اگر آپ کا شمار ان میں نہیں ہے تو آپ کے لئے میری دُعا ہے کہ آپ اس قافلہ میں شامل ہوجائیں کیا۔۔۔


    برادران اسلام واجب الحترام
    بھائیوں۔ بہنوں۔ دوستوں۔ عزیز ساتھیوں۔
    اسلام علیکم۔

    عبادت کی بنیاد توحید
    اور میں نے جنوں اور انسانوں کو صرف اس لئے پیدا کیا ہے کہ وہ میری بندگی کریں(الذریات ٥٦

    پھر فرمایا۔!
    اور ہم نے ہر امت میں رسول بھیجا کہ صرف اللہ کی بندگی کرو اور طاغوت سے بچو(النحل ٣٦)۔۔

    نیز ارشاد باری تعالیٰ ہے۔!
    اور تیرے رب نے فیصلہ کر دیا ہے کہ تم صرف اسی (اللہ) کی بندگی کرو اور والدین کے ساتھ حسن سلوک کرو(الاسراء ٢٣)۔

    اور جیسا کہ اللہ عزوجل نے فرمایا۔!
    اور تم سب اللہ کی بندگی کرو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھراو۔(النساء ٣٦)۔۔

    اور ایک جگہ پر اللہ رب العزت نے یوں فرمایا ہے۔!
    (اے محمد) ! کہہ دیجئے کہ آو میں تمہیں وہ چیزیں پڑھ کر سناوں جو تمہارے رب نے تم پر حرام کی ہیں۔(وہ یہ) کہ تم اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھراو(الانعام۔١٥١)۔۔

    حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ جو شخص آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سربمہر وصیت ملا حظہ کرنا چاہتا ہے تو وہ اللہ تعالٰی کا یہ فرمان پڑھ لے۔۔۔

    یہ کہ تم اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھراو۔ اور ماں باپ سے بدسلوکی نہ کرنا بلکہ اپنے والدین کے ساتھ حسن سلوک کرو۔ اور اپنی اولاد کو مفلسی کے ڈر سے قتل نہ کرو۔ کیونکہ ہم تمہیں بھی رزق دیتے ہیں اور انہیں بھی رزق ، اور تم بے حیائی کے کاموں کے ظاہر ہوں یا پوشیدہ قریب نہ جانا، اور جس کا قتل اللہ نے حرام ٹھرایا ہے اسے قتل نہ کرو مگر حق(جائز طریقے) کے ساتھ اور (اللہ)نے تمہیں ان باتوں کی ہدایت کی ہے تاکہ تم عقل سے کام لو، اور تم یتیم کے مال کے قریب بھی نہ جاو مگر ایسے طریقے سے جو انتہائی بہترین اور پسندیدہ ہو، یہاں تک کہ وہ جوانی کو پہنچ جائے، اور انصاف کے ساتھ ناپ تول پورا پورا کرو( بےانصافی نہ کرو) ہم کسی جان کو اس کی وسعت سے بڑھ کر مکلف نہیں بناتے، اور جب بات کرو تو انصاف کی کہو، خواہ وہ (تمہارا) رشتے دار ہی ہو۔(جھکاو سے کام نہ لو)، اور اللہ کے عہد کو پورا کرو۔ (بدعہدی نہ کرو) اس (اللہ) نے تمہیں ان باتوں کی ہدایت کی ہے شاید کہ تم نصیحت قبول کرو۔اور بیشک یہی میرا راستہ تم اسی پر چلو اور دوسرے راستوں پر نہ چلنا، کہ وہ (راستے) تمہیں اللہ کی راہ سے دور کر دیں گے اس (اللہ) نے تمہیں اس بات کی ہدایت کی ہے تاکہ تم پرہیزگار بنو۔(الانعام ٥١-٥٣)۔۔۔

    اور حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ ایک دفعہ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے گدھے
    پر سوار تھا کہ آپ نے مجھکو بلایا۔۔۔۔

    اے معاذ۔! کیا تم جانتے ہو کہ اللہ تعالٰی کا بندون پر اور بندوں کا اللہ تعالٰی پر کیا حق ہے؟۔معاذ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں۔! میں نے کہا اللہ تعالٰٰی اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہی بہتر جانتے ہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔! اللہ تعالٰی کا بندوں پر حق ہے کہ وہ صرف اس کی ہی عبادت کریں اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹہرائیں اور بندوں کا اللہ تعالٰی پر حق یہ ہے کہ جو بندہ شرک کا مرتکب نہ ہو وہ اسے عذاب نہ دے۔(صحیحین)



    کارتوس خان
    انشاء اللہ زندگی باقی بات باقی
    وسلام۔۔۔

  2. #2
    jaankaash's Avatar
    jaankaash is offline Senior Member+
    Last Online
    26th May 2022 @ 10:24 AM
    Join Date
    18 Nov 2005
    Location
    Karachi
    Age
    38
    Gender
    Male
    Posts
    2,139
    Threads
    117
    Credits
    1,384
    Thanked
    5

    Default

    great sharing
    Email address + MFA web link not allowed...ITD Team

  3. #3
    Join Date
    18 Jan 2006
    Location
    Karachi
    Age
    41
    Posts
    712
    Threads
    74
    Credits
    369
    Thanked
    0

    Default

    Good sharing brother!!!
    Bay shakk hamm sab log toheed kee baat kartay hain aur shirk k baray main hamm sabb ko malooom hay k shirk ki moafi nahee hay. Laiken hamain shirk ka mafhoom aur toheed ki ahmiat ka andaaza hee nahee hay.
    Toheed k topic par aap ki post nihayat hee achee hay. Allah aap ko jaza e khair ata farmay aur hamm sab ko amll kee tofeeq ata farmay. AMeeeeen
    edited

  4. #4
    gul's Avatar
    gul is offline Senior Member
    Last Online
    17th April 2019 @ 03:19 AM
    Join Date
    22 Nov 2005
    Posts
    1,407
    Threads
    48
    Credits
    532
    Thanked
    44

    Default

    nice sharing

  5. #5
    Arslan's Avatar
    Arslan is offline Senior Member+
    Last Online
    29th August 2006 @ 11:27 PM
    Join Date
    16 Aug 2006
    Posts
    79
    Threads
    11
    Credits
    0
    Thanked
    0

    Default

    Jazak Allah
    BESHAK TAMAM TAREFAIN ALLAH HI K LIYE HAIN (ALQURAN)

Similar Threads

  1. Replies: 10
    Last Post: 29th August 2016, 08:56 PM
  2. کسی سے حال دلِ زار مت کہو سائیں
    By Friend_Sania in forum Urdu Adab & Shayeri
    Replies: 0
    Last Post: 11th August 2011, 12:52 AM
  3. Replies: 7
    Last Post: 12th December 2010, 08:51 AM
  4. Replies: 1
    Last Post: 5th July 2010, 01:56 PM
  5. Replies: 8
    Last Post: 10th March 2010, 05:03 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •