دورہ آسٹریلیا میں پاکستان ہاکی ٹیم لینکو انٹرنیشنل سپر ہاکی سیریز میں پہلا میچ آسٹریلیا اے کیخلاف آج کھیلے گی۔
آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں جاری سیریز میں پہلی بار گیارہ پلئیرز کی بجائے نو کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم ہے۔ ہاکی سیریز میں گرین شرٹس اپنا پہلا میچ میزبان ٹیم آسٹریلیا اے کیخلاف کھیلے گی۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام چار بجے شروع ہو گا۔ قومی ٹیم کے منیجر خواجہ جنید نے دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آج کے میچ کیلئے قومی ٹیم کی تیاری مکمل ہے، تاہم کھلاڑی سیریز میں کامیابی کے عزم کیساتھ میدان میں اتریں گے۔
Bookmarks